اسلام آباد (پی پی آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے حکم نامہ جاری کیا۔پی پی آئی کے مطابق عدالت نے فریقین کو سزا کے خلاف اپیل اور سزا معطلی درخواست پر نوٹس جاری کیے۔حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل ٹرائل کورٹ کے 5 اگست کے فیصلے کے خلاف ہے، ان کے خلاف الیکشن کمیشن کی شکایت پر ٹرائل چلایا گیا۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانیکی سزا سنائی، فریقین کو نوٹس جاری کیے جائیں اور کیس کا ریکارڈ بھی منگوایا جائے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نیہائی کورٹ میں سزا معطل کر کے ضمانت پر رہائی کی استدعا کر رکھی ہے۔
پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
تازہ ترین خبریں
اوکاڑہ میں اجتماعات ، شہدائے معرکہ حق کو خراج عقیدت پیش
متعدد ہلاکتوں کے بعد دریائے حب میں سرگرمیوں پر پابندی
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
زرداری سے دوستی ہو گئی تو بہت سوں کی چھٹی ہوجائیگی، ذوالفقار مرزا
کراچی (پی پی آئی)سابق وزیرِ داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ نہ میں آصف علی زرداری سے دوبارہ دوستی کرنا چاہتا ہوں نہ ان کے پاس اتنا وقت ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا نے کہا کہ پرانے دوستوں سے دوبارہ دوستی کے لیے کسی نے کوئی کوشش نہیں کی۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ زرداری سے میری دوستی ہو گئی تو بہت سے لوگوں کی نوکریاں چلی جائیں گی۔ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ ابھی الیکشن لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ بدین میں آٹھ سال پہلے اسپتال بنا تھا اب وہاں کوئی سہولت نہیں ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی پرفارمنس کا پتہ کرنا ہے تو کسی بھی عام آدمی سے پوچھا جا سکتا ہے۔
اسکردو ائیر پورٹ پر جشن کا سماں، پہلی انٹرنیشنل پروازکل اترے گی
اسکردو (پی پی آئی)حکومت نے فروغ سیاحت کے جو اقدامات کئے ہیں اس ضمن میں اسکردو ائرپورٹ پر پہلی انٹرنیشنل پرواز 14اگست کو اترے گی۔پی پی آئی کے مطابق اسکردو ائیر پورٹ پر جشن کا سماں ہے عملہ نے پہلی پرواز کے استتقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں مسافروں اور عملہ پر گلپاشی اور تقسیم تحائف کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے اگلے 6 ماہ اہم
کراچی (پی پی آئی) پاکستان کی معاشی پالیسیوں کے تسلسل کیلئے اگلے 6 ماہ اہم ہیں، آئی ایم ایف کا وفد نومبر 2023میں پاکستان کا دورہ کریگا تاکہ 3ارب ڈالر کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت پاکستان کی جولائی تا ستمبر 2023اقتصادی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔پی پی آئی کے مطابق عالمی مالیاتی فنڈ پہلے اقتصادی جائزے کیلئے حکومتی اقدامات کو مسلسل مانیٹر کر رہا ہے۔
تلاش کریں
خبریں

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ عیدی بونس دینے کا بھی فیصلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 20 ہزار سے کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے 15 فیصد جبکہ اس سے زیادہ وصول کرنے والے ملازمین کیلئے 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہی کہ پی ایچ ایف کی طرف سے عیدالفطر کے مو قع پر ملازمین کو سپیشل بونس بھی ملے گا۔ اعلان کے بعد ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر
لاہور(پی پی آئی )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تھااور باسط علی کا استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو شکست دینے میں آسانی ہوئی۔

پاکستان اور افغانستا ن کے درمیان دسمبر میں ٹی 20میچ ہوگا
کابل(پی پی آئی )افغانستان کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے اعلامئے کے مطابق آٹھ دسمبر کو ان کی ٹیم پاکستان کے خلاف شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ دونوں بورڈز کے درمیان مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کے بعد ٹی ٹوئنٹی میچ کا انعقاد ہورہا ہے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو نور محمد مراد کا کہنا ہے کہ انہیں فل ممبر ملک کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کھیلنے کا موقع مل رہا ہے،ہار یاجیت اہم نہیںبلکہ کھلاڑیوں کو پاکستان کے خلاف کھیلنے سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

ڈچ فٹبال لیگ : دفاعی چیمپئن ایجگز نے رواڈا کو 0-3سے شکست دیدی
ایمسٹرڈیم (پی پی آئی ) ڈچ فٹ بال لیگ کے اہم میچ میں دفاعی چیمپئن اےجگز نے حریف ٹیم روڈا کو تین صفر سے شکست دے کر ایونٹ کی درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن مزید مستحکم بنالی۔ایمسٹرڈیم میں ہونے والے میچ کی ابتدا کافی تیزی سے ہوئی جس کے دوران دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے خلاف برتری کی جدوجہد کا آغاز کیا۔ پہلے ہاف کے آٹھویں منٹ میں ریکارڈو وین نے بال نیٹ میں پہنچا کر اپنی ٹیم ایجگز کو ایک صفر کی برتری دلادی۔ بائیس منٹ بعد کپتان نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری دگنا کردی جس کے بعد اسکور بورڈ پر پہلے ہاف کے اختتام تک مزید کوئی تبدیلی نہ ہوسکی۔دوسرے ہاف میں روڈا نے میچ میں واپسی کی اپنی کوششوں کو انتہا تک پہنچا دیا جس کے دوران انہتتر ویں منٹ میں ملنے والی پنالٹی کک مڈ فیلڈر ویلیم نے ضائع کردی۔ مقابلہ ختم ہونے سے صرف سات منٹ قبل ایجگز نے گول کر کے میچ کا اسکور تین صفر کر دیا جس میں مزید کوئی پیش رفت فائنل وسل تک نہ ہوسکی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا سری لنکا کے خلا ف ہوم سیریز کا اعلان
لاہور(پی پی آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم سیریز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے اعلان کردہ شیڈول کے مطابق دو ٹی ٹونٹی، پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز کی سیریز سات دسمبر سے بیس جنوری تک متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔ دونوں ٹی ٹونٹی میچز گیارہ اور تیرہ دسمبر کو دبئی میں کھیلے جائے گے جب کہ پہلے دو ون ڈے میچز اٹھارہ اور بائیس دسمبر کو شارجہ، تیسرا ون ڈے بیس دسمبر کو دبئی جب کہ چوتھا اور پانچواں ون ڈے میچ پچیس اور ستائیس دسمبر کو ابو ظہبی میں ہوں گے۔ تین ٹیسٹ میچز کی سریز کا پہلا میچ اکتیس دسمبر کو دبئی دوسرا آٹھ جنوری کو ابوظہبی اور تیسرا سولہ جنوری کو شارجہ میں شیڈول ہے۔

ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
بارسلونا(پی پی آئی) ڈنمارک کی تیراک نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈینمارک کی رکی پیڈرسن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے 200 میٹر بیک اسٹروک سیمی فائنل مقابلے میں مقررہ فاصلہ 2 منٹ 19 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کی ریبیکا سونی کے پاس تھا۔ رکی پیڈرسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ نیا ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہیں۔
