سینیٹر زاہد خان کا عمران خان کیخلاف تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان

اسلام آباد (پی پی آئی )عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر زاہد خان نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کرانے کا اعلان کر دیا۔ سینیٹر زاہد خان کا کہا تھا کہ عمران خان کا خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا غیر آئینی ہے۔ عمران خان کو اپنے وزیراعلیٰ پر اعتماد نہیں ہے اسے ربڑ سٹمپ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان صوبے کو بھی کرکٹ ٹیم کی طرح چلاتے ہیں۔ پارٹی سربراہ کا سرکاری افسران کے اجلاس کی صدارت کرنا کسی صورت مناسب نہیں ہے۔ عمران خان کے خلاف سینیٹ میں تحریک التواءجمع کراﺅنگا، ان کا مزید کہنا تھا کہ کل ہرپارٹی سربراہ سرکاری ملازمین کا اجلاس بلانا شروع کر دے گا اور سرکاری افسران کی سرزنش کرنا شروع کر دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بھارتی بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے

Mon Aug 5 , 2013
لندن (پی پی آئی )بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز منوج تیواری گھٹنے کی سرجری کیلئے لندن پہنچ گئے۔ برطانیہ کے مشہور آرتھوپیڈک سرجن اور سپیشلسٹ ڈاکٹر اینڈریو ولیمز سات اگست کو ان کے گھٹنے کی سرجری کرینگے۔ اپنے ایک بیان میں تیواری نے کہا کہ وہ سولہ اگست کو وطن واپس لوٹیں گے اور اس کے بعد بحالی صحت […]