کراچی (پی پی آئی)کراچی کے علاقے لیاری سے پولیس نے ایک مبینہ بھارتی جاسوس اور اس کے مقامی سہولت کار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ پولیس اور خفیہ ایجنسی نے مشترکہ طور پر کلاکوٹ کے علاقے میں چھاپہ مار کر اکھل دیو اور ظہور احمد کو گرفتار کیا۔ پی پی آئی کے مطابق انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس سے 2 بھارتی پاسپورٹ، ایک پستول، غیر ملکی کرنسی، 6 موبائل فون، ایک ٹیبلٹ اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ایس ایس پی نے دعویٰ کیا کہ اکھل دیو ایک بھارتی جاسوس ہے جس نے ملک میں مختلف اہم اور حساس تنصیبات کا جائزہ لیا، تاہم ایس ایس پی نے اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
سٹی ٹینس:ارجنٹائن کے یوآن ڈیل پوٹرو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
تازہ ترین خبریں
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ
(June 11, 2026)
پاکستان کے پہلے رومانوی ہیرو سنتوش کمار کی میراث کا جشن
(June 11, 2026)
پاسپورٹ کی گھر کی دہلیز تک فراہمی کے منصوبے پر نمایاں پیش رفت
(June 10, 2026)
- April 25, 2026
- April 23, 2026
- April 22, 2026
- April 22, 2026
- April 07, 2026
اشتہار
تازہ ترین
پی پی کی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس آج بلاول ہاوس کراچی میں طلب
کراچی (پی پی آئی)پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس جمعہ25 اگست کو سہ پہر 3 بجے بلاول ہاوس کراچی میں طلب کیا گیاہے جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیساتھ ساتھ فوری حلقہ بندیوں اورمقررہ مدت میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق لائحہ عمل تیاراوراس کا اعلان کیا جائے گا۔پی پی آئی کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری صدارت کریں گے۔
قائد ن لیگ نوازشریف کا ستمبر میں وطن واپس نہ آنے کا فیصلہ
لندن(پی پی آئی) مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے فوری طور پر وطن واپس نہیں آرہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف اور شہبازشریف کی ملاقات میں ستمبر میں وطن واپسی نہ آْنے پر اتفاق کیا گیاہے، اس طرح نوازشریف کی ستمبر میں وطن واپسی کا امکان ختم ہوگیاہے۔الیکشن فروری 2024 میں ہونے کی صورت میں اکتوبر یا نومبر میں واپسی کی تجویز سامنے آگئی۔پی پی آئی کے مطابق نوازشریف کا وطن واپسی پرلاہور میں لینڈنگ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی بیٹھک میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور ملکی سیاست کے مستقبل پر غور کیا گیا۔آئندہ عام انتخابات کے لیے مسلم لیگ نون کی انتخابی مہم کے معاملات زیر بحث آئے جبکہ مسلم لیگ نون کا آئندہ بیانیہ کیا ہوگا، اس پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
گوجرانوالہ میں ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی،2 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
گوجرانوالہ(پی پی آئی)گوجرانوالہ میں 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہونے پر پولیس نے دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے،پی پی آئی کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں جن میں سے ایک کی گرفتار ی عمل میں آگئی ہے جبکہ دوسرے کی تلاش میں پولیس نے چھاپے مارے ہیں اجتماعی زیادتی کا مقدمہ تھانہ صدر وزیر آباد میں متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان متاثرہ لڑکی کے محلے دار ہیں۔ گزشتہ روز دونوں ملزمان نے گلی سے گزرنے والی 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو زبردستی اٹھایا اور خالی مکان میں لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا، لڑکی کی حالت خراب ہونے پر ملزمان فرار ہوگئے۔
تلاش کریں
خبریں

ڈنمارک کی تیراک کا 200 میٹر بیک اسٹروک سوئمنگ میں نیاعالمی ریکارڈ
(August 2, 2013)
بارسلونا(پی پی آئی) ڈنمارک کی تیراک نے 200 میٹر بیک سٹروک سوئمنگ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری سوئمنگ ورلڈ چیمپئن شپ میں ڈینمارک کی رکی پیڈرسن نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ انھوں نے 200 میٹر بیک اسٹروک سیمی فائنل مقابلے میں مقررہ فاصلہ 2 منٹ 19 اعشاریہ ایک ایک سیکنڈز میں طے کیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ امریکہ کی ریبیکا سونی کے پاس تھا۔ رکی پیڈرسن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ وہ نیا ریکارڈ قائم کر کے بہت خوش ہیں۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ اور اولمپک ایسوسی ایشن میں تنازع شدت اختیار کرگیا
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)پاکستان اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر گیا۔ پی ایس بی نے پی او اے سے اولمپک ہاو¿ س خالی کرانے کے لیے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او کو خط لکھ دیا۔ عارف حسن کی صدارت میں قائم پی او اے انٹر نیشنل اولمپک ایسوسی ایشن سے منظور شدہ ہے اور پی ایس بی نے ان سے لڑائی کی وجہ سے اکرم ساہی کی صدارت میں متوازی پی او اے بنا رکھی ہے۔ پی ایس بی نے سی سی پی او لاہور اور ڈی سی او لاہور کو خط لکھا ہے کہ عارف حسن اینڈ کمپنی کو نکال کر اولمپک ہاوس اکرم ساہی کے حوالے کیا جائے۔ سپورٹس پالیسی کے نفاذ پر اسپورٹس بورڈ اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے درمیان جھگڑا ڈیڑھ سال سے جاری ہے۔ عارف حسن فروری دو ہزار بارہ میں تیسری بار پی او اے کے صدر منتخب ہوئے تھے۔ پی ایس بی کا موقف ہے کہ سپورٹس پالیسی کے مطابق کوئی شخص تیسری بار ایک ہی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔

سری نواسن کیخلاف بغاوت کا امکان، بھارتی کرکٹ بورڈ کا اجلاس ملتوی
(August 2, 2013)
نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی کرکٹ بورڈ کا ایک اہم اجلاس صدر سری نواسن کے خلاف بورڈ ممبران کی جانب سے بغاوت کے امکان کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔نئی دہلی میں بھارتی کرکٹ بورڈ کے اجلاس کی صدارت سری نواسن کو کرنا تھی لیکن ممبران کی جانب سے سری نواسن کے دوبارہ صدارت سنبھالنے کے امکان پر بغاوت کے آثار کے بعد اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ سری نواسن آئی پی ایل میں اسپاٹ فکسنگ کیس میں اپنے داماد گروناتھ کے خلاف تحقیقات ہونے کی وجہ سے عارضی طور پر اپنے عہدے سے الگ ہوگئے تھے۔بھارتی بورڈ کی جانب سے اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات اور تمام افراد کو بری الذمہ قرار دینے کے فیصلے کو ممبئی ہائی کورٹ نے معطل کر دیا تھا۔ بھارتی بورڈ نے منگل کو پائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سٹی ٹینس:ارجنٹائن کے یوآن ڈیل پوٹرو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی
(August 2, 2013)
واشنگٹن(پی پی آئی)ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔واشنگٹن میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈر ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پوٹرو نے چھ تین اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر کواٹر فائنل میں جگہ بنائی۔دوسرے میچ میں فورتھ سیڈ کینیڈا کے میلوس رونک کو ان سیڈڈ آسٹریلیا کے مرینکو ماٹسیوک کے ہاتھوں اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آسٹریلوی کھلاڑی نے سات پانچ اور سات چھ سے میچ اپنے نام کیا۔

سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے سرلنکن ٹیم حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ڈویڑنل بینچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث ملزم محمد زبیر کی ضمانت منسوخی کے لیے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے اس کی شناخت بھی کی تھی درخواست میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا ملزم ڈاکٹر عثمان بھی ملزم کی نشاندہی پر گرفتار ہوا، لہذا ملزم زبیر کی ضمانت منسوخی کے احکامات صادر کیے جائیں ڈویڑنل بینچ میں شامل جسٹس عبدالسمیع خان نے ذاتی وجوہات پر کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ملزم زبیر کو اگلی پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا۔

پی ایچ ایف کے صدر قاسم ضیاءکھلاڑیوں کو گر سکھانے تربیتی کیمپ پہنچ گئے
(August 2, 2013)
لاہور(پی پی آئی)پی ایچ ایف کے صدر اولمپئن قاسم ضیاءبھی ان ایکشن ہوگئے،انہوں نے ایشیا کپ کی تیاری کے تربیتی کیمپ میں دفاعی کھلاڑ یوں کو گر سکھائے،جبکہ فاروڈ سے گیند چھینتے ہوئے گر کر زخمی بھی ہوگئے۔نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ایشیا کپ کی تیاری کا تربیتی کیمپ منیجر کم چیف کوچ اختر رسول کی زیرنگرانی جاری ہے۔ایونٹ کی اہمیت کے پیش نظر دفاعی کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کیلئے فیڈریشن کے صدر قاسم ضیاءبھی میدان میں آگئے،انہوں نے اپنے تجربے کی روشنی میں ڈیفنڈرز کو حریف فارورڈز کو گول کرنے سے روکنے کی ٹپس دیں جبکہ ایک فاورڈ سے ڈاج کھا کر گر گئے۔کپتان محمد عمران اور سنئیر پلئیر وسیم احمد نے صدر فیڈریشن کے ٹپس دینے کو سراہا اور کہا کہ اس سے کھلاڑیوں کے حوصلے بڑھیں گے۔کھلاڑیوں نے سابق اولمپئینز کو بھی قاسم ضیاءکی طرح میدان میں آکر قومی کھیل کی خدمت کرنے کی تجویز دی۔