اسلام آباد(پی پی آئی)پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بھائی معاون خصوصی خالد لطیف کو خیبرپختونخوا کابینہ سے نکالنے پر وضاحت پیش کردی ہے۔شیرافضل مروت نے کے پی کابینہ سے اپنے بھائی کی چھٹی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد لطیف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ خود استعفی دیا۔پی پی آئی کے مطابق انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کے لئے میرا نام فائنل ہوگیا ہے اس لئے میری نامزدگی کے بعد خالد لطیف نے استعفیٰ دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشاورت سے خالد لطیف نے اپنا استعفیٰ پیش کیا۔شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ایک ہی گھر میں 2 سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں تھا۔
Next Post
تلہار اسپتال میں ’غلط انجکشن سے بچہ جاں بحق،ورثاکیتوڑ پھوڑ
Fri May 3 , 2024
تلہار(پی پی آئی)تلہار کے سرکاری اسپتال میں مبینہ طور پر غلط انجکشن لگانے سے بچہ جاں بحق ہوگیاتفصیلات کے مطابق ورثا نے اسپتال میں توڑ پھوڑ کی جس کی وجہ سے گیٹ بھی توٹ گیا۔ والدین نے کہا کہ3 سالہ حبیب غلط انجکشن لگنے سیجاں بحق ہوا۔پی پی آئی کے مطابق بچے کے والد نے کہا کہ بچے کو معمولی […]
