سرینگر، 13-جولائی-2026 (پی پی آئی): دنیا بھر میں اور لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیریوں نے آج یوم شہدائے کشمیر منا یا اور ان 22 افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جو 13 جولائی 1931 کو سرینگر میں پر امن مظاہرین پر ڈوگرہ حکومت کی فائرنگ کے دوران جاں بحق ہوئ ے تھے۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر بڑے پیمانے پر شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی ۔ اس مزاحمتی مظاہرے کو تمام آزادی پسند رہنماؤں اور تنظیموں کی حمایت حاصل ہے۔
آل پارٹیز حریت کانفرنس کی اپیل پر ہزاروں کشمیریوں نے سرینگر کے نقشبند صاحب کے شہداء قبرستان میں جمع ہو کر دعا اور فاتحہ خوانی کی ، اور شہداء کی یاد کو تازہ کیا۔
اس موقع پر، حکومت پاکستان نے جموں و کشمیر کے عوام کے لئے اپنی ثابت قدم سیاسی، سفارتی، اور اخلاقی حمایت کی توثیق کی ہے، اور ان کے مقصد کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

