شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

 ن لیگ کے ساڑھے تین ہزار سے زائد ارکان جنرل کونسل کو دعوت نامے ارسال

اسلام آباد (پی پی آئی) نواز شریف کو دوبارہ پارٹی صدر منتخب کرنے کیلئے مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب کرلیا گیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق اجلاس میں مریم نوازکے علاوہ دیگر سینئر پارٹی اراکین شرکت کرینگے جبکہ ملک بھر کے ساڑھے تین ہزار سے زائد جنرل کونسل ممبران کو اجلاس میں شرکت دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی جنرل کونسل کا اجلاس ون پوائنٹ ایجنڈا پر مشتمل ہوگا جس میں بانی پارٹی نواز شریف کو پارٹی کا صدر منتخب کیا جائیگا اور قوی امکان ہے کہ نواز شریف کو بلا مقابلہ پارٹی صدر منتخب کیا جائیگا،مسلم لیگ ن پنجاب کی گزشتہ اجلاس میں منظور کردہ قرارداد جنرل کونسل میں پیش کی جائیگی۔