یوروکوالیفائر:جرمنی ہنگری کی کامیابی ، یونان کی آخری مرحلے میں رسائی میں ناکام

برلن،ایتھنز:عالمی چمپیئن جرمنی نے یورو کوالیفائر کے گروپ ڈی کے میچ میں جبرالٹر کو0-4سے شکست دے دی، جرمنی گروپ میں اپنے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے،جرمنی کی جانب سے تھامس مولر نے میچ کے 12ویں منٹ میں گول کرکے جیت کی بنیاد رکھی،مولر نے دو جبکہ ماریو گوئٹزے ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ہنگری نے فن لیند کو 0-1سے شکست دے ددی، فن لینڈ نے شمالی آئرلینڈ کے خلاف ٹیم کی شکست پر کوچ ایٹلا پینٹر کو عہدےسے برطرف کردیا تھا، فن لینڈ کی ٹیم منگل کو روس کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گی۔یورو کوالیفائر کے ایک اور میچ میں سابق یوروچمپین یونان کو فاروئی آئس لینڈ کے ہاتھوں 1-0سے شکست کاسامنا کرنا پڑا۔یونان گروپ میں مسلسل تین شکستوں کے ساتھ ہی یوروکپ کے فائنل مرحلے میں داخل ہونے کی امیدیں ختم ہوگئی ہیں۔

Next Post

ساف فٹ بال:پاکستان ویمنز ٹیم کامقابلہ آج بھوٹان سے ہوگا

Sat Nov 15 , 2014
اسلام آباد: ساف فٹ بال چیمپئن شپ میں پاکستان ویمنز ٹیم اپنا تیسرا اور آخری گروپ میچ آج بھوٹان کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم چمپین شپ میں ناقص کارکردگی کے باعث پہلے ہی باہر ہوچکی ہے،پاکستانی ٹیم کو پہلے میچ میں سری لنکا نے 2-1 سے جبکہ دوسرے میچ میںنیپال نے2-0سے شکست دی تھی،ساف فٹ بال چیمپئن شپ کے […]