فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابر

پیرس:فرانس اور البانیا کے درمیان دوستانہ میچ برابری پر ختم ہوگیا۔ فرانس کی ٹیم متبادل کھلاڑی اینٹونی گریزمین کے گول کے باعث البانیا کے ہاتھوںیقینی ہوم شکست سے بچ گئی،دونوں جانب سے ایک ایک گول کیا گیا۔یورو کپ2016کا میزبنا ملک فرانس پہلے چمپیئنز شپ فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکاہے۔ فرانس کے منیجر ڈیڈیئر ڈیشمپس کا کہنا ہے کہ ہمیں میچ میںاچھے مواقع ملے تھے خصوصاً دوسرے ہاف میں البانیا کی ٹیم تھک چکی تھی۔ فرانس کی ٹیم نے رواں سال شا ن دار کارکردگی کا مظاہر کیاہے،ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں جرمنی کے ہاتھوں شکست رواں سال میں ان کی واحد شکست ہے۔

Next Post

یوروکوالیفائر:جرمنی ہنگری کی کامیابی ، یونان کی آخری مرحلے میں رسائی میں ناکام

Sat Nov 15 , 2014
برلن،ایتھنز:عالمی چمپیئن جرمنی نے یورو کوالیفائر کے گروپ ڈی کے میچ میں جبرالٹر کو0-4سے شکست دے دی، جرمنی گروپ میں اپنے دونوں میچ جیت کر سرفہرست ہے،جرمنی کی جانب سے تھامس مولر نے میچ کے 12ویں منٹ میں گول کرکے جیت کی بنیاد رکھی،مولر نے دو جبکہ ماریو گوئٹزے ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ہنگری نے فن لیند کو 0-1سے […]