پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف,ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازم

اسلام آباد(پی پی آئی)پاکستانی عازمین کیلئے حج ایپ متعارف کروا دی گئی جسے ہر حاجی کیلئے ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی ہے، حکومت کا عازمین کے ساتھ رابطہ اس ایپ کے تحت ہی ہوگا، سرکاری کوٹہ کے تحت انہتر ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔اس بار حجاج کی تعداد کم رہی، سرکاری کوٹہ کے تحت 69 ہزار حجاج حج کی سعادت حاصل کریں گے،اس بار ایک لاکھ روپے کم وصول کئے گئے۔ ہوائی جہاز کے پیسے بھی کم کئے گئے، پی پی آئی کے مطابق اس بار شارٹ حج متعارف کروایا، 20 سے 25 دن کا حج کیا جاسکتا ہے،حجاج کو پاکستان سے فری سم ملے گی، وہاں سے وٹس ایپ کال بھی ہوسکے گی، ایک ہی رنگ کے مفت بیگ حجاج کو ملیں گے۔بیگ پر کیو آر کوڈ درج ہوگا جس سے پتہ چل جائے گاکہ حاجی کہاں سے آیا ہے کہاں ٹھہرا ہے؟وزارت حج  نے اگلے سال لاہور سے بھی روڈ ٹو مکہ سروس شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Latest from Blog