بھاولپور(پی پی آئی)بجلی کے بلوں میں اضافہ اورہوشربا مہنگائی کے باعث کاروبار تباہی کنارے متوسط طبقہ کا دلوالیہ نکل گیا، یومیہ اجرت پیشہ محنت کش پریشان ہیں جبکہ سفید پوش طبقہ پارٹ ٹائم ملازمت کے باوجود گھریلو اخراجات پورے نہیں کر پارہا، پی پی آئی کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافہ اور مختلف ٹیکسز کی وجہ سے انڈسٹریز کے چھوٹے یونٹ بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے بے روزگاری کے بحران میں مزید اضافہ ہواہے۔
ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا اعلان
ورلڈ کپ فٹ بال:فٹ بال اسٹیڈیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح
ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 27رنز سے شکست دے دی
ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ : پاکستان نے جیت لیا
ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کوکم کیا جا سکتاہے: مراد علی شاہ
ضلع تھر پارکر میں کمیونٹی مڈوائفز نے سینکڑوں ماﺅں اور نومولود بچوں کو بچا یا : پروگرام مینیجر ایم این ایچ سندھ
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
معروف کمپیئر دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی
لاہور(پی پی آئی) پنجابی کے معروف کمپیئر و کالم نگار دلدار پرویز بھٹی کی 30ویں برسی 30اکتوبر کومنائی جائے گی۔دلدار پرویز بھٹی 1946 میں شہر امرتسر میں پیدا ہوئے انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز1975میں پی ٹی وی کے معروف پروگرام ٹاکرا سے کیا جوکہ بعد میں میلہ اور پنجند کے نام سے بھی نشر ہوتا رہا ہے انہوں نے ریڈیو پاکستان میں بھی بطور کمپیئر خدمات انجام دیں۔دلدار پرویز بھٹی نے بطور معاون اداکار اردو اور پنجابی کی 12سے زائد فلموں میں کام کیا۔وہ ممتاز کالم نگار بھی تھے۔دلدار پرویز بھٹی بنیادی طور پر ایک استاد تھے شوبز ان کا پارٹ ٹائم شوق تھا۔دلدار پرویز بھٹی عمران خان کے شوکت خانم میموریل ہسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلے میں امریکہ گئے ہوئے تھے جہاں وہ دماغ کی شریان پھٹنے سے انتقال کر گئے ان کی وفات 30اکتوبر 1993کو ہوئی تھی۔
پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی آج شروع ہوگی
اسلام آباد(پی پی آئی) افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد پاکستان میں مقیم افغان پناہ گزینوں کی برطانیہ روانگی 26اکتوبر سے شروع ہوگی۔اسلام آباد سے چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے افغان پناہ گزینوں کو برطانیہ بھیجا جائے گا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق افغان پناہ گزینوں کا پاکستان سے برطانیہ انخلا بارہ خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے ہوگا۔پروازوں کے ذریعے دو ہزار افغان پناہ گزین برطانیہ جائیں گے۔چارٹرڈ پروازوں کا آپریشن دسمبر تک جاری رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار ایک پرواز برطانیہ روانہ ہوا کرے گی۔جمعرات کو پہلی پرواز دو سو افغان پناہ گزینوں کو لے کر اسلام آباد سے برطانیہ روانہ ہوگی جس کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔پروازوں کے لیے برطانوی حکام اورسی اے اے کے درمیان باہمی مشاورت سے لینڈنگ اور ٹیک آف کے امور طے کیے جائیں گے۔
پاکستان اوربنگلہ دیش ویمنز کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 27 اکتوبرکوکھیلا جائے گا
ڈھاکا(پی پی آئی) بنگلہ دیش اور پاکستان کی خواتین ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کادوسرا ٹی ٹونٹی میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کے دورے پر موجود پاکستان کی ویمن ٹیم میزبان بنگلہ دیشی ٹیم کے خلاف تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔تین ون ڈے میچوں کی سیریز ا?ئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔پی پی آئی کے مطابق تینوں ٹی ٹونٹی ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے،میچز ظہور احمد چوہدری سٹیڈیم، چٹوگرام میں کھیلے جائیں گے جس کے بعد پاکستان کی ویمن ٹیم ڈھاکہ پہنچے گی جہاں وہ تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 4 نومبر، دوسرا 7 نومبر جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 10 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز ڈے ہوں گے اور شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، ڈھاکہ میں کھیلے جائیں گے۔
تلاش کریں
خبریں

ٹی ٹوئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا اعلان
(March 10, 2014)
دبئی: آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے آ فیشلز کا اعلان کر دیا ، آفیشلز میں پاکستان کے علیم ڈار بھی شامل ہیں۔پیر کو آئی سی سی نے بنگلہ دیش میں ہو نے والے ٹی ٹو ئینٹی ورلڈ کپ کے لیے آفیشلز کا باقاعدہ اعلا ن کیا جس میں پاکستان کے علیم ڈار سمت گیا رہ ایمپا ئروں اور چار ریفریوں کا اعلان کر دیا ۔ آفیشلز میں ڈیوڈ بون، رنجن مدوگالے ، روشن ماہناما اور انڈیا کے سری ناتھ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے جبکہ ایمپائرنگ کے لیے آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل تما م گیارہ ایمپائروں کو منتخب کر دیا گیا ہے ۔

ورلڈ کپ فٹ بال:فٹ بال اسٹیڈیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح
(March 10, 2014)
مناﺅس: برازیل کے شہر منا ﺅس میں زیر تعمیر فٹ بال اسٹیدیم ارینا آمیزونیاکا افتتاح کر دیا گیا۔ورلڈ کپ فٹ بال2014کے لیے زیر تعمیر اسٹیڈیم ارینا دا آمیزو نیا کاباقا عدہ افتتا ح کر دیا گیاجہاں اتوار کو برازیل کی مقا می فٹ بال ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہو گا ۔ اس میچ کو دیکھنے کے لیے بیس ہزار ٹکٹیں فروخت ہوئی ہیں جس میں سات ہزار ٹکٹیںاسٹیڈیم کے ملازمین کے لیے مختص کر دی گئی ہیں۔ 285ملین کی لاگت سے تعمیر ہو نے والے اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے دوران تین افراد اپنی جا ن سے گئے۔ اسٹیڈیم میں 45ہزار تما شائیوں کی گنجائش مو جو د ہے۔ جبکہ اس اسٹیڈیم میں ورلڈ کپ فٹ بال2014 کا پہلا میچ 14جون کو انگلیند اور اٹلی کے درمیان ہوگا ۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کو 27رنز سے شکست دے دی
(March 10, 2014)
برج ٹاﺅن: ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹی 20 سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 27 رنز سے شکست دے کرسیریز میںبرتری حاصل کر لی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپنر ڈیوائن سمتھ اور کرس گیل نے57 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا ۔ ویسٹ اندیز کی جانب سے کرس گیل نے 43 ،مارون سیمول نے شاندار 69 رنز کی اننگز کھیلی اور ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ سیمن 3 اور اینڈرے رسل نے 24 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے۔ انگلینڈ کی طرف سے بوپارا نے 2 جبکہ ٹریڈول نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ 170 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوور میں 143 رنز ہی بنا سکی جبکہ اس کے 9 کھلاڑی آوٹ ہوئے ، انگلینڈ کی طرف سے برسنن نے 47 رنز بنائے اور ناٹ آﺅٹ رہے جبکہ بوپارا 42 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ویسٹ انڈیز کی طر ف سے بدری ناتھ نے 17 رنز دیکر 3 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ مارون سیمیول نے 2، سنیل نارئن اور براﺅو نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا مارون سیمویل کو شاندار آل راﺅنڈ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ویسٹ انڈیز کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہوگئی دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 11 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ : پاکستان نے جیت لیا
(March 10, 2014)
لاہور: دسویں ایشین باڈی بلڈنگ چمپیئن شپ پاکستان نے 49پوائنٹس کے ساتھ جیت لی ۔ الحمرا ہال لاہور میں یوتھ فیسٹول کے زیر اہتمام مسٹر ایشیا اور جونیئر مسٹر ساﺅتھ ایشیا کے مقابلے ہوئے ، دونوں مقابلے میزبا ن پاکستان نے جیت لیے ۔ مقابلوں میں پاکستان ، افغا نستان اور نیپال کے 40تن سازوں نے سینیئرز کی 9اور جونیئر ز کی 2کیٹگریوں میں حصہ لیا ، پاکستان نے مجمو عی طور پر 49افغانستان 31اور نیپا ل نے10پوائنٹ حاصل کیے ۔چمپیئن شپ کے اختتامی تقریب میں فاتح تن سازوں میں ٹرافیاں اور سرٹیفیکٹس تقسیم کیے گئے۔ مہمان کھلاڑیوں نے پاکستانیوں کے اچھے برتاﺅ کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے اور دہشت گردی کا پرو پیگنڈہ بے بنیاد ہے۔

ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات میں اموات کی شرح کوکم کیا جا سکتاہے: مراد علی شاہ
(March 10, 2014)
حیدرآباد: صوبائی مشیر برائے خزانہ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ٹریفک حادثات کی شرح اموات کم کرسکتے ہیں ،دہشت گردی میں ہلاک ہونے والوں سے 4 فیصد سے زیادہ افراد سالانہ ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہو جاتے ہیںجو کہ باعث تشویش ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج مہران انجینیرنگ یونیورسٹی جامشورو کے مین آڈیٹوریم میں نیشنل ہائی ویز اور موٹروے پولیس کی جانب سے روڈ سیفٹی کے موضو ع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ تقریب میں آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ذوالفقار علی چیمہ ، ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید ، ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ثنا اللہ عباسی ، ڈی آئی جی موٹر وے پولیس اے ڈی خواجہ ، وائس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم عقیلی ، ڈپٹی کمشنر جامشورو سہیل ادیب بچانی ، ایس ایس پی جامشورو سید وصی حیدر کے علاوہ طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر نے کہا کہ اس حسا س موضوع کو فراموش نہیں کرنا چاہیے کیوں کہ روڈ حادثات میں زیادہ تعداد نوجوانوں کی ہے جو کہ ہمارے ملک کا مستقبل ہیں ۔ انھوںنے کہا کہ حادثات میں کمی کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا اور ایسے آگاہی سیمینار ، واک اور دیگر پروگراموں کے ذریعے عوام کو ٹریفک کے قوانین سے آگاہ کرنا ہو گا اور ٹریفک پولیس کو بھی چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین پر عملدر آمد کو یقینی بنائیں ۔ اس موقع پر ڈویژنل کمشنر حیدرآباد جمال مصطفی سید نے کہا کہ ہر سال ٹریفک حادثات میں 12 ہزار سے زائد افراد ہلاک جب کہ 50 ہزار کے قریب زخمی ہوتے ہیں جوکہ انتہائی تشویش کی بات ہے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم اپنی موثر حکمت عملی کے ذریعے ایسے حادثات پر قابو پاسکتے ہیں جس کے لیے ہماری سڑکیں معیار ہونی چاہیے اور عوام کو ٹریفک کے قوانین ضوابط سے متعلق معلومات ہونا چاہیے جب کہ 80 فیصد حادثات ڈرائیورز کی غفلت کے باعث ہوتے ہیں ۔اس موقع پر آئی جی نیشنل ہائی وےز اینڈ موثر وے پولیس ذوالفقار علی چیمہ ، ڈی آئی جی حیدرآباد ثنا اللہ عباسی ، وائیس چانسلر مہران یونیورسٹی ڈاکٹر اسلم عقیلی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باعث قوم ہم ٹریفک قوانین سے واقف نہیں ہیں جب کہ میڈیا نے بھی اس حساس معاملے کو فراموش کیا ہوا ہے ۔ جس طرح میڈیا دیگر امور پروگرام نشر کرتا ہے اسی طرح ٹریفک قوانین سے متعلق عوام میں آگاہی بیدار کرنے میں پروگرامز نشر کرے ۔

ضلع تھر پارکر میں کمیونٹی مڈوائفز نے سینکڑوں ماﺅں اور نومولود بچوں کو بچا یا : پروگرام مینیجر ایم این ایچ سندھ
(March 10, 2014)
کراچی: ماں اور نوزائیدہ بچوں کی صحت کے پروگرام ایم این سی ایچ سندھ کی پروگرام منیجر ڈاکٹر صاحب جان بدر کا کہنا ہے کہ ضلع تھرپارکر میں تعینات کمیونٹی مڈوائفز نے سینکڑوں ماوں اورنومولود بچوں کو دوران زچگی موت کے منہ سے بچایا ہے ورنہ قحط کی موجودہ صورت حال میں ہونے والی اموات کئی گنا زیادہ ہوتیں۔وہاں تعینات صرف 35 کمیونٹی مڈ وائفز نے صرف گزشتہ سال 2013 کے دوران 1600 زچگیاں اپنی نگرانی میں کرائی ہیں جس کی وجہ سے مائیں زچگی کی ممکنہ پیچیدگیوں ، اموات اور نومولود بچے بھی بچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب جان بدر نے کہا کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ مٹھی میں موجود ہیں اور صورت حال میں بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ تھرپارکر میں سب سے بڑامسئلہ، خوراک، غذائیت اورصاف پانی کی عدم فراہمی ہے۔ انھوں نے بتایا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران ان کے ایم این سی ایچ پروگرام کے تحت تربیت دینے کے بعد 35 کمیونٹی مڈوائفز کو پورے ضلع میں دور دراز گاوں میں تعینات کیا گیا ہے جہاں انہوں نے پورے سال کے دوران 1600 زچگیاں اپنی نگرانی میں کرائی ہیں۔ ان ماوں کو بچے کی پیدائش سے قبل معائنے اور دیکھ بھال کی سہولت بھی فراہم کی گئی۔ ان کمیونٹی مڈوائفز نے 8 ہزار 192 اینٹی نیٹل چیک اپ، 98 پوسٹ نیٹل چیک اپ کیے اور 203 ماوں کو بہتر طبی مرکز کو ریفر کیا۔ ایم این سی ایچ سندھ کی پروگرام منیجر ڈاکٹر صاحب جان نے بتایا کہ ان کمیونٹی مڈوائف ز نے 1407 خاندانوں کو فیملی پلاننگ کی خدمات فراہم کیں جبکہ ٹی ٹی ون ٹیکے کے لیے 171 اور ٹی ٹی ٹو کے لیے 1707ماوں کو قریبی بڑے طبی مرکز بھیجا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع تھرپارکر کی 44 یونین کونسلز میں 13 لاکھ سے زائد آبادی رہائش پذیر ہے۔ انہیں ان 35 کمیونٹی مڈ وائف ز سے طبی سہولیات نہیں دی جا سکتیں، ضروری ہے کہ ہر 5 ہزار کی آبادی کے لیے ایک تربیت یافتہ کمیونٹی مڈوائف دستیاب ہو۔ انھوں نے کہا کہ ان کمیونٹی مڈوائفز کی وجہ سے اس ضلع میں دوران زچگی ماوں اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں بہت کمی آئی ہے ورنہ موجودہ صورت حال میں یہ اموات کئی گنا زیادہ ہو سکتی تھیں۔ اس بہتر کارکردگی پر کمیونٹی مڈوائفز خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ضلع تھرپارکر کے گاوں و دیہات میں پڑھی لکھی حتیٰ کہ میٹرک پاس لڑکی ملنا بھی بہت مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم این سی ایچ پروگرام کمیونٹی مڈ وائفز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے صحت مند بے بی کی خوراک کے لیے بھی کام کرے گا۔
