کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے لسبیلہ چوک کے قریب نالے میں گیس بھرجانے سے دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں نالے پر قائم دکانوں کو نقصان پہنچا اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس کی نفری جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔پی پی آئی کے مطابق دھماکے کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔زخمی ہونے والوں کی شناخت نصیر الدین ولد محمد اکبر عمر23سال، عثمان ولد محمد یونس عمر20سال، خرم ولد غلام سرور عمر22سال، لال محمد ولد محمد مسکین عمر35سال، محمد اعجاز ولد فرمان عمر24سال، حفیظ ولد علی رحمان عمر23سال، منصور علی ولد محمد خان عمر40سال اور عارف ولد ریاست عمر38سال کے نام سے ہوئی ہے۔دھماکے کے نتیجے میں دکانوں میں موجود سامان نالے میں جا گرا۔
سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف موثر کارروائی کا فیصلہ
اسلام آباد (پی پی آئی)نگراں حکومت نے ملک میں ڈالر کے اسمگلرز اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔پی پی آئی کے مطابق نگران وزیراعظم انور الحق کاکڑ نے ڈالر کی مصنوعی قدر بڑھنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نگران وزیر خزانہ کو خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ ڈالر کی قدر میں سٹہ بازوں کے خلاف بھرپور ایکشن کے لیے حکمت عملی تیار کی جائے گی
ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والے انڈس موٹرز پلانٹس کی عارضی بندش کا فیصلہ
کراچی (پی پی آئی) پاکستان میں ٹویوٹا گاڑیاں بنانیوالے ادارے انڈس موٹرز نے اپنا پیداواری پلانٹ 25 اگست سے 6 ستمبر تک عارضی طور پر بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق ٹویوٹا انڈس موٹرز پاکستان نے اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہبھی کردیا ہے۔
روہڑی سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار
روہڑی (پی پی آئی)سندھ میں پہلی بار ضلع کونسل کی جانب سے روہڑی شہر کو فری وائی فائی زون قرار دے دیا گیا، منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔روہڑی شہر کو سندھ کا پہلا فری وائی فائی زون قرار دیدیا گیا،پی پی آئی کے مطابق منصوبے کا افتتاح ضلع چیئرمین کمیل حیدر شاہ نے کیا۔ان کا کہنا ہے کہ جدید دور میں نوجوانوں کیلئے فری انٹرنیٹ ناگزیر ہے، ایک وقت میں 3 ہزار شہری مستفید ہوسکیں گے۔ضلع چیئرمین نے مزید کہا کہ اگلے مرحلے میں سکھر، پنو عاقل اور دیگر شہروں میں سروس دیں گے۔طلبہ کا کہنا ہے کہ فری انٹرنیٹ سروس سے تعلیم کا حصول آسان ہوجائے گا۔
تلاش کریں
خبریں

سرفراز نواز کی دورئہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے دورہ زمبابوے کے لئے ٹیم کے اعلان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ دامادوں، بھانجوں اور بھتیجوں پر مبنی ٹیم پی سی بی کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، ، زمبابوے جیسی کمزور ٹیموں کے خلاف عمر رسیدہ کھلاڑیوں کو موقع دینا احمقانہ فیصلہ ہے. ایک گفتگو کے دوران سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ زمبابوے کے دورے میں بھارت کی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ کو نیا کپتان تیار کرنا چاہیے تھا، عمران فرحت، فیصل اقبال اور یونس خان نے اب کونسے کمالات دکھانے ہیں، ، زمبابوے کا دورہ نوجوانوں کو آزمانے کا بہترین موقع تھا۔

راجر ٹینس کپ:جاپان کے نیشیکوری نے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی
(August 7, 2013)
مانٹریال( پی پی آئی)جاپان کے کی نیشیکوری اور ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے راجر ٹینس کپ کے دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔ مونٹریال میں جاری ایونٹ کے پہلے راونڈ میں جاپان کے کی نیشیکوری نے پہلے سیٹ میں ناکامی کے باوجود کامیابی حاصل کرلی۔ جاپانی کھلاڑی کو پہلے سیٹ میں چھ چار سے ناکامی ہوئی جس کے بعد نوشیکوری نے کم بیک کیا اور چھ چار اور چھ دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کرلیا۔ دوسرے میچ میں ازبکستان کے ڈینس اسٹومن نے سکسٹین سیڈ جانکو ٹیسپروچ کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد کامیابی حاصل کی۔ اسٹومن کی فتح کا اسکور چھ چار اور چھ تین رہا۔ جنرل ساونڈ ایک اور میچ میں جرمنی کے فلورین مائیر نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامک کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد زیر کیا۔ ٹامک نے پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا۔ جس کے بعد جرمن کھلاڑی نے کم بیک کیا اور یکے بعد دیگرے دو سیٹ چھ تین اور چھ تین سے جیت کر دوسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔

پورٹ قاسم میں ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری کی تعمیر کا کام شروع
(August 7, 2013)
کراچی( پی پی آئی)ٹرانس ایشیا آئل ریفائنری نے پورٹ قاسم میں یومیہ ایک لاکھ بیرل اور سالانہ چالیس لاکھ ٹن استعداد کی آئل ریفائنری کی تعمیرپرکام شروع کردیا ۔متحدہ عرب امارات کی الغریرانوسٹمنٹ کے مطابق الغریرگروپ نے ٹرانس ایشیا ریفائنری کی جلد از جلد تکمیل کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں مشینری کے مکمل معائنے کے معاہدے اورریفائنری کی انتظامیہ کی بھی تنظیم نوکی گئی ہے۔ ٹرانس ایشیا ریفائنری کی تکمیل سے پاکستان کو سالانہ اسی ہزار ٹن ایل پی جی، پینتالیس ہزار پانچ سو ٹن نافتھا، چالیس ہزار ٹن موٹرگیسولین، جیٹ فیول اوردس لاکھ ٹن گیس آئل حاصل ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے ہزاروں پاکستانیوں روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔

پاکستان اورایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق
(August 7, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی) پاکستان اور ایران براہ راست تبادلے کی تجارت پر متفق ہوگئے، دونوں ملکوں کے درمیان گندم اور بجلی کی خرید و فروخت کیلئے معاہدے کو جلد حتمی شکل دی جائے گی۔ ایران کے ڈپٹی وزیر توانائی محمد بہزاد کے مطابق ایران پاکستان سے نوے لاکھ ٹن گندم لے گا، جس کے بدلے پاکستان کے صوبہ بلوچستان کو ادھار بجلی فراہم کی جائے گی، اس سے قبل ایران کی پلانٹ پروٹیکشن آرگنائزیشن نے پاکستانی گندم کو مضر صحت قرار دیا تھا، انھوں نے کہا کہ ایران کی وزارت صنعت و پیداوار نے اس منصوبے کی منظوری بھی دے دی ہے، گندم کے بدلے میں ایران پاکستان کو پانچ کروڑ دس لاکھ ڈالر مالیت کی بجلی فراہم کرے گا، جبکہ پاکستان نقد ادائیگی کے بدلے ایران کو گندم اور چاول دے گا۔

بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے
(August 5, 2013)
لندن (پی پی آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اینڈریو ولیمز سات اگست کو ان کے گھٹنے کی سرجری کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں تیواری نے کہا کہ وہ سولہ اگست کو وطن واپس لوٹیں گے اور اس کے بعد بحالی صحت کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلور جائینگے۔

سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان
(August 5, 2013)
اسلام آباد (پی پی آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہا تھا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے۔ عمران خان کو اپنے وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اسے ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبے کو بھی کرکٹ ٹیم کی طرح چلاتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کا سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کراﺅنگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہرپارٹی سربراہ سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا شروع کر دے گا اور سرکاری افسران کی سرزنش کرنا شروع کر دے گا۔