سری لنکن ٹیم حملہ کیس: جج کی سماعت سے انکار پر کیس چیف جسٹس کو بھجودیا گیا

لاہور(پی پی آئی)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے سرلنکن ٹیم حملہ کیس کے ملزم کی ضمانت منسوخی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت سے انکار کردیا اور کیس چیف جسٹس کو بھجوا دیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمیع خان پر مشتمل ڈویڑنل بینچ میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر حملہ میں ملوث ملزم محمد زبیر کی ضمانت منسوخی کے لیے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے درخواست دائر کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم کے خلاف سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہے جبکہ پولیس اہلکاروں نے اس کی شناخت بھی کی تھی درخواست میں کہا گیا کہ جی ایچ کیو حملہ کیس کا ملزم ڈاکٹر عثمان بھی ملزم کی نشاندہی پر گرفتار ہوا، لہذا ملزم زبیر کی ضمانت منسوخی کے احکامات صادر کیے جائیں ڈویڑنل بینچ میں شامل جسٹس عبدالسمیع خان نے ذاتی وجوہات پر کیس کی سماعت کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے ملزم زبیر کو اگلی پیشی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کو چیف جسٹس کے پاس بھجوا دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سٹی ٹینس:ارجنٹائن کے یوآن ڈیل پوٹرو نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی

Fri Aug 2 , 2013
واشنگٹن(پی پی آئی)ٹاپ سیڈ ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے سٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔واشنگٹن میں جاری ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈر ارجنٹائن کے یوآن مارٹن ڈیل پوٹرو نے آسٹریلیا کے برنارڈ ٹامچ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ پوٹرو نے چھ تین اور چھ تین سے فتح سمیٹ کر کواٹر فائنل […]