پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالوں کیخلاف مقدمات درج، پاکستانی بھی شامل

 ٹورنٹو (پی پی آئی)کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کی پولیس نے کینیڈین بینکوں میں جعلی دستاویزات پر اکاؤنٹس کھولنے کے الزام میں 12افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔کینیڈین پولیس کے مطابق ملزمان میں حمزہ بیگ، حسنین اکرم، ظل علی چوہدری، راشد اقبال، رانا فیصل مسعود خان، انمول کھرانہ، فہد بن موفیظ، عثمان سیف، علی ثنا، میاں محمد سعود، سبط حسین سید اور معید تنویر شامل ہیں۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے سیکڑوں ڈیبیٹ،کریڈٹ کارڈ،3لاکھ ڈالر اور غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے جب کہ گرفتار ملزمان پر 40لاکھ ڈالرمالیت کے پیشگی قرضوں کی رقوم ہتھیانے کابھی الزام ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان میں سے بیشتر کا تعلق پاکستانی کمیونٹی سے ہے، ان میں سے 12ملزمان پر کینیڈا کے بینکوں میں جعلی دستاویزات پراکاؤنٹس کھولنے کا الزام ہے،ملزمان نے کئی سال کے دوران 680جعلی دستاویزات تیار کیں۔