کرو ہارویتھ انٹرنیشنل نے نئے شریک-چیئرمین کا اعلان کردیا

نیو یارک، 29 اکتوبر 2014ء/پی آرنیوزوائر/ اشیانیٹ پاکستان — کرو ہارویتھ انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ کرو ہارویتھ ایل ایل پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب چک ایلن اور روئیہوا سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے اہم شراکت دار جناب یانگ جیانتاؤ نیٹ ورک کے شریک-چیئرمین ہوں گے، جو یکم جنوری 2015ء سے موثر ہوگا۔ وہ کرو کلارک وائٹ ہل کے اینڈریو پیانکا کی جگہ لیں گے، جو اپنی دو سالہ مدت کو مکمل کر رہے ہیں۔ کرو ہارویتھ انٹرنیشنل سرفہرست 10 عالمی اکاؤنٹنگ نیٹ ورکس میں سے ایک ہے ، جو دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک میں 150 سے زائد آزاد اکاؤنٹنگ اور مشاورتی خدمات کے ساتھ ہے۔

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20090902/CL69632LOGO

کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب کیون میک گرا نے کہا کہ: “چک اور جیانتاؤ دنیا کی دو بڑی معاشی قوتوں میں کاروباری رہنمائی کی حیثیت سے قریبی تعلقات کار رکھتے ہیں۔ ان دونوں شخصیات کا شریک-چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دینا ادارے کو بہتر ثقافتی تنوع اور تناظر فراہم کرے گا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز اور نیٹ ورک ممبر ادارے اپنا حصہ ڈالنے کے لیے آگے کی طرف نظریں مرکوز کیے ہوئےہیں جو عالمی منظرنامے پر ہمارے نیٹ ورک کے اثر و رسوخ کو مزید بہتر بنائیں گے۔”

جناب ایلن 2007ء سے کرو ہارویتھ کے سی ای اوکی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں اور اس وقت کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے خدمات پیش کررہے ہیں۔

جناب یانگ روئیہوا سرٹیفائیڈ پبلک اکاؤنٹنٹس کے اہم شراکت دار ہیں اور کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے موجودہ بورڈ رکن بھی ہیں۔

کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے بارے میں

کرو ہارویتھ انٹرنیشنل سرفہرست 10 عالمی اکاؤنٹنگ نیٹ ورکس میں شمار ہوتا ہے، جس کے دنیا بھر کے 100 سے زیادہ ممالک میں 150 سے زائد آزاد اکاؤنٹنگ اور مشاورتی خدمات فراہم کرنے والے ادارے ہیں۔ کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے رکن ادارے بے عیب معیاری خدمت، خدمات کی فراہمی کے انتہائی مکمل عمل اور کلیدی اقدار کےیکساں مجموعے سے وابستہ ہے جو روزانہ کے فیصلوں کی رہنمائی کرتے ہیں۔ ہر ادارہ اپنی قومی کاروباری برادری میں رہنما کی حیثیت سے مستحکم ہے اور عملہ مقامی افراد پر مشتمل ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ مقامی قوانین اور روایات کی معلومات فراہم کررہا ہے جو نئے منصوبوں کا قصد کرنے والے یا دیگر ممالک میں پھیلنے کا ارادہ رکھنے والے صارفین کے لیے اہم ہے۔ کرو ہارویتھ انٹرنیشنل کے رکن ادارے تمامشعبوں میں نجی اور سرکاری کاروباری اداروں کے لیے اپنی ذاتی خدمت کی وجہ سے معروف ہیں اور آڈٹ، ٹیکس اور مشاورتی خدمات میں بین الاقوامی ساکھ رکھتے ہیں۔

Latest from Blog