پشاور(پی پی آئی)غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے معاملے پر افغان فنکاروں نے واپس نہ بھیجنے کیلئے پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کر دی۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ہم یو این ایچ سی آر کے ساتھ ٹوکن کے ذریعے رجسٹرڈ ہیں، افغان طالبان کی جانب سے موسیقی پر پابندی ہے، افغانستان میں فن کو جاری نہیں رکھ سکتے۔پی پی آئی کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ یو این ٹریٹی کے مطابق مہاجرین کو زبردستی نہیں نکالا جا سکتا، رضاکارانہ طور پر مہاجرین واپس جاسکتے ہیں، یو این ٹریٹی کے باوجود افغان مہاجرین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔فنکاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ افغان مہاجرین کی زبردستی واپسی کو روکا جائے، کیس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، نادرا، ڈی جی امیگریشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
میک کولم کرکٹ کو فکسنگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں:وکیل میک کولم
ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کے خلاف وائٹ واش سے آسٹریلیا سرفہرست ہوگا
فٹ بال رینکنگ:جرمنی ،ارجنٹینا کی بادشاہت برقرار،پاکستان کی ترقی
خواہش ہے آفریدی کی کپتانی میں پاکستان ورلڈ کپ جیتے :یونس خان
کراچی میں مزید دو بچوں میں پولیو کی تصدیق
ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے :انتخاب عالم
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
اشتہار
تازہ ترین
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر
لاہور(پی پی آئی) اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے رخصت پر ہونے کے باعث پرویز الہٰی کو ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش کیا گیا، پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل سردار عبدلرازق عدالت میں پیش ہوئے۔ڈیوٹی جج نے سماعت کے آغاز پر ریمارکس دیئے کہ کہتے ہیں سیاست دانوں میں نگران ہوتے ہیں ویسے ہی ججز میں بھی نگران ہوتے ہیں، آج میں بھی نگران جج ہی ہوں۔عدالت نے استفسار کیا کہ آج تاریخ ہی ہونی ہے؟ وکیل صفائی سردار عبدلرازق نے عدالت کو بتایا کہ جی آج تاریخ ہونی ہے، تاہم پرویز الہٰی سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت چاہتے ہیں۔عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کو وکلا سے کمرہ عدالت میں بات کرنے کی اجازت دے دی۔ پی پی آئی کے مطابقبعدازاں عدالت نے تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں پرویز الہٰی پر فرد جرم کے لیے 21 نومبر کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
کوئٹہ میں بھکاریوں کی بہتات،بھیک دئیے بغیر گزرنا مشکل
کوئٹہ (پی پی آئی) کوئٹہ میں بھکاریوں نے شہریوں کا جینا محال کر رکھا ہے، کوئٹہ کی معروف شاہراہیں،بگٹی چوک، ایم اے جناح روڈ، سریاب روڈ، سورج گنج روڈ،اولڈ سمنگلی،سریاب ٹاؤن اور جی او آر کالونی سمیت مختلف علاقے گداگروں کی آماج گاہ ہیں، پی پی آئی کے مطابق بھیک مانگنے کے دھندے میں بزرگ، بچے اور خواتین سمیت تمام عمر کے افراد بغیر محنت آسان کمائی کا ذریعہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔کئی گداگر مختلف روپ دھار کر ایسے ہمدرریاں سمیٹتے ہیں کہ بھیک دئیے بغیر راہ گیروں کا گزرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
میرواعظ عمر فاروق کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کیخلاف مظاہرے
سری نگر (پی پی آئی)متحدہ مجلس علما مقبوضہ جموں وکشمیر کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی اور انہیں جمعہ کو جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہ دینے پر مقبوضہ وادی کی مساجد میں علمائے کرام نے سخت تشویش ظاہر کی متحدہ مجلس علما جموں وکشمیر کے سرکردہ اراکین نے افسوس ظاہر کیاکہ قابض انتظامیہ نے انکی مذہبی اور سیاسی سرگرمیوں پر قدغن عائد کر رہی ہے۔ انہوں نے میرواعظ کی نظربندی پرسخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی وجہ سے جامع مسجد کے منبر و محراب گزشتہ4 سال سے زائد عرصے سے رشدو ہدایت، قال اللہ وقال الرسول ﷺ پر مبنی مواعظ حسنہ اور دعوت و تبلیغ سے مکمل طور پر خاموش ہیں۔علاوہ ازیں میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظربندی کیخلاف احتجاج اور رہائی کیلئے مظاہرے کئے گئے۔
تلاش کریں
خبریں

میک کولم کرکٹ کو فکسنگ سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں:وکیل میک کولم
(September 18, 2014)
ولنگٹن:نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان برینڈن میک کولم اپنے سابق ساتھی کھلاڑی کے خلاف میچ فکسنگ کے ثبوت عالت کو فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ برینڈن میک کولم کے وکیل گیرتھ گلاوے نے سابق کھلاڑی کا نام لیے بغیر کہا کہ ان کے خلاف ثبوت فراہم کردیے جائیں گے تاہم یقینی طور پر کہا جارہا ہے کہ وہ سابق کھلاڑی کرس کینز ہیں۔میک کولم کے حوالے سے حال ہی میں نیوزی لینڈ کے مقامی اخبار میں حقائق چھپی تھی تاہم انھیں روک دیا گیا تھا۔ میک کولم آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بھی پیش ہوئے تھے جس کی رپورٹ بھی میڈیا تک پہنچ گئی تھی۔جس کے بعد کرس کینز نے اعتراف کیا تھا کہ جس کھلاڑی کا نام نہیں دیا گیا ہے وہ خود ہیں لیکن انھوں نے فکسنگ کے الزامات کی سختی سے تردید کی تھی ۔میک کولم کے وکیل نے کہا کہ انھیں اخبار میں حقائق دینے سے روکنے کے باوجود وہ کھیل کی بہتری کے لیے ثبوت دینے کے لیے پرعزم ہیں۔انھوں نے کہا کہ میک کولم کرکٹ سے فکسنگ کے داغ کو دھونے کے لیے راست قدم اٹھانے کے لیے تیار ہیں۔

ٹیسٹ رینکنگ : پاکستان کے خلاف وائٹ واش سے آسٹریلیا سرفہرست ہوگا
(September 18, 2014)
جوہانس برگ: آسٹریلیا کرکٹ ٹیم پاکستان کے خلاف سیریز میں2-0سے کامیابی حاصل کرکے ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا سے نمبر ون پوزیشن واپس لے سکتا ہے۔جنوبی افریقا نے رواں سال جولائی میںسری لنکا کوٹیسٹ سیریز میں 1-0سے شکست دے کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اگلے ماہ یو اے ای میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان 2ٹیسٹ میچوںپر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی ،اس سیریز میں آسٹریلیا کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرنے کے لیے 2-0سے کامیابی درکارہوگی ۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں جنوبی افریقا نمبر ون پر موجود ہے جبکہ دوسرے نمبر پر آسٹریلیا ،تیسرے پر انگلینڈ،چوتھے پر سری لنکا ،بھارت پانچویں،پاکستان چھٹے ،ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ،آٹھویں پر ویسٹ انڈیز،نوویں پر زمبابوئے جبکہ دسویں نمبر پر بنگلہ دیش موجود ہیں۔

فٹ بال رینکنگ:جرمنی ،ارجنٹینا کی بادشاہت برقرار،پاکستان کی ترقی
(September 18, 2014)
زیورخ: فیفا نے فٹ بال کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے ، تازہ درجہ بندی میں عالمی چمپیئن سرفہرست جبکہ پاکستان ترقی کہوئی ہے۔فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ درجہ بندی میں عالمی چمپیئن جرمنی حال ہی میں ارجنٹینا کے خلاف دوستانہ میچ میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر براجمان ہے،ارجنٹنیادوسرے ، کولمبیا اپنے آخری میچ میں برازیل کے شکست کے باوجود تیسرے نمبر پر آگیا ہے،نیدر لینڈ تیسرے ،بیلجیم چوتھے،برازیل ترقی پاکر پانچویں ،یوروگوائے ساتویں ،اسپین آٹھویں،فرانس نویں اور سوئٹزرلینڈ سرفہرست دس ٹیموں میں آخری نمبر پر ہیں۔ دیگر ٹیموں میں کوسٹا ریکا ،میکسیکو ،امریکا درجہ بندی میں بالترتیب15،16اور17ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔ انگلینڈ 18ویں اور الجزائر20ویں نمبر پر ہیںجبکہ ایران کا نمبر ایشیائی ٹیموں میں44ویں نمبر پر ہے ۔ پاکستان کی ٹیم گیارہ درجے ترقی پاکر 175ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ بھارت تنزلی کے بعد158ویں نمبر پر چلا گیا ہے۔

خواہش ہے آفریدی کی کپتانی میں پاکستان ورلڈ کپ جیتے :یونس خان
(September 18, 2014)
کراچی: کراچی انٹر سکول کر کٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں ٹیسٹ کرکٹر یونس خان نے شاہد آفریدی کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔ کراچی جم خانہ میں ہونے والی انٹر سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب میں یونس خان اور شاہد آفریدی نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی شرکت کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹر یونس خان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا آفریدی کو کپتان بنانے کا فیصلہ درست ہے، نھوںنے کہا کہ قومی ٹیم نے ان کی کپتانی میں ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا اور ان کی خواہش ہے کہ شاہد آفریدی بھی ٹرافی پاکستان کے نام کریں۔ یونس خان کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ میں جاوید میانداد کے برابر رنز بنانا ان کے لیے اعزاز کی بات ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی پاکستان آنے سے پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔ انٹر سکول ٹورنامنٹ میں 32 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ ایونٹ ایک ہفتہ تک جاری رہے گا۔ افتتاحی میچ سینٹ پال اور رینجرز سکول کے درمیان ہوگا۔

کراچی میں مزید دو بچوں میں پولیو کی تصدیق
(September 18, 2014)
کراچی:کراچی میں پو لیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعدپاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد164 تک پہنچ گئی ہے۔انسداد پولیو پروجیکٹ کی ڈپٹی منیجر ڈاکٹر درے ناز نے کہا کہکراچی کے دو بچوں میں پولیوکی تصدیق ہوئی ہے، نھوں نے کہا کہ سلطان آباد یونین کونسل نمبر8کے دس مہینے کے بچے حضرت عمر ولد اکرام اللہ کے پولیو کے ٹیسٹ کئے گئے جن کا نتیجہ مثبت رہا ،ان کا کہنا تھا کہ اسی یونین کونسل سے یہ چوتھا بچہ جس میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔ڈاکٹر ناز نے دوسرے کیس کے حوالے سے بتایا کہ ورنگی یونین کونسل نمبر7 راجا تنویر کالونی کی ایک سال اور دس ماہ کی بچی ہاجرہ بنت امیر خان میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے اور یہ اس یونین کونسل میں دوسرا کیس ہے۔ڈاکٹر درے نا ز کے مطابق اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کے 115کیس فاٹا ،29خیبرپختونخوا،14سندھ ،3بلوچستان اور2کا تعلق پنجاب سے ہے۔

ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے :انتخاب عالم
(September 18, 2014)
کراچی: کراچی کے نجی کالج میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ سابق کپتان اور پی سی بی کے ڈائرکٹر کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم متحد ہوکر کھیلے تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ۔ کراچی کے نجی کالج میں ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں انتخاب عالم کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما رﺅف صدیقی نے بھی شرکت کی۔ رﺅف صدیقی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، انتخاب عالم نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں1992 کے عمران خان ، وسیم اکرم اور جاوید میانداد نہیں لیکن نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم کسی سے کم بھی نہیں۔ ٹیم متحد ہوکر کھیلی تو ضرور کامیاب ہوگی۔