لاہور(پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ محمدنواز شریف نے ملک سے بدامنی ختم کی اور 2013میں آکر ملک میں بجلی پیدا کی،مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کا ملبہ صرف مسلم لیگ (ن) پر ہی نہیں ڈالا جاسکتا’ اس وقت ملک بھر میں جو بجلی کے بلوں کا رونا رویا جا رہا ہے ‘مہنگائی کا سیلاب عوام کو کھا رہا ہے جب تک ان سب عوامل کے پیچھے سازش کو بے نقاب نہیں کیا جائے گا معاملات ٹھیک نہیں ہونگے۔وہ بدھ کے روز لاہور پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ میاں جاوید لطیف نے کہا کہ16 ماہ کی حکومت نے ملکی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی، پونے چار سال جنہوں نے حکومت کی ان کا قصور بھی توقوم کے سامنے لائیں،جنہوں نے پاکستان میں سول نافرمانی کی سازش کی ان تک پہنچنا ہوگا۔جاوید لطیف نے کہا کہ پونے چار سال حکومت کرنے والوں نے اداروں سے جو معاہدے کئے عوام کو اس کے بارے میں بھی علم ہونا چاہئے،کن سے آئی پی پیز کے معاہدے کئے گئے اور ڈالروں میں جو ادائیگی کی گئی اس کو بھی سامنے لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا جب خاتمہ ہوا تو گردشی قرضوں کا حجم 25سو ارب روپے تھا جسے قوم کسی طور پر معاف کرنے کو تیار نہیں،2007سے 2013 تک بجلی دیکھنے کو نہیں ملتی تھی،ملک میں دہشتگردی تھی اور دس سے بیس لوگ اکٹھے نہیں ہوسکتے تھے جبکہ نواز شریف نے 2013 میں آکر سستی اور وافر بجلی پیدا کی،دہشتگردی ختم کی جس کی پوری قوم گواہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سازشیوں کو توڑے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہونگے۔جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئیں گے اور الیکشن مہم چلائیں گے، کسی کے جیل میں جانے یا آنے سے (ن) لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
تازہ ترین خبریں
اشتہار
تازہ ترین
میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی لیڈی ڈاکٹر انتقال کر گئیں
میانوالی(پی پی آئی) میانوالی میں باپ کی فائرنگ سے زخمی ڈاکٹر سدرہ نیازی انتقال کر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی کو اپنے ہی باپ نے دس روز قبل فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی مزید پڑھائی کے لیے ہاسٹل میں شفٹ ہونا چاہتی تھی جب کہ والد بیٹی کے ہاسٹل میں منتقل ہونے کے خلاف تھے۔باپ کی فائرنگ سے ڈاکٹر سدرہ نیازی شدید زخمی ہو گئی تھی۔20 اگست کو زخمی لیڈی ڈاکٹر کو میانوالی سے راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ 9 روز انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھیں۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق ڈاکٹر سدرہ نیازی کو تشویشناک حالت میں اسپتال لایا گیا تھا۔کئی روز زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج وہ انتقال کر گئیں۔ڈاکٹر سدرہ نیازی کیبھائی کی مدعیت میں والد کے خلاف مقدمہ درج ہے تاہم ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔اہلخانہ کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ڈاکٹر سدرہ نیازی کی نمازِ جنازہ و تدفین میانوالی میں کی جائے گی۔دوسری جانب جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3 ہفتے قبل غیرت کے نام پر اپنی 2 بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس پی صدر کی زیرنگرانی جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئی3ہفتے قبل غیر ت کے نام پر اپنی 2بہنوں کو قتل کرنے والے ملزم رضوان کو گرفتارکرلیا،ملزم رضوان اپنی بہن سعدیہ اور نازیہ کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا،ملزم رضوان اپنی بہنوں پر شک کرتا تھا،واقعہ کا مقتولین کے والد کی مدعیت میں تھانہ جاتلی میں درج کیاگیا تھا۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔
پاکستان کی 98 فیصد آبادی انتہائی آلودہ فضائی ماحول میں رہتی ہے:رپورٹ
ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) ائیر کوالٹی لائف انڈیکس رپورٹ نے پاکستان میں بڑھتی فضائی آلودگی سے متعلق خبردار کردیا۔ ائیر کوالٹی لائف انڈیکس کی سالانہ رپورٹ کے مطابق بڑھتی فضائی آلودگی شہریوں کی اوسط عمر میں چار سال تک کی ممکنہ کمی کا باعث بن سکتی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی 98 فیصد آبادی انتہائی آلودہ فضائی ماحول میں رہتی ہے، پاکستان کے بیشتر شہری علاقوں میں فضائی آلودگی کی سطح قومی فضائی آلودگی اور عالمی ادارہ صحت کے معیار سے کئی گنا زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں موجودہ آلودگی کی سطح برقرار رہی تو پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا کے عوام کی اوسط عمر چار سال تک کم ہونے کا خدشہ ہے۔
سائفر کیس میں عمران خان کی درخواستِ ضمانت دائر
ؒؒاسلام آباد(پی پی آئی) سائفر کیس میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت دائر کر دی گئی۔ عمران خان کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کر دیا گیا۔ عمران خان کے وکلا کی جانب سے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔ سائفر کیس میں عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 2 ستمبر کو ہوگی، جج ابو الحسنات ذوالقرنین سماعت کریں گے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے فریقین سے ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر دو ستمبر کو دلائل طلب کر لیے۔قبل ازیں پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف اٹک جیل میں سائفر کیس کی سماعت ہوئی،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ عمران خان کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا اور حاضری لگائی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی اٹک جیل میں موجود تھی۔ عدالت نے حاضری لگانے کے بعد عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔ سماعت کے بعد جج ابو الحسنات ذوالقرنین اٹک جیل سے اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں سزا معطل کر دی تھی، تاہم عمران خان کی سائفر کیس میں گرفتاری ڈال دی گئی تھی۔عمران خان 30 اگست تک سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر تھے،عدالت نے عمران خان کو 30 اگست کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ سائفر گمشدگی پر ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ میں عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا جس میں انہیں وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے شامل تفتیش کرتے ہوئے گرفتار کیا
تلاش کریں
خبریں
سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان
وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات
کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

انڈیانا موٹوجی پی ریس اسپین کے مارک مارکیوز نے جیت لی
انڈیانا( پی پی آئی)اسپین کے مارک مارکیوز نے انڈیانا پولس موٹو جی پی جیت لی۔ چیمپئین شپ ٹیبل پر اسپینش رائڈر کی برتری مزید مستحکم ہوگئی۔انڈیانا میں ہونے والی ریس کا آغاز مارکیوز نے گرڈ میں رہتے ہوئے پول پوزیشن سے کیا۔ اسپینش رائڈر نے ابتدا سے ہی حریف رائڈرز پر برتری قائم رکھی اور مقررہ فاصلہ چوالیس منٹ باون اعشاریہ چار چھ تین سیکنڈز میں سب سے پہلے طے کیا۔مارکیوز کے ٹیم میٹ اسپین کے دانی پیڈروسا دوسرے اور ورلڈ چیمپئین جارج لورینزو تیسرے نمبر پر رہے۔ انڈیانا پولس گراں پری دو ہزار آٹھ کے فاتح اور سات مرتبہ کے عالمی چیمپئین اٹلی کے ویلنٹینو روسی کا نمبر چوتھا رہا۔ اس کامیابی نے چیمپئین شپ ٹیبل پر مارکیوز کی برتری مزید مستحکم کردی ہے۔ مارکیوز ایک سو اٹھاسی پوائنٹس کے ساتھ لیڈ کر رہے ہیں جبکہ دانی پیڈروسا ایک سو سرسٹھ پوائنٹس کے ساتھ دوسرا نمبر پر ہے۔

پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر قتل کے الزام میں فرد جرم عائد
پریٹوریا( پی پی آئی)پیرالمپکس گولڈ میدلسٹ آسکر پسٹوریس پر گرل فرینڈ قتل کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی۔جنوبی افریقہ کے آسکر پسٹورئس کو اپنی گرل فرینڈ کے قتل کے الزام مقامی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ان پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے ان کے ٹرائل کی تاریخ تین مارچ مقرر کی ہے۔ اس موقع پر پولیس حکام کا کہنا تھا کہ تفتیش کے دوران پسٹورس کے خلاف کافی شواہد ملے ہیں۔ پولیس چھبیس سالہ آسکر پسٹورس پر رواں سال ویلنٹائن ڈے پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے کا الزام ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد خطرے سے دوچار
زمبابوے( پی پی آئی)پاکستان اور زمبابوے کے درمیان سیریز کا انعقاد خطرے میں پڑگیا۔ زمبابوین کرکٹرز نے میچ فیس میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف سیریز کے کنڈیشننگ کیمپ کا بائیکاٹ کردیا۔ زمبابوین اخبارکے مطابق پاکستان کے خلاف سیریز کی تیاری کیلئے زمبابوین کرکٹرز کا کیمپ منگل سے شروع ہونا تھا لیکن کھلاڑیوں نے بقایا جات کی ادائیگی اور میچ فیس میں پانچ ہزار ڈالرز کے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کیمپ کا بائیکاٹ کردیا ہے۔ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ میچ فیس میں اضافے کے بعد ہی پاکستان کیخلاف سیریزمیں شرکت کریں گے۔ زمبابوین کرکٹرز کو گزشتہ ایک ماہ سے تنخواہ بھی ادا نہیں کی گئی۔ کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کی میچ فیس میں پانچ ہزار جبکہ ون ڈے کی میچ فیس میں تین ہزار ڈالرز اضافے کا مطالبہ کیا ہے۔ زمبابوے کرکٹ نے گزشتہ ماہ کھلاڑیوں کے معاہدوں میں توسیع کی تھی لیکن کھلاڑی مطالبات پورے ہونے تک نئے معاہدوں پر دستخط کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ کھلاڑیوں اور بورڈ کے درمیان جاری تنازعے کے باعث ٹیم کے اعلان میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ہاکی فیدریشن کوملنے والاپیسہ اب کلبوں کودیاجائیگا
اسلام آباد( پی پی آئی)وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا ہے کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کر کے کلبوں کو دیا جائے گا۔وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران تحریری جواب میں قومی اسمبلی کو بتایا کہ دسمبر میں ہاکی ایسوسی ایشن کے الیکشن ہوں گے۔ ہاکی فیڈریشن کو پیسہ دینا بند کرکے کلبوں کو دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر میں ہی پنجاب گیمز بھی ہونگے۔

انگلش کاﺅنٹی کلب ایسیکس کا بھارتی بلے باز گوتم گھمبیر سے معاہدہ
لندن( پی پی آئی) انگلش کاﺅنٹی ایسیکس نے بھارت کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز گوتھم گھمبیر کی خدمات حاصل کر لیں۔ گوتم گھمبیر کو نیوزی لینڈ کے ہمیش ردر فورڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ گوتم گھمبیر کی 20 اگست کو ایل وی کاﺅنٹی چیمپئن شپ میں نارتھمپٹن شائر کیخلاف میچ میں شرکت متوقع ہے۔گوتھم گمبھیر نے اس موقع پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ایسکس کی کی منیجمنٹ کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

ڈوپنگ کے باعث بھارت کے 43ایتھلیٹس پابندی کا شکار
زیورخ( پی پی آئی)ڈوپنگ سکینڈلز میں بھارت بلیک لسٹ کھلاڑیوں میں دوسرے نمبر پر آگیا۔ ورلڈ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت ڈوپنگ کے باعث بلیک لسٹ کھلاڑیوں کی فہرست میں روس کے بعد دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ بھارت کے 43 کھلاڑی ڈوپنگ کی وجہ سے پابندی کی سزا بھگت رہے ہیں جبکہ روس کے 44 کھلاڑی معطل ہیں۔
