اسلام آباد (پی پی آئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ڈیوٹی جج وقاص احمد راجہ نے ایمان مزاری کی درخواست ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے دہشتگردی اور اداروں میں بغاوت پرا کسانے کے کیس میں نامزد ایمان زینب مزاری کی درخواست ضمانت منظور کرلی اور 30 ہزار کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا، ان کی گرفتاری پی ٹی ایم کے جلسے میں شرکت کے بعد ہوئی تھی۔
انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
تازہ ترین خبریں
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی
اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ نے خارج کر دی۔پی پی آئی کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی گئی تھی، نیب نے مریم نواز کے خلاف درخواست واپس لے لی،نیب کی جانب سے کیس میں تحریری جواب عدالت میں جمع کرا گیا جسے چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر کو پڑھنے کی ہدایت کی۔ نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے کہا گیا کہ مریم نواز کا کیس نیب ترامیم کے بعد قابل سماعت نہیں رہی، چیف جسٹس نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ اگر درخواست نمٹائیں گے تو آپ کو پسند آئے گا؟ نیب پراسیکیورٹر نے جواب دیا کہ درخواست خارج کرنے کی بجائے نمٹا دیں،نیب ترامیم کی وجہ سے موجودہ کیس واپس لے رہے ہیں،عدالت نے مریم نواز کے خلاف نیب درخواست خارج کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔نیب نے 2019 میں شمیم شوگر ملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست دائر کی تھی، چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔
اداکارہ ثروت گیلانی بھی مسرت شاہین،سید کمال،جواد احمدکے نقش قدم پر
کراچی (پی پی آئی) پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بھی مستقبل میں مسرت شاہین،سید کمال،جواد احمد و دیگر فنکاروں کی طرح اپنی سیاسی جماعت بنانے کا عندیہ دے دیا۔پی پی آئی کے مطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران سیاست میں قدم رکھنے کے سوال پر ثروت کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی جماعتوں نے شمولیت کی آفر کی ہے کیونکہ میں ہمیشہ آواز اٹھاتی ہوں مگر مستقبل میں ہوسکتا ہے کہ میں اپنی سیاسی جماعت بناؤں، تاہم اداکارہ نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں لیکن انہوں نے بتایا کہ وہ ملک میں تعلیم مفت کریں گی۔
رینجرز کی کاروائی،منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ ناکام، 6 بھارتی گرفتار
راولپنڈی(پی پی آئی)رینجرز نے بھارت سے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے 6 بھارتی شہریوں کوگرفتار کرلیا۔بھارتی اسمگلرز/جرائم پیشہ افراد منشیات، ہتھیار اور ایمونیشن پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی اسمگلروں کی بی ایس ایف کے زیر نگرانی بارڈر سے بلاروک ٹوک نقل وحرکت حیران کن ہے، بھارتی بی ایس ایف کا اسمگلروں کے ساتھ ممکنہ گٹھ جوڑبعیدازقیاس نہیں۔ گرفتاربھارتی شہریوں میں فیروزپور کے رہائشی گرمیج سنگھ، شندر سنگھ، جگندر سنگھ، وشال سنگھ شامل ہے جب کہ جالندھرکے مہندر سنگھ اور لدھیانہ سے تعلق رکھنے والے گروندر سنگھ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق گرفتار اسمگلروں کے خلاف پاکستان میں غیرقانونی داخلے پر پاکستانی قوانین اور ریاست مخالف سرگرمیوں پر کارروائی ہوگی۔
تلاش کریں
خبریں

انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
(August 19, 2013)
انڈیانا( پی پی آئی)اسپین کے مارک مارکیوز نے انڈیانا پولس موٹو جی پی جیت لی۔ چیمپئین شپ ٹیبل پر اسپینش رائڈر کی برتری مزید مستحکم ہوگئی۔انڈیانا میں ہونے والی ریس کا آغاز مارکیوز نے گرڈ میں رہتے ہوئے پول پوزیشن سے کیا۔ اسپینش رائڈر نے ابتدا سے ہی حریف رائڈرز پر برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ باون اعشاریہ چار چھ تین سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ اسپین کے دانی پیڈروسا دوسرے اور ورلڈ چیمپئین جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ انڈیانا پولس گراں پری دو ہزار آٹھ کے فاتح اور سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ اس کامیابی نے چیمپئین شپ ٹیبل پر مارکیوز کی برتری مزید مستحکم کردی ہے۔ مارکیوز ایک سو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دانی پیڈروسا ایک سو سرسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر پر ہے۔

پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
(August 19, 2013)
پریٹوریا( پی پی آئی)پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر گرل فرینڈ قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹورئس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کے ٹرائل کی تاریخ تین مارچ مقرر کی ہے۔ اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران پسٹورس کے خلاف کافی شواہد ملے ہیں۔ پولیس چھبیس سالہ آسکر پسٹورس پر رواں سال ویلنٹائن ڈے پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
(August 16, 2013)
زمبابوے( پی پی آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ زمبابوین کرکٹرز نے میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز کے کنڈیشننگ کیمپ کا بائیکاٹ کردیا۔ زمبابوین اخبارکے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے زمبابوین کرکٹرز کا کیمپ منگل سے شروع ہونا تھا لیکن کھلاڑیوں نے بقایا جات کی ادائیگی اور میچ فیس میں پانچ ہزار ڈالرز کے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافے کے بعد ہی پاکستان کیخلاف سیریزمیں شرکت کریں گے۔ زمبابوین کرکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کی میچ فیس میں پانچ ہزار جبکہ ون ڈے کی میچ فیس میں تین ہزار ڈالرز اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ نے گزشتہ ماہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کی تھی لیکن کھلاڑی مطالبات پورے ہونے تک نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان جاری تنازعے کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
(August 16, 2013)
اسلام آباد( پی پی آئی)وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کر کے کلبوں کو دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کرکے کلبوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہی پنجاب گیمز بھی ہونگے۔

انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
(August 16, 2013)
لندن( پی پی آئی) انگلش کاﺅنٹی ایسیکس نے بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز گوتھم گھمبیر کی خدمات حاصل کر لیں۔ گوتم گھمبیر کو نیوزی لینڈ کے ہمیش ردر فورڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گوتم گھمبیر کی 20 اگست کو ایل وی کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔گوتھم گمبھیر نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسکس کی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
(August 16, 2013)
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ روس کے 44 کھلاڑی معطل ہیں۔
