سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نائلہ کیانی دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار

کراچی(پی پی آئی)پاکستان کی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کرنے کیلئے تیار ہیں۔مکالو کی اونچائی 8485 میٹر ہے اور یہ ایورسٹ کے جنوب مشرق سے 19 کلو میٹر فاصلے پر ہے۔پی پی آئی کے مطابق نائلہ کیانی 3 مئی کو بیس کیمپ سے مہم کا آغاز کریں گی اور 5 مئی کو ٹاپ پر پہنچیں گی۔سمٹ مکمل ہونے پر نائلہ کیانی مکالو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن جائیں گی اور وہ 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنے والی واحد پاکستانی خاتون ہیں۔نائلہ نے 2021 میں گیشر برم ٹو کو سر کر کے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔2022 میں کے ٹو اور گیشر برم ون سر کرنے کے بعد نائلہ کیانی نے 2023 میں مزید 7 چوٹیاں سر کی تھیں اور گزشتہ سال نائلہ کیانی نے اناپورنا، ایوریسٹ، لوٹسے، نانگا پربت، براڈ پیک، مناسلو اور چو ایو کو سر کیا تھا۔