این اے 148ملتان میں ضمنی الیکشن کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی

ملتان (پی پی آئی) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148میں ضمنی الیکشن کی پولنگ 19 مئی کو ہوگی۔ ریٹرننگ آفیسر نے امیدواروں کو نشانات الاٹ کردئیے ہیں۔  امجد حسین عرف محمد عاصم کو کلاک، سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف کو گھوڑا، ثاقب محمود کو بکری، خالدجاوید وڑائچ کو پر، ڈاکٹر روبینہ اختر کو طوطا،  پیپلز پارٹی کے سید علی قاسم گیلانی کو تیر، جماعت اسلامی کے محمد عاطف عمران کو ترازو اور تحریک لبیک پاکستان کے ملک اظہر احمد سندیلہ کو کرین کا نشان الاٹ کیاگیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کراچی میں سلنڈر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

Tue Apr 30 , 2024
کراچی(پی پی آئی)کراچی میں دکان میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ سندھ مدرستہ الاسلام کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ 5 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد […]