لاہور: بھارت میں چھ دسمبر سے شیڈول کبڈی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے جاری قومی ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ میں پریکٹس میچوں کا آغاز کردیا گیا ۔ پنجاب اسٹیڈیم میں جاری تربیتی کیمپ میں گزشتہ روز پریکٹس میچ کھیلا گیا ،جس میں کھلاڑیوں نے بھر پور زور آزمائی کا مظاہر ہ کیا ۔ کوچ غلام عباس نے کھلاڑیوں کو میچ کے دوران کی جانے والی غلطیوں سے آگاہ کیا اور انہیں دور کرنے کے لئے خصوصی پریکٹس کرائی ۔کبڈی ورلڈ کپ کے لئے قومی ٹیم کا اعلان 27نومبر کو کیا جائے گا ۔