ٹیکساس: امریکی نیشنل باسکٹ بال ایسو سی ایشن میں سین انٹونیو سپرزکی ٹیم نے اوکلا ہامہ تھنڈر کو ہرا کر سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل کر لی۔امریکی ریاست ٹیکساس میں بیسٹ آف سیون باسکٹ بال سیریز کا اہم میچ کھیلا گیا۔ میزبان ٹیم سین انٹونیو سپرز نے دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد مہمان ٹیم اوکلا ہامہ کو شکست دی۔سپرز نے حریف ٹیم کے خلاف 77 کے مقابلے 112 پوائنٹس سے فتح سمیٹی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ٹم ڈنکن نے 14 اور مانو جنبولی نے 11 پوائنٹس سکور کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ اس کامیابی کے ساتھ سین انٹونیو سپرز کو حریف ٹیم کے خلاف سیریز میں دو صفر کی برتری بھی حاصل ہو گئی ہے۔
Next Post
جھنگ میںفیس بک استعمال کرنے سے روکنے پر بیٹے نے زہریلی گولیاں کھالیں
Fri May 23 , 2014
جھنگ: جھنگ میں فیس بک پر لڑکیوں سے بات کرنے سے باپ کے روکنے پر بیٹے نے زہریلی گولیاں کھالیں،فوری طبی امداد ملنے پر اس کی جان بچالی گئی ۔تفصیلات کے مطابق وقار احمدنے گزشتہ رات ا والدکی جانب سے فیس بک پر لڑکی سے بات کرنے سے روکنے پر اس نے طیش میں آکر زہریلی گولیاں کھالیںفوری طبی امداد […]
