لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں شیخ رشید کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ

سلام آباد(پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان نے درخواست بریت پر سماعت کی، سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید اپنے وکلا کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔پی پی آئی کے مطابق یاد رہے کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے خلاف تھانہ کوہسار میں لانگ مارچ میں توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج ہے۔کیس کی سماعت کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں سینئر سیاستدان شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

جناح ہاؤس حملہ کیس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت قبل ازوقت ہونے پر خارج

Mon May 20 , 2024
لاہور(پی پی آئی)انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں رہنما تحریک انصاف چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت قبل از وقت قرار دے کر خارج کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔پی پی آئی کے مطابقدرخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ خدشہ ہے پرویز الہٰی […]