اسلام آباد (پی پی آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کرنے کا فیصلہ سنایا،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اخراج مقدمہ کی درخواست بھی مسترد کر دی۔ پی پی آئی کے مطابق سائفر کیس سننے والی خصوصی عدالت برائے آفیشل سیکرٹ ایکٹ نے پہلے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی جس کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا,عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد 16 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کرلیا تھا.
مسلم طرز زندگی کی معلومات، مواد، برادری اور تجارت کا پہلا عالمی مارکیٹ پلیٹ فارم Zilzar.comمنظرعام پر آ گیا
کرو ہارویتھ انٹرنیشنل نے نئے شریک-چیئرمین کا اعلان کردیا
درمیانے وولٹیج کے کیبل سسٹمز کے بہتر اسمارٹ کیبل گارڈ ٹیکنالوجی یوٹیلٹی اداروں اور صنعتی اثاثہ جاتی مالکان کے لیے آپریٹنگ اخراجات کو کم اور بھروسہ مندی کو بڑھاتا ہے
سڈنی، آسٹریلیا کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال میں بعد از موت عطیہ کنندگان (ڈی سی ڈی عطیہ کرنے والوں) سے حاصل کردہ بالغ انسانی دل کی پیوندکاری کے پہلے سلسلے میں ٹرانس میڈکس (ر) آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م) ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال
پال جی ایلن نے ایبولا سے جنگ کے لیے 100 ملین ڈالرز کے ساتھ اپنی وابستگی بڑھا دی
تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہوا
تازہ ترین خبریں
- April 23, 2026
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر شاہ عہدے سے مستعفی
اسلام آباد (پی پی آئی) نگران وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔ ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کے تقرر پر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کیونکہ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈاکٹر توقیر شاہ کو بعد از ریٹائرمنٹ ایک سال کے کنٹریکٹ پر تعینات کیا تھا اور موجودہ نگران حکومت میں بھی وہ خدمات جاری رکھے ہوئے تھے۔ پی پی آئی کے مطابق نگران وزیر اعظم نے ڈاکٹر توقیر شاہ کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ کے استعفے کی منظوری کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر توقیر شاہ کو ایک ماہ نوٹس کی شرط سے رعایت دے دی گئی ہے، ڈاکٹر توقیر شاہ 31 اکتوبر کو پرنسپل سیکرٹری کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست منظور، عقاب کا انتخابی نشان الاٹ
اسلام آباد (پی پی آئی)استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔پی پی آئی کے مطابق الیکشن کمیشن نیاستحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست منظور کرلی۔
مفتاح نے گورنر ی کیلئے میرے آفس کے کارپٹ گھسا دئیے: اسحاق ڈار
اسلام آباد (پی پی آئی)سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ مفتاح اسماعیل نے گورنر بننے کے لیے میرے آفس کے کارپٹ گھسا دئیے۔پی پی آئی کے مطابق انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو چیئرمین انویسٹمنٹ بورڈ بنایا کام نہیں کر سکے۔ کچھ لوگوں میں ظرف نہیں ہوتا
تلاش کریں
خبریں
مسلم طرز زندگی کی معلومات، مواد، برادری اور تجارت کا پہلا عالمی مارکیٹ پلیٹ فارم Zilzar.comمنظرعام پر آ گیا
(October 30, 2014)
دبئی، متحدہ عرب امارت، 29 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — 2.5 ٹریلینڈالرزکی مسلم صارفین کی مارکیٹ کو ہدف بنانے والے معلومات، مواد، برادری اور تجارت کے لیے دنیا کے پہلا عالمی مسلم طرز زندگی مارکیٹ پلیٹ فارم Zilzar.com (زلزار) کا افتتاح کردیا گیا، جو 10 ویں اسلامی اقتصادی فورم میں ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری محمد نجیب تن عبدلرزاق نے کیا۔ زلزار مسلم طرز زندگی کے لیے بی2بی اور بی 2سی عالمی معلوماتی، مواد، برادری اور تجارتی ایک پلیٹ فارم ہے جو آٹھ زمروں پر مشتمل ہے: 1.1 ٹریلین ڈالرز حلال خوراک/مشروبات، 1.4 ڈالرزٹریلین اسلامی مالیات، 224 بلین ڈالرزملبوسات/فیشن، 151 ارب کی میڈیا/تفریح، 137 بلین ڈالرزکی سیر/سیاحت، 70 بلین ڈالرزکی ادویات سازی، 26 بلین ڈالرز کی آرائش و زیبائش اور 15 بلین ڈالرز کی نقل و حمل، 2012ء کے سرمائے کے اخراجات کی بنیاد پر۔ مسلم طرز زندگی کی مارکیٹ، جو 57 مسلم ممالک کی 2.0 ارب کی آبادی، مع مسلم دنیا سے باہر مقیم 100 ملین کے مسلمانوں کا احاطہ کرتی ہے، جو فی کس آمدنی کو بڑھانے کے لیے بیرونی ماحول، انٹرنیٹ اور موبائل فون رسائی اور تجارت کے ساتھ ترقی کے مواقع کی نمائندہ ہے۔ زلزار نے دنیا بھر میں پھیلے چھوٹے و درمیانے حجم کے اداروں (ایس ایم ایز) کے لیے مارکیٹ کی بنیاد پر حل شناخت کیا ہے جو وسائل کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہیں لیکن بین الملکی مارکیٹوں میں توسیع کے ذریعے آگے بڑھنے، نئی مارکیٹوں اور صارفین اور اپنے جیسے خریداروں تک رسائی حاصل کرنے کی خواہشمند ہیں جو صرف ساکھ رکھنے والے اور مستند فروخت کنندگان سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ زلزارصارفین کے لیے جدید ای-اطلاعات، معلومات اور مواد، ٹیکنالوجی اور افادیت کے معیارات کو استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے جیسا کہ سادہ ڈیزائن اور رسپانسو لے آؤٹس۔ معروف سوشل نیٹ ورک سائٹس کی طرح خریدار اور فروخت کنندگان ایک دوسرے کو فالو کرسکتے ہیں اور کبھی کسی معاملے کو کھو نہیں سکتے، جو اسے دنیا کا پہلا تجارتی سوشل نیٹ ورک بناتا ہے۔ موبائل پر زبردست توجہ کے ساتھ زلزارخریداروں اور فروخت کرنے والوں دونوں کے لیے تجارتی ایپس فراہم کرے گا جو دونوں کے لیے فوری پیغام کاری کے حلوں سے لیس ہوں گی۔ پیغام کاری حل خریدار کی فہرست میں شامل ہوگا جو چیٹ کے اندر رہتے ہوئے تجارت کے آغاز کی سہولت دے رہا ہے۔ دیگر اہم خصوصیات میں شامل ہیں: زلزارخریداروں اور فروخت کنندگانکے لیے ادائیگی کی خدمات پیش کرے کی خاطر ماسٹرکارڈورلڈوائیڈ کے ساتھ شراکت داری کرچکا ہے، جو مارکیٹ کے لیے حفاظت، بھروسہ اور سہولت پیش کرتا ہے۔ داتو ڈاکٹر وسیہر حسن عبد الرزاق، چیئرمین زلزار، نے کہا کہ “زلزار زیادہ مرکزی اور قابل رسائی آن لائن مرکز اور ون-اسٹاپ شاپ فراہم کرکے دونوں فریقین کی ضروریات کو پورا کرے گا جہاں مصنوعات دنیا بھر میں محفوظ اور معیاری انداز میں مارکیٹ کی جاسکتی ہیں۔ ذریعہ: Zilzar.com
کرو ہارویتھ انٹرنیشنل نے نئے شریک-چیئرمین کا اعلان کردیا
(October 30, 2014)
نیو یارک، 29 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ اشیانیٹ پاکستان — کرو ہارویتھ انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ کرو ہارویتھ ایل ایل پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب چک ایلن اور روئیہوا سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے اہم شراکت دار جناب یانگ جیانتاؤ نیٹ ورک کے شریک-چیئرمین ہوں گے، جو یکم جنوری 2015ء سے موثر ہوگا۔ وہ کرو کلارک وائٹ ہل کے اینڈریو پیانکا کی جگہ لیں گے، جو اپنی دو سالہ مدت کو مکمل کر رہے ہیں۔ کرو ہارویتھ انٹرنیشنل سرفہرست 10 عالمی اکاؤنٹنگ نیٹ ورکس میں سے ایک ہے ، جو دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک میں 150 سے زائد آزاد اکاؤنٹنگ اور مشاورتی خدمات کے ساتھ ہے۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20090902/CL69632LOGO کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کیون میک گرا نے کہا کہ: “چک اور جیانتاؤ دنیا کی دو بڑی معاشی قوتوں میں کاروباری رہنمائی کی حیثیت سے قریبی تعلقات کار رکھتے ہیں۔ ان دونوں شخصیات کا شریک-چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ادارے کو بہتر ثقافتی تنوع اور تناظر فراہم کرے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نیٹ ورک ممبر ادارے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آگے کی طرف نظریں مرکوز کیے ہوئےہیں جو عالمی منظرنامے پر ہمارے نیٹ ورک کے اثر و رسوخ کو مزید بہتر بنائیں گے۔” جناب ایلن 2007ء سے کرو ہارویتھ کے سی ای اوکی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے خدمات پیش کررہے ہیں۔ جناب یانگ روئیہوا سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے اہم شراکت دار ہیں اور کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے موجودہ بورڈ رکن بھی ہیں۔ کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے بارے میں کرو ہارویتھ انٹرنیشنل سرفہرست 10 عالمی اکاؤنٹنگ نیٹ ورکس میں شمار ہوتا ہے، جس کے دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک میں 150 سے زائد آزاد اکاؤنٹنگ اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ہیں۔ کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے رکن ادارے بے عیب معیاری خدمت، خدمات کی فراہمی کے انتہائی مکمل عمل اور کلیدی اقدار کےیکساں مجموعے سے وابستہ ہے جو روزانہ کے فیصلوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ہر ادارہ اپنی قومی کاروباری برادری میں رہنما کی حیثیت سے مستحکم ہے اور عملہ مقامی افراد پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ مقامی قوانین اور روایات کی معلومات فراہم کررہا ہے جو نئے منصوبوں کا قصد کرنے والے یا دیگر ممالک میں پھیلنے کا ارادہ رکھنے والے صارفین کے لیے اہم ہے۔ کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے رکن ادارے تمامشعبوں میں نجی اور سرکاری کاروباری اداروں کے لیے اپنی ذاتی خدمت کی وجہ سے معروف ہیں اور آڈٹ، ٹیکس اور مشاورتی خدمات میں بین الاقوامی ساکھ رکھتے ہیں۔
درمیانے وولٹیج کے کیبل سسٹمز کے بہتر اسمارٹ کیبل گارڈ ٹیکنالوجی یوٹیلٹی اداروں اور صنعتی اثاثہ جاتی مالکان کے لیے آپریٹنگ اخراجات کو کم اور بھروسہ مندی کو بڑھاتا ہے
(October 28, 2014)
جیجو، جنوبی کوریا، 28 اکتوبر 2014ء/ پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — اسمارٹ کیبل گارڈ حل درمیانے وولٹیج (ایم وی) کے پاور کیبل سسٹمز میں نقص پر مستقل نگاہ رکھتا اور اس کی ٹھیک جگہ کا فوری کھوج لگاتا ہے کیبل کی حالت کی فوری معلومات مرمت کے وقت کو تیز کرتی، ایم وی پاور کیبل سسٹمز کی بھروسہ مندی کو بڑھاتی یوٹیلٹی اداروں اور صنعتی اثاثہ جات کے مالکان کے لیے مجموعی لاگت کو کم کرتی ہے ڈی این وی جی ایل 26 سے30 اکتوبر تک کوریا میں ہونے والی سی ای پی ایس آئی میں اپنے اسمارٹ کیبل گارڈ حل کی جدید ٹیکنالوجی ترقی کا اجراء کرے گا معروف عالمی توانائی مشاورتی اور ٹیسٹنگ ادارے ڈی این وی جی ایل نے آج اپنے اسمارٹ کیبل گارڈ حل میں نئی پیشرفت کا اعلان کردیا ہے۔ سسٹم آپریٹرز اور صنعتی اثاثہ جاتی منتظمین کو آن لائن عارضی ڈسچارجز کا کھوج لگانے اور جگہ معلوم کرنے کی موجودہ صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ اسمارٹ کیبل گارڈ اب ایم وی کیبل سسٹم میں ، 1 فیصد درستگی کے ساتھ، خامی کی فوری طور پر جگہ معلوم کرنے کی سہولت دیتا ہے اور یوں مرمت کا وقت کم کرتا ہے۔ اس فوری ادراک کےساتھ آپریٹرز اور اثاثہ جاتی منتظمین نقص سے متاثرہ صارفین کے وقت کو انتہائی کم کرسکتے ہیں – اور متعدد صورتوں میں اس تواتر کو کم کرسکتے ہیں جس سے صارفین متاثر ہوتے ہیں – اور یوں سسٹم پر اٹھنے والے مجموعی اخراجات کو کم کرسکتے ہیں۔ یہ حل دیکھ بھال کی لاگت کو کم کرسکتا، روز مرہ استعمال کے دوران بجلی کے تعطل کا خاتمہ کرتا، منفی شہرت اور دعوؤں میں تخفیف کرتا اور جدید اور قابل بھروسہ گرڈ مینجمنٹ میں آپریٹر کی ساکھ کو بہتر بناتا ہے۔ ایک حل میں شامل کیا گیا اسمارٹ کیبل گارڈکسی بھی نقص کا فوری طور پر کھوج لگاتا اور اس کے مقام کا تعین کرتا ہے اور ایک فوری تنبیہ جاری کرتا ہے، نیٹ ورک گراؤنڈ اور شارٹ سرکٹ موجودہ سطح سے آزاد –اس صورت میں بھی کہ کوئی شارٹ سرکٹ موجودہ بہاؤ نہ ہو۔ یہ غیر مسلسل اور چھپے ہوئے نقائص کے مقام کا بھی فوری تیار کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔ “اسمارٹ کیبل گارڈ ہمارے نیٹ ورک میں نقائص کی درست اور فوری آن لائن کھوج کے لیے بہت متاثر کن حل ثابت ہوچکا ہے۔ اس لیے ہم پہلے ہی ڈی این وی جی ایل کے حل استعمال کرتے ہوئے اپنے سرکٹ کو محفوظ بنا چکے ہیں ، اور مزید بھی سامنے آئیں گے۔” ڈینی ہارمسن، سینئر انوویشن کنسلٹنٹ آلیانڈر نے کہا جو نیدرلینڈز میں ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک یوٹیلٹیز کے اہم اداروں میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر فریڈ اسٹینس، ڈی این وی جی ایل میں پرنسپل کنسلٹنٹ اور پاور کیبل ایکسپرٹ ، نے کہا کہ “شہری ماحول میں جہاں بجلی کے تعطل کی لاگت بہت زیادہ ہے، درمیانے وولٹیج کے بجلی کے تار یوٹیلٹی کا سب سے اہم اثاثہ ہیں جبکہ صنعتی علاقوں میں ایک مرتبہ تعطل زبردست انتشار اور مالیاتی خسارے کا سبب بن سکتا ہے۔ ان تاروں کی

سڈنی، آسٹریلیا کے سینٹ ونسنٹ ہسپتال میں بعد از موت عطیہ کنندگان (ڈی سی ڈی عطیہ کرنے والوں) سے حاصل کردہ بالغ انسانی دل کی پیوندکاری کے پہلے سلسلے میں ٹرانس میڈکس (ر) آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م) ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال
(October 27, 2014)
اینڈوور، میساچوسٹس، 24 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — ٹرانس میڈکس نے اعلان کیا ہے کہ اس کی او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجی سینٹ ونسنٹ ہسپتال کی دل کی پیوندکاری کرنے والی ٹیم کی جانب سے موت کے بعد دل عطیہ کرنے والوں (DCD) کے دلوں کی پیوندکاری کے تین کامیاب سلسلوں استعمال کی گئی ہے۔ یہ انقلاب پیوندکاری حاصل کرنے والے تمام مریض بخوبی صحت یاب ہوچکے ہیں۔ یہ کامیابی دنیا بھر میں دل کی پیوندکاری میں ایک اہم نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اور، اور اسے وکٹر چانک کارڈیک ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور سینٹ ونسنٹ ہسپتال نے او سی ایس ٹ م ہارٹ ٹیکنالوجی کے استعمال کرتے ہوئے بنیادی و مستقیم حرکت کی تحقیق کے بعد کیا۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20141024/154161 یہ دل ایسے عطیہ کنندگان سے حاصل کیے گئے تھے جن کے دلوں نے حرکت کرنا بند کردی تھی۔ حال ہی میں برف خانے میں محفوظ کرنے کی تکنیک کی محدودیت کی وجہ سے دل کی پیوندکاری کے لیے ان ڈی سی ڈی عطیہ کنندگان پر غور نہیں کیا گیا تھا۔ یہ دل سنبھلے گئے، دھڑکنے کی عام حالت پر زندہ رکھے گغے اور ٹرانس میڈکس او سی ایس ٹ م ہارٹ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتےہوئے طبی طور پر تشخیص شدہ تھے۔ او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجیپلیٹ فارم واحد طبی آلہ ہے جو عطیہ کنندگان کے دیے گئے دل کو انسانی جسم سے باہر تقریباً مکمل عضویاتی اور کارگر حالت میں رکھتا ہے عطیہ کنندگان کے جسم سے نکالنے سے لے کر موزوں مریض میں پیوندکاری تک۔ پروفیسر کارڈیوتھوریکک سرجری سینٹ ونسنٹ ہسپتال اور ڈی سی ڈی دل کی پیوندکاری کرنے والے اہم سرجن ڈاکٹر کمود دھتل نے کہا کہ ” او سی ایس ٹ م ہارٹ سسٹم دل کی پیوندکاری میں طبی سنگ میل کی کامیابی کی معراج ہے کیونکہ یہ عطیہ کنندہ کے دل کی کارگزاری اور پیوندکاری سے پہلے اس کی حالت کا مکمل جائزہ لیتا ہے۔” ڈاکٹر ولید حسنین، صدر اور سی ای او ٹرانس میڈکس انکارپوریٹڈ نے کہا کہ “ڈی سی ڈی عطیہ کنندگان کی جانب سے دیے گئے دل کی محفوظ انداز میں پیوندکاری دل کے مرض کے آخری مرحلے میں موجود مریضوں کی مدد کے لیے زیادہ افراد کو دل عطیہ کرنے پر آمادہ کرے گی۔ ہم امریکہ میں دل، پھیپھڑوں اور جگر کے لیے چار بڑے اہم تجربات میں مصروف ہیں تاکہ انقلابی او سی ایس ٹ م ٹیکنالوجی کو امریکی مارکیٹ میں لایا جا سکے جو ممکنہ طور پر 2015ء میں شروع ہوگی۔” ٹرانس میڈکس آرگن کیئر سسٹم (او سی ایس ٹ م ) کیا ہے؟ عضو کی پیوندکاری کی آمد کے ساتھ ہی اعضاء کو محفوظ رکھنے کی بنیاد برف خانے پر رہی ہے (اعضاء کو برف پر رکھنا)۔ گو کہ اس طریقے کا قصد منتقلی کے دوران عضو کو نقصان پہنچنے کی شرح کو کم کرنا تھا، لیکن عطیہ کیے گئے اعضاء کی خرابی اب بھی ہوتی ہے۔ عضو کو جتنا زیادہ برف پر رکھا جائے گا، وہ اتنا ہی خراب ہوگا۔ مزید برآں، برف خانے کی تکنیک عطیہ کنندگان سے وصول کنندہ تک پہنچنے

پال جی ایلن نے ایبولا سے جنگ کے لیے 100 ملین ڈالرز کے ساتھ اپنی وابستگی بڑھا دی
(October 27, 2014)
– متاثرہ انسانی کارکنوں کے انخلاء اور علاج کے لیے امریکی محکمہ خارجہ اورالمی ادارۂ صحت کے ساتھ شراکت داری – تربیت اور آلات کی فراہمی کے لیے یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول کے ساتھ تعاون – “فنڈ اے نیڈ” عطیہ پلیٹ فارم کے اجراء کے ذریعے عالمی سطح پر خیرات میں تعاون اور تکمیل سیاٹل، 23 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان — انسان دوست شخصیت پال جی ایلن نے آج ایبولا سے نمٹنے کے لیے کم ا زکم 100 ملین ڈالرز پیش کرکے اپنی وابستگی کو بڑھا لیا ہے اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مقصد میں ان کے ساتھ آئے۔ بحران کو حل کے لیے کثیر جہتی طریقے کی ضرورت ہے۔ اسی لیے جناب ایلن مندرجہ بالا منصوبوں کی رہنمائی کررہے ہیں: انسانی امدادی کارکنوں کے علاج کے لیے انخلاء کا فنڈ اور نقل و حمل: ایبولا بحران سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے طبی ماہرین کی مستقل وابستگی کی ضرورت ہے۔ ان کی بھرتی میں درپیش کلیدی مسائل میں سے ایک متاثر ہونے یا علاج کی ضرورت محسوس ہونے پر ان کے طبی علاج کے لیے انخلاء کے واضح راستے کی کمی ہے۔ جناب ایلن نے دو طبی علاج کے لیے انخلاء کے دویونٹوں کی تیاری میں درپیش اس مسئلے کو حل کرنے سے وابستگی ظاہر کردی ہے ، جسے امریکی محکمہ خارجہ مغربی افریقہ سے طبی ماہرین کے محفوظ اخراج کے لیے استعمال کرے گا۔ مزید برآں، جناب ایلن نے بین الاقوامی امدادی کارکنوں کی منتقلی کے لیے ضروری انتظامات میں تعاون کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے عالمی ادارۂ صحت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ طبی علاج کے لیے انخلاء کی لاگت بھی اپنے انتہائی نگہداشت کے ماہرین بھیجنے سے وابستہ انجمنوں کے لیے رکاوٹ ہے ۔ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے جناب ایلن نے ایبولا میڈیویک فنڈ قائم کیاہے، جو اس فرق سے نمٹنے کے لیے تیار کی گئی ہے جو بیمے کے احاطے اور نقل و حمل کے حقیقی اخراجات کے درمیان ہوگا۔ 2.5 ملین ڈالرز فنڈ پال جی ایلن فیملی فاؤنڈیشن کے ساتھ ڈالر سے ڈالر مساوی گرانٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی آف میساچوسٹس میڈیکل اسکول (UMMS): اس بحران سے نمٹنے کے لیے ایک اور اہم جز تعلیم، رسد اور میدان میں موجود طبی ماہرین کو یقینی بنانا ہے۔ جناب ایلن یو ایم ایم ایس کو تربیت، لائبیریا میں طبی کارکنوں اور تجربہ گاہ کے سامان کی فراہمی میں مدد دینے کے لیے عطیہ کررہے ہیں۔ یو ایم ایم ایس کے ساتھ یہ شراکت داری ضلعی ہسپتالوں میں صفائی اور تجربہ گاہ کے سامان کی فراہمی اور ساتھ ساتھ مقامی آبادی تک رسائی اور بند ضلعی ہسپتالوں کو دوبارہ کھیلنے کے لیے مانیٹرنگ اور مدد فراہم کرنے کا شعور اجاگر کرنے پر توجہ مرکوز رکھے گی ۔ ضرورت کو سرمایہ دیں: جناب ایلن نے TackleEbola.comکے ذریعے عام افراد کو مخصوص انجمنوں اور فنڈ درکار ہونے کی صورت میں ضروریات پوری کرنے کا طریقہ تخلیق کیا ہے۔ عطیات دینے کا یہ پلیٹ فارم عالمی سطح پر انفرادی خیرات میں تعاون اور اسے تکمیل

تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 14 سے 16 اکتوبر تک منعقد ہوا
(October 23, 2014)
ماسکو، 22 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — دنیا بھر کے 70 ممالک کے 15,000 سے زائد شرکاء جدید ٹیکنالوجی کامیابیاں ملاحظہ کرنے، مارکیٹوں کے تخلیقی مسائل پر گفتگو کرنے اور 21 ویں صدی میں قیادت کے امید افزا نمونوں کی تلاش کے لیے ماسکو میں جمع ہوئے۔ ملٹی میڈیا نیوز ریلیز دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.multivu.com/players/English/72762574-open-innovations-expo-moscow/ تیسرا ماسکو بین الاقوامی فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو 2014ء روس نے عوامی جمہوریہ چین کے تعاون سے منعقد کی تھی۔ 14 اکتوبر کو دونوں ممالک کے سربراہان نے ایک مکمل سیشن “ابھرتا ہوا عالمی جدت طرازی نقشہ: ملکوں کے درمیان خلا کو کم کرنا” منعقد کیا۔ تقریب “جدت طرازی مذاکرات: جدت طرازی کی پالیسی پر شراکت داروں کا باہمی تعامل” کے دوران بین الاقوامی تعاون پر گفتگو کی گئی۔ ایک خصوصی تحقیقی رپورٹ “ٹیکنالوجی مارکیٹ کو ترقی دینا: روس کا تناظر” ای وائی کی جانب سے تیار کی گئی اور عالمی مارکیٹ کی پیشرفت کے اہم رحجانات اور جدت طرازانہ ٹیکنالوجیوں اور روس کے کاروباری ماحول پر اس کے اثرات سے مخصوص ہے جو دوسرے روز کے مکمل سیشن “جب علم و ٹیکنالوجی ایک جگہ پر مرتکز ہو: مختلف صنعتوں کی جدت طرازی ممکن بنانا” کے دوران پیش کی گئی۔ فورم اور نمائش 2014ء کا کاروباری پروگرام 160 سے زائد تقریبات پر مشتمل تھا: مذاکرے، گول میز اجلاس، دروس، ورکشاپس، پریزنٹیشنز، اور ساتھ ساتھ اداروں، جامعات، فاؤنڈیشنز اور جدت طرازی کے نظام کے دیگر حصوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط۔۔ “اوپن انوویشنز” فورم اور نمائش کی مقبولیت ہر سال بڑھ رہی ہے: 2013ء میں 286 اسٹارٹ اپس موجود تھے اور 2014ء میں 19 ممالک کے 800 سے زیادہ۔ شرکاء میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے کارپوریٹ کاروباروں کے 2000 سے زیادہ نمائندگان، روس میں 64 علاقوں کے نمائندگان، 100 سے زیادہ روسی و بین الاقوامی جامعات، 19 بین الاقوامی ادارے، اور 900 سے زیادہ صحافی شامل رہے۔ فورم کے کاروباری پروگرام میں 10 سے زیادہ تقریبات منعقد ہوئیں جس میں وفاقی وزراء اور ان کے نائبین نے شرکت کی۔ ٹیکنوپولس ماسکو میں اوپن انوویشنز ایکسپو کے لیے 13,000 مربع میٹرز کا رقبہ وقف کیا گیا تھا جہاں 15 ممالک کے 490 اداروں نے 84 اسٹینڈز پر نمائندگی کی۔ 50 سے زیادہ تقریبات اوپن پریزنٹیشنز زونز میں پیش کی گئیں، جبکہ 110 ٹیموں نے خصوصی اسٹارٹ اپ-زون میں اپنے منصوبے پیش کیے۔ نمائش فورم کے یوتھ پروگرام کا بھی مرکزی مقام تھی۔ نوجوان کاروباری شخصیات اور طلباء کے لیے اسٹارٹ اپ ڈسکشن زون کے دو اسٹیجز پر 32 سرگرمیاں ہوئیں۔ چوتھا ماسکو انٹرنیشنل فورم برائے جدت طرازانہ ترقی “اوپن انوویشنز” اور اوپن انوویشنز ایکسپو اکتوبر 2015ء میں ہوگی۔ الینا نیسترووا، [email protected]
