ٹیم متحد ہو کر کھیلی تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے :انتخاب عالم

کراچی: کراچی کے نجی کالج میں آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوئی۔ سابق کپتان اور پی سی بی کے ڈائرکٹر کرکٹ انتخاب عالم کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم متحد ہوکر کھیلے تو ورلڈ کپ جیت سکتی ہے ۔ کراچی کے نجی کالج میں ورلڈ کپ 2015 کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب میں انتخاب عالم کے علاوہ ایم کیو ایم کے رہنما رﺅف صدیقی نے بھی شرکت کی۔ رﺅف صدیقی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، انتخاب عالم نے کہا کہ موجودہ ٹیم میں1992 کے عمران خان ، وسیم اکرم اور جاوید میانداد نہیں لیکن نوجوانوں پر مشتمل یہ ٹیم کسی سے کم بھی نہیں۔ ٹیم متحد ہوکر کھیلی تو ضرور کامیاب ہوگی۔

Next Post

کراچی میں مزید دو بچوں میں پولیو کی تصدیق

Thu Sep 18 , 2014
کراچی:کراچی میں پو لیو کے دو نئے کیس سامنے آگئے ہیں جس کے بعدپاکستان میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد164 تک پہنچ گئی ہے۔انسداد پولیو پروجیکٹ کی ڈپٹی منیجر ڈاکٹر درے ناز نے کہا کہکراچی کے دو بچوں میں پولیوکی تصدیق ہوئی ہے، نھوں نے کہا کہ سلطان آباد یونین کونسل نمبر8کے دس مہینے کے بچے حضرت عمر ولد […]