پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ: زون6کی مسلسل چوتھی کامیابی

کراچی، 24 مئی (پی پی آئی) پی سی بی انٹر ڈسٹرکٹ انڈر-19 ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے کراچی ریجن میں زون چھ کی کرکٹ ٹیم نے اپنی مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی جبکہ زون سات اور زون دو نے بھی اپنے میچز جیت لئے۔ینگ فائٹر گراؤنڈ میں زون چھ نے زون ایک کو 194 رنز سے شکست دی۔ زون چھ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 270 رنز بنائے۔ حماد عالم نے 60، سجاد احمد نے ناقابل شکست 58، محمد اذان اور حمزہ قریشی نے 28-28 جبکہ حذیفہ احسن نے 27 رنز بنائے۔ زون ایک کی ٹیم 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ مرتضیٰ رشید نے 22 رنز بنائے جبکہ نقاب شفیق اور سعد سخاوت نے 3-3 وکٹیں حاصل کیں۔کے سی سی اے اسٹیڈیم میں زون سات نے زون چار کو 4 وکٹوں سے شکست دی۔ زون چار نے 178 رنز بنائے جس میں احمر ریاض غازیانی کے 82 رنز شامل تھے۔ آیان سلیم نے 6 وکٹیں حاصل کیں۔ زون سات نے 179 رنز کا ہدف سات وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔لانڈھی جیمخانہ گراؤنڈ میں زون دو نے زون پانچ کو 9 رنز سے ہرایا۔ زون دو نے 140 رنز بنائے جبکہ زون پانچ کی ٹیم 131 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد نعمان نے 53 اور عبداللہ نے 29 رنز بنائے۔ ماجد علی نے ناقابل شکست 62 رنز بنائے۔امپائرنگ کے فرائض عاصم علوی، اصغر شاہ اور دیگر نے ادا کئے جبکہ اسکورنگ سلمان حسین کاظمی، جنید افضل اور خیام مصطفیٰ خان نے کی۔ پروگرام کے مطابق اگلے میچز 26 مئی کو منعقد ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی جارحیت پر فتح حاصل کی: صدر آزاد کشمیر

Sat May 24 , 2025
اسلام آباد، 24 مئی (پی پی آئی) آزاد جموں و کشمیر کے صدر، بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے بھارت کی سرحدی خلاف ورزی کے بعد پاکستانی مسلح افواج کے مؤثر جواب کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اندھیرے کی آڑ میں بھارت کے حملے کے […]