لاہور: آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیاءکپ اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے فاسٹ بولر محمد عرفان کی جگہ عمر گل کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پی سی بی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس اظہر خان کی زیر صدارت ہوا۔ ذرائع کے مطابق ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے عمر گل کو ٹیم میں شامل، جب کہ محمد عرفان کو ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ معین خان اور بولنگ کوچ محمد اکرم نے کمیٹی کو تمام کھلاڑیوں کی فٹنس کے بارے میں آگاہ کیا۔ کمیٹی اپنی تجاویز جلد چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو بھجوائے گی جس کے بعد ایشیا کپ اور ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔