جناح ہاؤس حملہ کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت قبل از وقت قرار دے کر خارج کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابقدرخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ خدشہ ہے پرویز الہٰی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار کرلیا جائے گا،  عدالت ضمانت منظور کرے۔دوران سماعت پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ درخواست ضمانت میں قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، پرویز الہٰی کو مقدمے میں گرفتار ہی نہیں کیا گیا۔بعدازاں عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ضمانت کی درخواست قبل ازوقت قرار دیتے ہوئے نمٹا دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 اخراجات میں کمی کا پلان آئی ایم ایف کو پیش، تمام خالی پوسٹیں ختم

Mon May 20 , 2024
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اخراجات میں کمی لانے کا پلان پیش کر دیا گیا۔ آئی ایم ایف کو پیش کردہ پلان کے تحت وفاقی حکومت ایک سال میں 300 ارب روپے سے زائد کے اخراجات کم کرے گی،پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزارتوں کی طرف سے نئی […]