ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

قاتل فضا: برکلے ارتھ نے چین میں فضائی آلودگی پر تحقیق شائع کردی

بنیان ٹری اکتوبر میں اپنے اولین خاص ہوٹل رہائش گاہوں کاسیا فوکیٹ کا آغاز کرے گا

ہیاٹ ریجنسی سوچو جشن کی متعدد سرگرمیوں کے ذریعے اپنی پہلی سالگرہ مناتا ہوا

ایچ ایم ایس ہڈ کی گھنٹی کامیابی سے بازیافت ہوگئی

معروف ای-سگریٹ اور انضباطی ماہر نے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کی ایگزیکٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

ہیاٹ ریجنسی سوچو اور علاقہ نائب صدر کے نئے جنرل مینیجر انتھونی ہا نے ہوٹل میں نئے عہد کا آغاز کرلیا

سوچو، چین، 17 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– انتھونی ہا کو ہیاٹ ریجنسی سوچو کا جنرل مینیجر اور علاقہ نائب صدر مقرر کیا گیا ہے جو یکم اگست 2015ء سے نافذ العمل ہوگا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507357-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507357-b واشنگٹن اسٹیٹ یونیورسٹی کے گریجویٹ انتھونی ہا نے ہیاٹ کے ساتھ اپنے عہد کا آغاز 1986ء میں ہیاٹ ریجنسی سان فرانسسکو سے کیا، جس کے بعد وہ ہیاٹ ریجنسی مکاؤ میں ایک ذمہ داری نبھانے آئے۔ بعد ازاں جناب ہا نے چین، ہانگ کانگ اور مائیکرونیشیا میں متعدد ہوٹلوں میں کام کیا اور فروری 2011ء میں ایک مرتبہ پھر ہیاٹ میں شمولیت اختیار کی۔ وہ اگست 2011ء میں ہیاٹ ریجنسی چنگ ڈاؤ میں اوپننگ جنرل مینیجر بنے اور اپریل 2015ء میں علاقہ نائب صدر کے عہدے پر پہنچے۔ جناب ہا نے کہا کہ “گزشتہ چار سالوں میں ہیاٹ ریجنسی چنگ ڈاؤ میں ایسی باصلاحیت ٹیم کے ساتھ کام کرنا بہت خوش کن رہا، اور میری نظریں ہیاٹ ریجنسی سوچو اور میری ذمہ داری کے تحت آنے والے علاقے کے دیگر ہوٹلوں میں نئی ٹیم کی قیادت کرنے پر مرکوز ہیں۔” اپنے فارغ اوقات میں جناب ہا سائیکل چلانے اور گالف کھیلنے سے لطف اٹھاتے ہیں۔ وہ انگریزی، مینڈرین، کینٹونیس اور ویت نامی بولتے ہیں۔ ہیاٹ ریجنسی سوچو کے بارے میں ہیاٹ ریجنسی سوچو 355 کشادہ مہمان خانے اور کمرے اور ایک ریجنسی کلب ایگزیکٹو منزل پیش کرتا ہے۔ ہوٹل پانچ ریستوران اور لاؤنج، 1,394 مربع میٹر (15,000 مربع فٹ) کے زیادہ کے جدید اجلاس، تقریب اور شادی مقامات، اور اسپا اور صحت کی تنصیبات رکھتا ہے۔ متصل خوبصورت جن جی جھیل،مرکز فنون و ثقافت، شوزو بین الاقوامی نمائش مرکز اور فیرس وہیل پارک کے ساتھ ہیاٹ ریجنسی سوچوشہر کے قدیم علاقوں اور اس کے نئے ضلع کے مابین بہترین توازن پیش کرتا ہے۔ ہوٹل سوچو اور شنگھائی کے درمیان ملانے والا اہم نقطہ ہے، جو اپنے مہمانوں کے لیے آسان رسائی پیش کررہا ہے۔ بذریعہ ٹرین شنگھائی پہنچنے میں یہاں سے صرف 25 منٹ لگتے ہیں، جبکہ شنگھائی ہونگ چیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے تک بذریعہ کار ایک گھنٹہ اور سوچو ایس آئی پی ریلوے اسٹیشن تک پہنچنے کے لیے بذریعہ گاڑی 10 منٹ لگتے ہیں، جو یانگزے دریا کے ڈیلٹائی علاقے میں نقل و حمل کا مرکز ہے۔ ہیاٹ ریجنسی کے بارے میں ہیاٹ ریجنسی ایک بھرپور ہوٹل برانڈ ہے جو مسافروں کو منسلک کرتا ہے ان افراد اور مقامات سے جو ان کے لیے سب سے زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ دنیابھر میں 30 سے زیادہ ممالک میں قائم 140 ہیاٹ ریجنسی تک شہری و تفریحی مقامات سے باآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ ہر موقع کے لیے ملنے جلنے کے مقام کی حیثیت رکھتی ہیں – موثر کاروباری اجلاس سے لے کر یادگار خاندانی تعطیلات تک۔ برانڈ ایک ہی مقام پر شاندار تجربہ پیش کرتا ہے جو  مہمانوں کو درکار ہر سہولت کو ان تک باآسانی پہنچاتا ہے۔ ہیاٹ ریجنسی ہوٹل اور ریزورٹس خدمات و سہولیات کی مکمل اقسام پیش کرتے ہیں، جن میں  کھانے پینے کے مشہور تجربات، تعاون کے لیے ٹیکنالوجی سے لیس طریقے؛ کام، مصروفیت یا آرام کے لیے

مزید پڑھیں

قاتل فضا: برکلے ارتھ نے چین میں فضائی آلودگی پر تحقیق شائع کردی

برکلے، کیلیفورنیا، 13 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– برکلے ارتھ نے آج ایک مقالہ شائع کیا ہے جو ظاہر کررہا ہے کہ فضائی آلودگی چین میں روزانہ اوسطاً 4000 افراد کو مار رہی ہے، جو تمام چین کی اموات کا 17 فیصد ہے۔ 38 فیصد آبادی کے لیے سانس لینے کی عام ہوا امریکی معیارات کے مطابق “غیر صحت بخش” ہے۔ غیر معمولی تفصیل کے ساتھ چین بھر میں آلودگی کے ذرائع کی نچلی سطح کی پیمائش سے براہ راست نقشہ کاری کی گئی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150812/257983-INFO سب سے نقصان دہ آلودگی پی ایم 2.5 ہے، 2.5 مائیکرون یا اس سے چھوٹے دقیق مادے۔ یہ پھیپھڑوں میں اندر تک نفوذ کرتے ہیں اور دل کے عارضوں، دوروں، پھیپھڑوں کے سرطان اور دمے کا سبب بنتے ہیں۔ مقالے کے شریک مصنف رابرٹ روہڈے کہتے ہیں کہ “بیجنگ صرف درمیانے درجے کے پی ایم 2.5 کا حامل ہے؛ شہر کو زیادہ تر آلودگی دور قائم صنعتی علاقوں، بالخصوص شی جیاچوانگ سے ملتی ہے، جو 200 میل جنوب مغرب میں واقع ہے۔” کیونکہ ذرائع مقامی نہیں ہیں، اس لیے 2022ء کے اولمپکس کے لیے آلودگی کو کم کرنا مشکل ہوسکتا ہے۔ مقالہ فیصلہ ساز جریدے پلوس ون میں ظاہر ہوا ہے۔ برکلے ارتھ نے 4 ماہ کے عرصے میں 1500 زمینی مقامات کی گھنٹہ وار پیمائش کا جائزہ لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ پی ایم2.5 کے ذرائع سلفر کا اشارہ کرتے ہیں جو زیادہ تر کوئلے کی آلودگی سے آتے ہیں۔ دنیا بھر میں فضائی آلودگی ہر سال تین ملین سے زیادہ افراد کو مارتی ہے – جو ایڈز، ملیریا، ذیابیطس اور تپ دق سے زیادہ ہے۔ برکلے ارتھ کے سائنٹیفک ڈائریکٹر اور مقالے کے شریک مصنف رچرڈ ملر کہتے ہیں کہ “فضائی آلودگی آج کی دنیا کا سب سے بڑا ماحولیاتی سانحہ ہے، جب میں آخری بار بیجنگ میں تھا تو آلودگی خطرناک سطح پر تھی؛ اس کا سامنا ہر گھنٹے میں میری زندگی میں 20 منٹ کی کمی کررہا تھا۔ یہ ایسا تھا جیسا ہر مرد، عورت اور بچہ ہر گھنٹے میں 1.5 سگریٹ پیے۔” برکلے ارتھ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایلزبتھ ملر نے کہا کہ “یہ افسوسناک ہے کہ فضائی آلودگی اتنے افراد کو مار رہی ہے اور اب بھی وہ امریکہ اور یورپ میں بڑے ماحولیاتی اداروں کی نظروں میں نہیں ہے۔” انہوں نے کہا کہ حلوں میں اسکربرز کا بڑے پیمانے پر استعمال، بڑھتی ہوئی توانائی موثریت، اور کوئلے سے قدرتی گیس، جوہری طاقت اور قابل تجدید کی جانب منتقلی شامل ہیں۔ “ان میں سے کئی حل فضائی آلودگی کے ساتھ معاً عالمی حدت میں چین کی حصہ داری کو بھی کم کریں گے۔ ہم آج اور کل جانیں بچا سکتے ہیں۔” برکلے ارتھ ایشیا کے مزید علاقے، امریکہ اور یورپ سمیت جغرافیائی احاطے کو بڑھانےاورتحقیق کرنے کی امید رکھتا ہے کہ کس طرح فضائی آلودگی کے عناصر وقت کے ساتھ بدلے ہیں۔ خبری اعلامیہ، سائنسی مقالے، کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کے قابل تصاویر  یا وقت کے ساتھ ساتھ فضائی آلودگی کی نقشہ کاری کی فلم دیکھنے کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://berkeleyearth.org/air-pollution-overview/۔ مزید معلومات یا انٹرویو طے کرنے کے لیے

مزید پڑھیں

بنیان ٹری اکتوبر میں اپنے اولین خاص ہوٹل رہائش گاہوں کاسیا فوکیٹ کا آغاز کرے گا

سنگاپور، 13 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– مہمان نوازی کا بالکل نیا خیال، بنیان ٹری کا جدید ترین برانڈ کاسیا (www.cassia.com) پیش کرتا ہے جدید ڈیزائن، رنگین “اسٹریٹ آرٹ” سجاوٹ اور قابلِ تبدیل رہائش و طعام کے اختیارات۔ ہوٹل اور جوڑوں، اہل خانہ یا دوستوں کے گروپوں کے لیے خدمت دینے والی رہائش گاہ کا وضع دار ملاپ پہلی اکاسیا ملکیت اکتوبر 2015ء میں فوکیٹ، تھائی لینڈ میں کھل جائے گی۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150812/8521505160-b گروپ کے مکمل ریزورٹ لاگونا فوکیٹ کے اندر واقع کاسیا 221 وضع دار رہائش گاہوں کے ساتھ مہمان نوازی کا جدید انداز پیش کرتا ہے جس میں عام ایک سے دو خواب گاہوں کے اپارٹمنٹ پیش ہیں، جن میں سے ہر ایک علیحدہ دیوان خانے اور مکمل سہولیات سے لیس باورچی خانے کے ساتھ ہے۔ کئی رہائش گاہیں ایک بالائی کمرے کی حامل ہیں جو سمندری تالاب، سمندر یا باغ کے وسیع مناظر رکھتا ہے۔ کاسیا فوکیٹ اصلی خصوصیات اور سہولیات میں اضافہ کرتا ہے جیسا کہ مفت وائی-فائی، دو حوض، بانگ تاؤ ساحل پر ایک نجی علاقہ، اسپا، عام سہولیات کی چھوٹی دکان، گھر پر فراہمی کی سہولت اور ٹچ-اسکرین دربان۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150812/8521505160-c کاسیا مہمانوں کو سماجی خیالات کے حامل ہوٹل کے بارونق سماجی مرکز مارکیٹ 23 کیفے  کے ذریعے باآسانی اور کھلے ماحول میں عشائیے کی سہولت دیتا ہے، اور اسٹریٹ بار داخلی ڈی جیز اور تھائی اسٹریٹ آرٹسٹوں کا اصلی فن پیش کرتا ہے۔ گھر پر کھانے کو ترجیح دینے والے مہمان مارکیٹ 23 کیفے کے تازہ ترین اجزاء کے ذریعے گھر پر کھانے پکا سکتے ہیں، مقامی ریستوراں سے دستیابی کا حکم دے سکتے ہیں یا دکان سے خرید کر لے جا سکتے ہیں۔ منتقلی، اسپا سیشنز، گھریلو سہولیات، خانہ داری، کپڑوں کی دھلائی جیسی سہولیات بکنگ کے دوران ویب سائٹ یا پھر مقام پر آ کر پیشگی طور پر منتخب کی جا سکتی ہیں۔ جشن منانے کے لیے کاسیا فوکیٹ  21 اکتوبر سے 19 دسمبر 2015ء اور 10 سے 31 جنوری 2016ء کے درمیان قیام پر غیر معمولی کاسیا گرینڈ اوپننگ بگ بینگ پیکیج پیش کررہا ہے: ایک رات خریدیں اور ایک رات مفت حاصل کریں، جس میں ہر کمرے پر دو براعظمی ٹفن ناشتے بھی شامل ہیں۔ شرائظ، ضوابط اور بکنگ کی تفصیلات www.cassia.com پر دستیاب ہیں۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150812/8521505160-a کاسیا فوکیٹ کے بارے میں کاسیا فوکیٹ لاگونا فوکیٹ میں واقع ہے، جو فوکیٹ   کے بین الاقوامی ہوائی اڈے 20 منٹ کے فاصلے پر بانگ تاؤ خلیج میں ایشیا کا پہلا مکمل ریزورٹ ہے۔ یہ 221 ہوٹل رہائش گاہوں کے ساتھ کھلے گا، اور 2017ء تک دوسرے ٹاور  کے ساتھ 326 رہائش گاہوں تک توسیع پائے گا۔ سہولیات میں چل چل اسپا، بچوں کے لیے بازیچہ، انفنٹی سوئمنگ پول، مارکیٹ 23 اور اسٹریٹ بار شامل ہیں۔ فنٹس سینٹر اور  ملاقات مرکز 2017ء میں کھلے گا۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150812/8521505160LOGO ذرائع ابلاغ کے لیے تصاویر اور معلومات – مینگو پی آر: سنگاپور –[email protected] | [email protected] | +65 6536 6527 ہانگ کانگ – [email protected][email protected]| +852 3955 9866 تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150812/8521505160-a تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150812/8521505160-b تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20150812/8521505160-c| لوگو – http://photos.prnasia.com/prnh/20150812/8521505160LOGO

مزید پڑھیں

ہیاٹ ریجنسی سوچو جشن کی متعدد سرگرمیوں کے ذریعے اپنی پہلی سالگرہ مناتا ہوا

سوچو، چین، 12 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– ہیاٹ ریجنسی سوچو ہوٹل کی پہلی سالگرہ منانے کے لیے اگست 2015ء میں اچھے وقت اور خصوصی تقاریب کے چار ہفتوں کی تیاری کررہا ہے۔ http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507361-c http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507361-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150811/0861507361-b 24 اگست 2014ء کو سوچو کے قلب میں کھلنے والا جدید ترین سی بی ڈی حیات ریجنسی سوچو ہوٹل 355 مہمانوں کے کمرے اور سویٹ، پانچ ریستوران اور اور لاؤنجز، تقریب مقامات کے 15,000 مربع فٹ علاقے، اور اسپا اور صحت کی تنصیبات پیش کرتا ہے۔ جنرل مینیجر گیری چین نے کہا کہ “ہمارا پہلا سال زبردست رہا، کیونکہ ہم نے کاروبار، ہوٹل کے مقام اور خدمات کے معیارات کی صورت میں تمام ہی توقعات کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہ دیکھنا بہت ہی اطمینان بخش ہے جو ہم نے اتنے مختصر وقت میں حاصل کیا ہے۔ اس کا سہرا ہمارے مہمانوں، کاروباری شراکت داروں، مالکان اور عملے کے سر باندھنا چاہیے جو بہترین کام کررہے ہیں۔” ہیاٹ ریجنسی شوچو شنگھائی سے بذریعہ ٹرین صرف 25 منٹ، شنگھائی ہونگ چیاؤ بین الاقوامی ہوائی اڈے سے بذریعہ کار ایک گھنٹے اور سوچو ایس آئی پی ریلوے اسٹیشن سے کار کے ذریعے 10 منٹ پر واقع ہے۔ دروازے پر زیر زمین ریل کی رسائی کے ساتھ ہیاٹ ریجنسی سوچو جنگ ہوپ پلازا کا حصہ ہے، ایک کمپلیکس جس میں ایک پرتعیش خریداری مرکز، تفریحی مقامات اور دو درجہ اول کی دفاتر عمارات شامل ہیں جو دلفریب جن جی جھیل، ثقافتی و فنون اور نمائشی مراکز اور فیرس وہیل پارک سے متصل ہیں اور قدیم و جدید سوچو کا بہترین ملاپ پیش کرتی ہیں۔ ہیاٹ ریجنسی سوچو اپنے پہلے سال میں 20 سے زادہ اعزازات حاصل کرچکا ہے اور ہوٹل کے صارفین، گاہکوں اور مہمانوں کی حمایت کو سراہنے کے لیے ہیاٹ ریجنسی سوچو جشن کے ایک ماہ کے دوران مختلف سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کررہا ہے، جس میں شامل ہیں: سالگرہ میٹنگ پیکیج 24 ستمبر تک صرف 824 چینی ین فی شب میں کمرہ، بشمول رہائش، دو افراد کے لیے ناشتہ، اجلاس کے کمرے کی کرائے پر دستیابی، کافی وقفہ اور اجلاس کے لیے سہولیات کے ساتھ دیا جائے گا۔ اجلاس منتظم ہیاٹ گولڈ پاسپورٹ پلانر انعامی پروگرام کا بھی حقدار ہے۔ مزید معلومات یا بک کروانے کے لیے ہماری سیلز ٹیم سے +86 512 6288 1234یا ای میل [email protected]پر رابطہ کریں۔ جشن کمرہ پیکیج 31 اگست تک صرف 888 چینی ین مع 15 فیصد سروس چارج برائے ہفتہ میں کسی بھی دن میں قیام کے لیے، اور 988 چینی ین مع 15 فیصد سروس چارج برائے اختتام ہفتہ قیام۔ مزيد معلومات اور بک کروانے کے لیے ہمارے دفتر سے +86 512 6288 1234پر یا ای میل [email protected]پر رابطہ کریں۔ سالگرہ پیمپرنگ پیکیج 31 اگست تک یو اسپا سالگرہ پیمپرنگ پیکیج این ہوا مصنوعات استعمال کرتا ہے جو صرف 1,088 چینی ین مع 15 فیصد سروس چارج میں ہوٹل کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی ہیں، پیکیج میں 60 منٹ کی معروف مالش، ایک 60 منٹ کا رائل جیلی چہرے کی مالش اور ایک پھلوں کی پلیٹ شامل ہیں۔ مزيد معلومات یا بک کروانے کے

مزید پڑھیں

ایچ ایم ایس ہڈ کی گھنٹی کامیابی سے بازیافت ہوگئی

سیاٹل اور پورٹسمتھ ، انگلستان، 8 اگست 2015ء/ پی آرنیوزوائر– امریکی انسان دوست اور کاروباری شخصیت پال جی ایلن کی زیر قیادت ایک تحقیقی ٹیم نے جنگی جہاز ایچ ایم ایس ہڈ کی گھنٹی کامیابی سے بازیافت کرلی ہے، جو دوسری جنگ عظیم کے دوران 1941ء میں ڈوب گیا تھا۔ ایک مرتبہ بحالی کے بعد یہ گھنٹی شمالی بحر الکاہل میں بسمارک کے ہاتھوں ڈوبنے والے اس جہاز میں ضائع ہونے والی 1،415 جانوں کی موزوں اور شایان شان یادگار ہوگی۔ گھنٹی 7 اگست کو کامیابی سے بازیافت کی گئی۔ جناب ایلن کی ٹیم نے بادبانی کشتی ایم/وائی آکٹوپس کو استعمال کرتے ہوئے اس پوری کارگزاری کی قیادت کی، یہ کشتی دور سے چلائے جانے کے قابل جدید سواری (آر اووی) سے لیس تھی۔ وزارت دفاع (ایم اوڈی) اور شاہی بحریہ ایم اوڈی کے لیے بغیر کسی خرچ کے گھنٹی بازیافت  کرنے پر جناب ایلن کی سخاوت پر شکرگزار ہے۔ ایلن نے کہا کہ “اس  سال دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 70 ویں سالگرہ ہے، اور یہ کوشش ان سینکڑوں بہادر فوجیوں کی جدوجہد کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے سمندر میں اپنی جانیں گنوائیں، یہ ‘عظیم ہڈ’ میں سے گھنٹی نکالنے کی مہم کی ذمہ داری اٹھانا ان کے لیے ایک حقیقی خراج تحسین ہے۔” گھنٹی پہلی بار جولائی 2001ء میں دریافت کی گئی تھی اور اس کی تصاویر نکالی گئی تھیں۔ یہ گھنٹی جنگی جہاز کے پیٹے کے پرزوں سے کہیں دور سمندر کی تہہ میں پائی گئی تھی۔ 2012ء میں ایلن کی زیر قیادت مہم نے گھنٹی نکالنے کی مہم کو سخت موسمی حالات اور تکنیکی دشواریوں کی وجہ سے رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں کارگزاریوں کو بلو واٹر ریکوریز لمیٹڈ کی مدد حاصل تھی جو تباہ شدہ بحری جہازوں کی تلاش اور تحقیقات میں مہارت رکھتا ہے۔ گھنٹی اچھی حالت میں ہے لیکن اسے سال بھر کے ماہرانہ تحفظ اور بحالی کے عمل کی ضرورت ہے کیونکہ اس نے بہت بڑا عرصہ گہرے سمندری پانیوں میں گزارا ہے۔ بلو واٹر ریکوریز کے ڈائریکٹر ڈیوڈمیئرنس نے کہا کہ: “میں بہت خوش ہوں کہ ہم ہڈ کے عملے کے 1،418 اراکین میں سے بچنے والے محض 3 افرا دمیں سے ایک ٹیڈبرگس کی آخری خواہشات میں سے ایک کو پورا کرنے کے قابل ہوئے جو اس گھنٹی کو اپنے بحری جہاز کے ساتھیوں کی یادگار کے طور پر دریافت کرنا چاہتے تھے۔ آبنائےڈنمارک کی زبردست گہرائیوں میں 74 سال ڈوبے رہنے کے بعد گھنٹی بہت اچھی حالت میں ہے۔ اس کی سطح پر موجود کندہ کاری سے واضح ہے کہ یہ گھنٹی جنگی جہاز ہڈ پر استعمال کے لیے محفوظ کی گئی تھے جبکہ 1891ء سے 1914ء تک یہ پہلے جنگی کشتی ہڈ پر استعمال کی گئی تھی۔ یوں یہ گھنٹی 50 سال کے عرصے کے دوران شاہی بحریہ کے دو بڑے جہازوں میں مصروف عمل رہی۔ گھنٹی پر موجود کندہ کاری لیڈی ہڈ کی خواہشات کا اندراج بھی رکھتی ہے جنہوں نے جنگ جوٹ لینڈ میں مارے گئےاپنے مرحوم شوہر ریئرایڈمرل سر ہوریس ہڈ کے سی بی ڈیایساو ایم ویاو کی یاد میں اس کشتی

مزید پڑھیں

معروف ای-سگریٹ اور انضباطی ماہر نے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کی ایگزیکٹو ٹیم میں شمولیت اختیار کرلی

ٹمپا، فلوریڈا، 4 اگست 2015ء/پی آرنیوزوائر– ہالو، ایوو، ٹرائٹن اور جی6 برانڈز بنانے والے معروف ای-لیکوئڈ اور ویپنگ ڈیوائس ساز ادارے نکوپیور لیبز، ایل ایل سی نے آج عمومی مشیر اور چیف کمپلائنس افسر کی حیثیت سے پیٹریشیا آئی کوواکیوِچ کی تقرری کا اعلان کردیا۔ برقی سگریٹ و تمباکو کےجامع امریکی و بین الاقوامی تجربے کے ساتھ کوواکیوچ فلپ مورس انٹرنیشنل، لوریلارڈ اور آئی ٹی جی برانڈز میں اعلیٰ قانونی و معیارات کی تکمیل کے عہدوں پر رہ چکی ہیں۔ کوواکیوچ نومنظور شدہ تمباکو مصنوعات کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اولین قبل از مارکیٹ منظوریوں کے پیچھے اہم کردار تھیں۔ نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کے بانیوں جفیری اسٹیملر اور جیسن ڈیل گیوڈائیس کو جوابدہ کوواکیوچ ادارے کے عالمی قانونی معاملات، انضباطی و تکمیلی امور اور ساتھ ساتھ سرکاری پالیسی میں شمولیت کے لیے ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔ “پیٹریشیا انضباطی تکمیل میں دنیا بھر میں معروف ماہر ہیں اور قانونی ٹیموں کو سنبھالنے اور مختلف علاقوں میں مختلف مسائل سے نمٹنے کے لیے ایک تجربہ کار رہنما ہیں۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور ویپنگ مصنوعات کی جانب سے پیش کردہ نقصان کو کم کرنے کے انوکھے مواقع سے ذاتی وابستگی ہمارے ادارے اور صنعت کی زبردست توسیع اور مصنوعاتی معیار اور اس سے مطابقت سے مکمل ملاپ کھاتی ہے۔ ہم اپنی انتظامی ٹیم میں پیٹریشیا کی شمولیت پر بہت خوش ہیں۔” کوواکیوچ کولمبیا لاء اسکول سے قانون میں سند رکھتی ہیں اور امریکہ میں عدالت عظمیٰ سے قبل نیو یارک میں بھی مشق کر چکی ہیں۔ نکوپیور لیبز، ایل ایل سی کے بارے میں 2009ء سے کام کرنے والا اور ٹمپا میں قائم ادارہ نکوپیور لیبز ایل ایل سی معروف ای-لیکوئیڈ اور ویپرائزر ڈیوائس بنانے والا ہے جس کا کام امریکہ اور یورپ میں ہے۔ نکوپیور لیبز نے حال ہی میں اپنی ساخت گری اور تقسیم کے کام گینسویل، فلوریڈا میں 100,000 مربع فٹ پر بنی حال ہی میں حاصل کردہ تنصیب میں منتقل کیے ہیں۔ دنیا بھر میں 110 ممالک میں تقسیم کرنے والا نکوپیور لیبز، ایل ایل سی نیدرلینڈز میں یورپی صدر دفاتر کے حالیہ اضافے کے ساتھ اپنی موجودگی کو بھی بڑھا چکا ہے۔ نکوپیور لیبز اور اس کےمعروف امریکن میڈ ای-لیکوئیڈز، یا ڈیوائسز کی جدید فہرست، کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے ، ادارے کی معلومات کے لیے www.nicopure.comیا تقسیم کاری اور فروخت کاری کی معلومات کے لیےwww.halocigs.com۔ رابطہ: جیسن ڈیل گیوڈائس، [email protected]، (888) 425-6649

مزید پڑھیں