پی پی، وڈیرہ شاہی اور اسٹیبلشمنٹ کی مثلث سندھی عوام کیلئے عذاب ہے:لیاقت بلوچ

سکھر(پی پی آئی) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیرلیاقت بلوچ نے سکھر میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں حزب اللہ جھکڑو، زبیر حفیظ شیخ، سلطان لاشاری، سجاد بھٹو اور پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر عبدالعزیز میمن سے ملاقات کی اور سندھ کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا. لیاقت بلوچ نے کہا کہ پورا سندھ بدامنی، سٹریٹ کرائمز، ڈاکو راج، عام بیگناہ انسانوں، تاجروں کے اغواء   برائے تاوان کی زد میں ہے. سندھ حکومت، قانون نافذ کرنے والے ادارے، خفیہ حساس اداروں نے عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے. پی پی  سندھ می?ں حکومت کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے گٹھ جوڑ کرکے عوام پر مسلط ہوجاتی ہے. لیکن پی پی قیادت، وڈیرہ شاہی اور اسٹیبلشمنٹ کا ٹرائیکا سندھ کے عوام کے لیے عذاب بنا ہوا ہے. عوام کو جان و مال، عزت کا تحفظ حاصل نہیں. گندم کے کاشتکار تباہ ہوگئے، کسان کو سرکاری ریٹ نہیں مل رہا اور زور زبردستی بہت ہی کم ریٹ پر گندم چھینی جارہی ہے. سرکاری خریداری میں حکومت اور انتظامیہ اپنے من پسند لوگوں کو نواز رہی ہے. سندھ میں تعلیم، صحت، بلدیاتی نظام بری طرح تباہ کردیا گیا ہے. سندھ کی نوجوان نسل کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت تباہ کیا جارہا ہے. صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول زرداری بھٹو سندھ، بلوچستان اور وفاق میں حکمرانی انجوائے کررہے ہیں لیکن عوام کا کوئی پرسانِ حال نہیں.

Latest from Blog