کوچ باسط علی سے کھلاڑیوں کا کوئی اختلاف نہیں تھا: ثناءمیر

لاہور(پی پی آئی )قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان ثناءمیر نے کہا ہے کہ ٹیم کی کھلاڑیوں کا کوچ سے کوئی اختلاف نہیں تھااور باسط علی کا استعفیٰ دینا ان کا ذاتی معاملہ ہے۔کپتان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے سے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور امید ہے کہ ورلڈ کپ میں جیت کا سلسلہ برقرار رکھیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثناءمیر نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور اس ٹیم ورک کی بدولت ہی ہمیں فتح حاصل ہوئی ہے۔ ثنا ءمیر کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ سے قبل تربیتی کیمپ میں بھرپور پریکٹس کی بدولت مدمقابل ٹیموں کو شکست دینے میں آسانی ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پی ایچ ایف ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،عید پر بونس دینے کا فیصلہ

Sun Aug 4 , 2013
اسلام آباد(پی پی آئی )پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیساتھ عیدی بونس دینے کا بھی فیصلہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی طرف سے ملازمین کیلئے تنخواہوں میں دس سے پندرہ فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔ 20 ہزار سے کم تنخواہوں والے ملازمین کیلئے 15 فیصد جبکہ اس سے زیادہ وصول کرنے […]