انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی

انڈیانا( پی پی آئی)اسپین کے مارک مارکیوز نے انڈیانا پولس موٹو جی پی جیت لی۔ چیمپئین شپ ٹیبل پر اسپینش رائڈر کی برتری مزید مستحکم ہوگئی۔انڈیانا میں ہونے والی ریس کا آغاز مارکیوز نے گرڈ میں رہتے ہوئے پول پوزیشن سے کیا۔ اسپینش رائڈر نے ابتدا سے ہی حریف رائڈرز پر برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ باون اعشاریہ چار چھ تین سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ اسپین کے دانی پیڈروسا دوسرے اور ورلڈ چیمپئین جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ انڈیانا پولس گراں پری دو ہزار آٹھ کے فاتح اور سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ اس کامیابی نے چیمپئین شپ ٹیبل پر مارکیوز کی برتری مزید مستحکم کردی ہے۔ مارکیوز ایک سو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دانی پیڈروسا ایک سو سرسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر پر ہے۔

Next Post

امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی

Mon Aug 19 , 2013
برلن( پی پی آئی)امریکی رائیڈر کونور فیلڈ نے جرمن بی ایم ایکس سائیکل ریس جیت لی۔ برازیل کے ریناٹو ریزینڈے دوسرے اورفرانس کے ونسنٹ پیلارڈ تیسرے نمبر پر رہے۔جرمنی کے شہر برلن میں منعقد ایونٹ میں عالمی نمبرتین اوراولمپکس دو ہزار بارہ بی ایم ایکس ایونٹ کے فائنلسٹ امریکی رائیڈر نے مقررہ فاصلہ اعشاریہ چھ تین تین سیکنڈ میں طے […]