کوئٹہ(پی پی آئی(سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کا جنرل کونسل اجلاس ہوا،سابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا، نوابزادہ خالد مگسی بی اے پی کے نئے صدر منتخب ہو گئے،صدارت کیلئے نوابزادہ خالد مگسی اور عبدالکریم آغانے کاغذات جمع کرائے، عبدالکریم آغا کی جانب کاغذات واپس لینے پرنوابزادہ خالد مگسی بلامقابلہ منتخب ہوئے۔
ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا
امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا
یونین پے کارڈز تدریسی ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 1,200 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں میں استعمال کے قابل
ہبلوٹ اور پیرس ساں-جرمین کا روک فیلر سینٹر کی چھت پر گول
موسم گرما کی تعطیلات میں یونین پے کارڈز پر بہتر رعایت دنیا بھر کے 40 کاروباری علاقوں کے 1,000 تاجروں کا احاطہ کرتی ہوئی
تازہ ترین خبریں
- April 22, 2026
اشتہار
تازہ ترین
ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے: مرتضیٰ وہاب
کراچی(پی پی آئی) پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہم تعصب اور کینہ پروری والی سیاست نہیں کریں گے۔پیپلزپارٹی کے رہنما مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی محبت کا شکر گزار ہوں، قانون کے مطابق الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں، میں اللہ کا شکر گزار ہوں کہ لوگ آج مجھ سے اتنی محبت کررہے ہیں، وہ لوگ یہاں آئیں اور دیکھیں لوگ کتنی محبت کررہے ہیں۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلزپارٹی اکیلے لڑ رہی ہے، ہماری خدمت کے جواب میں لوگ اب ہم سے محبت دکھا رہے ہیں، الیکشن سینٹرل میں ہوتا ہے تو الیکشن کمیشن ٹھیک ہو جاتا ہے۔پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ مجھے کونسی سیٹ رکھنی ہے اور کونسی نہیں یہ فیصلہ پارٹی نے کرنا ہے، میرے لئے پورا کراچی ہی میرا یوسی ہے، ساری یوسیز میری ہیں، ہم تو مافیا کے خلاف کارروائی کررہے ہیں، جہاں جہاں پانی مافیا کام کررہی ہے ہم اس پر کارروائی کررہے ہیں۔
نوازشریف کا آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ
لاہور(پی پی آئی(پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نوازشریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، ان کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے، مسلم لیگ ن نے اہم اجلاس میں پارٹی قائد کے ملک کے چاروں صوبوں کے دوروں کا فیصلہ بھی کیا ہے، نوازشریف 10 نومبر کے بعد ملک بھر میں دوروں کا آغاز کریں گے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ اللہ پر مکمل پر بھروسہ ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ بنے گا، میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کو ٹھیک کریں گے، ن لیگ کو پھر موقع ملا تو معیشت کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرے گی، الیکشن کے بعد آنے والی حکومت کے معاشی ایجنڈے کو 10 سال تک تحفظ ملنا چاہیے، اگر کسی نے اس قوم کے پیسے لوٹے ہیں تو اسے حساب دینا ہوگا, توشہ خانہ والوں کو بھی حساب دینا ہوگا۔سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہمارے سپاہی شہید ہوئے، میانوالی میں حملہ ہوا ناکام بنا دیا گیا، یہ رائے حق کے سپائی ہیں، یہ ہمارے لیے ملک کے لیے جان کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، ان ماؤں اور بچوں کو سلام پیش کرتا ہوں، یہ ملک شہداء کی قربانیوں کے نتیجے میں بنا تھا، ملک میں مہنگائی، گیس کے بل،بجلی کے بل آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، اس تمام صورتحال میں دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے قوم کو مل کر مقابلہ کرنا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر اسحاق ڈار کو پارٹی کے الیکشن سیل کا چیئرمین بنا دیا گیا، اسحاق ڈار کی بطور چیئرمین الیکشن سیل مسلم لیگ ن تقرری کا نوٹی فکشن پارٹی کے صدر شہباز شریف کی منظوری کے بعد جاری ہوا، نوٹی فکیشن پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے جاری کیا۔ اس حوالے سے ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسحاق ڈارکو مسلم لیگ ن کے الیکشن سیل کا سربراہ مقررکرنے سے اس کی کارکردگی میں مزید تیزی آئے گی اورتمام متعلقہ امور کو تیزی سے مکمل کیا جائے گا۔
عدالت نے فواد چودھری کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا
اسلام آباد(پی پی آئی) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو مجرمانہ دھمکی کے کیس میں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔اسلام آباد کی تھانہ آبپارہ پولیس کی جانب سے گزشتہ روز گرفتار کیے گئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کو بکتر بند گاڑی میں ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس لایا گیا، پولیس نے فواد چودھری کو منہ پر کپڑا ڈال کر ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا۔فواد چودھری نے عدالت کے روبرو استدعا کی کہ میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں اور سپریم کورٹ کا وکیل ہوں، مجھے تضحیک آمیز طریقے سے عدالت لایا گیا ہے، مجھے میرے وکلا سے ملنے کی اجازت دی جائے جس پر عدالت نے فواد چودھری کو وکلا سے ملنے کی اجازت دے دی۔پولیس نے مؤقف اپنایا کہ فواد چودھری کو ظہیر نامی شخص کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر پر گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے ایف آئی آر کا متن پڑھتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ فواد چودھری نے بطور وفاقی وزیر نوکری کا جھانسہ دے کر 50 لاکھ روپے وصول کیے تھے تاہم نوکری کا وعدہ پورا نہ کیا گیا، شہری نے جب پیسوں کی واپسی کا تقاضا کیا تو فواد چودھری نے شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔پولیس نے عدالت سے فواد چودھری کے 5 روزہ ریمانڈ کی استدعا کر دی۔فواد چودھری نے کہا کہ ظہیر نامی شخص اتنا سست ہے کہ عدالت بھی نہیں آیا، مجھے پھیپھڑوں کا مسئلہ ہے، ڈاکٹر تک رسائی دی جائے، بچوں سے ملنے کی بھی اجازت دی جائے۔بعدازاں عدالت نے فواد چودھری کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کردیا۔
تلاش کریں
خبریں
عالمی منڈی میں تیل سستا، حکومت بھی عوام کو فوری ریلیف دے: پاسبان
(June 18, 2026)
ڈی پی او جھنگ کا دورہ گڑھ مہاراجہ دربار حضرت سلطان باھوؒ
(June 18, 2026)
ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا
(July 28, 2015)
ٹمپے، ایریزونا، 28 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– گاڑیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے عمل انگیز مادے بنانے والے معروف ادارے ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ (“ایس ڈی سی”) نے آج ایک سرمایہ کاری مرحلے کا اعلان کیا جس کی قیادت ایس اے آئی سی ٹیکنالوجیز فنڈ آئی، ایل ایل سی (“ایس اے آئی سی”) کے پاس ہے، جو ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کا منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن چین میں گاڑیاں تیار کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جو 2014ء میں 5.6 ملین سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرچکا ہے۔ ایس ڈی سی کی جانب جاری عالمی کمرشلائزیشن کے تناظر میں یہ سرمایہ کاری مرحلہ ادارے کی چینی مارکیٹ میں حالیہ تجارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے میں کام آئے گا۔ لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140922/147665 انیش پٹیل، (سینئر انوسٹمنٹ ڈائریکٹر) نے کہا کہ “ایس ڈی سی کے انقلابی عمل انگیز مادے بنیادی پلاٹینم گروپ دھاتوں کی کارکردگی موثریت میں مرحلہ وار بہتری کو ممکن بنا رہے ہیں جو اخراج پر گرفت کی کلید ہیں۔ اخراج محرکات میں ایس ڈی سی مادوں کا استعمال ہمیں گاڑیوں کے اخراج پر قابو پانے کے بہترین دستیاب حل پیش کرنے کی اجازت دے گا – تاکہ اپنی گاڑیوں کے برانڈز کو فائدہ پہنچائیں اور ساتھ ساتھ اپنے موجودہ اور مستقبل کے عالمی شراکت داروں کو بھی دیں۔” ایس ڈی سی میٹیریلز کے سی ای او میکسی ملین بائی برجر نے کہا کہ “ایس اے آئی ایس ہمارے لیے ایک عظیم شراکت دار ہے۔ ادارے نے عمودی طور پر ایگزسٹ-سسٹم کے اثاثہ جات کو لاگو کردیا ہے اور جارحانہ طور پر اہم مصنوعات کی بنیاد پر عالمی پیشرفت کررہا ہے۔ ہماری نظریں ایک قریبی تعاون پر مرکوز ہیں۔” موجودہ سرمایہ کاروں بشمول جنرل موٹرز وینچرز، بی اے ایس ایف وینچر کیپٹل، وولوو گروپ وینچر کیپٹل، انوس فنانشل ایڈوائزرز اور ایمیرالڈ ٹیکنالوجی وینچرز نے بھی سرمایہ کاری مرحلے میں حصہ لیا۔ ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ کے بارے میں ایس ڈی سی میٹیریلز اعلیٰ خوبیاں رکھنے والے جدید عمل انگیز مادوں کو تیار اور تجارتی پیمانے پر پیش کرتا ہے جن کی بنیاد نادر مادوں کی بناوٹ اور تکمیل کے پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 2004ء میں قائم ہوا جس کے صدر دفاتر اور آر اینڈ ڈی مرکز ٹمپے، ایریزونا، امریکہ میں ہے اور پیداواری تنصیبات شوارزیڈے، جرمنی میں واقع ہیں۔ رابطہ: میکسی ملین بائی برجر، سی ای او ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ ٹیلی فون: 1-480-966-6106+ایکسٹینشن 101 ای میل: [email protected] ایس اے آئی سی موٹر لمیٹڈ کے بارے میں ایس اے آئی سی موٹر چین کی اے-شیئر مارکیٹ میں سب سے بڑا گاڑیاں بنانے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کا کاروبار تحقیق، پیداوار اور گاڑیوں کی فروخت کا احاطہ کرتا ہے جن میں مسافر اور تجارتی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ یہ پرزوں کا بھی احاطہ کرتا ہے جن میں انجن، گیئربکس، پاور ٹرینز، چیسس، انٹیریئر اور ایکسٹیریئر اور مختلف برقی پرزے اور انتظامات، گاڑیوں کے ٹیلی میٹکس، استعمال شدہ گاڑیوں کے سودے اور گاڑیوں کی مالیاتی خدمات شامل ہیں۔ تفصیلات http://www.saicgroup.com/english/index.shtml پر۔ رابطہ: انیش
مشہور عالم ریستوراں نوما نے بارنگارو، سڈنی میں دس ہفتے کے آسٹریلوی قیام کا اعلان کردیا
(July 28, 2015)
سڈنی، 28جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– دنیا کے بہترین ریستورانوں میں سے ایک،نوما، نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ جنوری 2016ء سے دس ہفتوں کے لیے سڈنی منتقل ہوگا، تاکہ سرکردہ باورچی رینے ریڈزیپی اور ان کی ٹیم کی آنکھوں سے دیکھی گئی آسٹریلیا کی بہترین تخلیق پیش کریں۔ مکمل ملٹی میڈیا اعلامیہ دیکھنے کے لیے کلک کیجیے: http://www.prnasia.com/mnr/nomaaustralia_201507.shtml http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-a http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-b http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-c http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-d http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-e http://photos.prnasia.com/prnvar/20150724/8521504862-f نوما کوپن ہیگن، ڈنمارک میں عارضی طور پر بند ہوگا تاکہ سڈنی بندرگاہ میں بارنگارو کے مقام پر اپنے نئے ساحلی مقام پر کھل سکے، جو ٹورازم آسٹریلیا اور لینڈلیز کے ساتھ زبردست اشتراک کا حصہ ہے۔ ریڈزیپی نے کہا کہ “آسٹریلیا میں ملنے والے قدرتی مناظر اور مسالوں میں پائی جانے والی زبردست گوناگونی مجھے ہمیشہ اپنی طرح کھینچتی تھی، کیونکہ وہ ایسے ہے جو میں نے کسی مقام پر نہیں دیکھی۔ آسٹریلیا اپنے حقیقی باشندوں اور دنیا بھر سے آنے والی نئی برادریوں کے اثرات کو ملاتا ہے۔ جب آپ ان کو یکجا کرتے ہیں، تو نتیجہ ایسی صورت میں نکلتا ہے جو متاثر کن ہے۔ یہ آنے اور سیکھنے کے لیے بہترین مقام ہے۔” نوما ٹیم ایک حقیقی طعام نامہ بنانے کے لیے آسٹریلیا کی بہترین پیداوار تلاش کرے گا، جس میں توجہ ان پیش کاروں پر ہوگی جو سمندر اور زمین دونوں کے ساتھ ایک مودبانہ اور جذباتی تعلق رکھتے ہوں۔ ریڈزیپی نے مزید کہا کہ “ہماری نظریں نئے سال اور اس نئی کھوج پر مرکوز ہیں۔ یہ ایک مختلف سفر ہوگا، لیکن ایسا جس پر میں بہت خوش ہوں – ایسا موقع جو نئے افق کھولے گا، ہمارے اذبان اور ذائقوں کو بھی، نئے دوست بھی بنائے گا اور پرانوں سے بھی ملائے گا، کیونکہ ہم ایک زبردست منظرنامے میں داخل ہو رہے ہیں۔” ٹورازم آسٹریلیا کے مینیجنگ ڈائریکٹر جان او’سلیوان نے کہا کہ نوما آسٹریلیا پہلے ہی سے کامیاب ریسٹورنٹ آسٹریلیا مہم کی فطری توسیع ہے۔ انہوں نے کہا کہ “ریسٹورنٹ آسٹریلیا کا ایک بڑا حصہ ایک کھانے اور پینے کے مقام کی حیثيت سے آسٹریلیا کے تصور کو بہتر بنانا تھا۔ اور دنیا کے سرفہرست ریستورانوں میں سے ایک کے سڈنی میں کھلتے ہوئے میں کہوں گا کہ ہمارے ملک کی مطبخی درجہ بندی کبھی اتنی نہیں بڑھی ہوگی۔” گیری ہوروٹز، لینڈلیڈ میں سربراہ برائے ریٹیل نے کہا کہ یہ شراکت داری اس نظریے کا ثبوت ہے جو بارنگارو سمندر کنارے کھانے پینے کے مقام کو تخلیق کرنے کے لیے بنایا گیا تھا؛ “جب لینڈلیز سے نوما ٹیم نے رابطہ کیا، تو ہم جان گئے کہ یہ بہترین جوڑ ہے؛ رینے کی تحفظ پذیری سے مضبوط وابستگی بارنگاروں کے لیے ہمارے ارادوں سے ملتی ہے۔ ہم نوما اور ٹورازم آسٹریلیا کے ساتھ اشتراک پر بہت خوش ہیں تاکہ آسٹریلیا کی بہترین پیداوار کا جشن منائے اور کھانے پینے کے عالمی نقشے پر بارنگارو کو نمایاں کرسکیں۔” نوما آسٹریلیا بارنگارو حلقے کی معروف ایناڈیرا بلڈنگ میں قائم ہوگی، جو مستقبل میں آسٹریلیا کا امتیازی خوراک و مشروبات کا مقام بننے کے لیے تیار ہے۔ مقام کا انتخاب کوپن ہیگن میں نوما کے مشترکہ کوششوں کو دیکھ کر کیا گیا
امریکی سینیٹر نے وین لیانگ وینگ کی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کرلیا
(July 27, 2015)
واشنگٹن، 23 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– 22 جون کو امریکی سینیٹر اور سابق اکثریتی رہنما ہیری ریڈ (ڈی-این وی) نے چائنا ریلین انڈسٹریل گروپ کے چیئرمین جناب وین لیانگ وینگ کی چین میں ڈینڈونگ یالودریاکی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کی گئی حفاظتی کوششوں کو تسلیم کیا ہے۔ یہ مرطوب زمین جو 200,000 ایکڑ سے زیادہ کا احاطہ کرتی ہے ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق “دنیا کے لاکھوں ہجرت کرنے والے اور آبی پرندوں کے دانہ پانی اور آرام کی جگہ کی حیثیت سے بہت اہمیت” رکھتی ہے۔ تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240588 تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150722/240589 سینیٹر نے کہا کہ “جناب صدر، میں آج دنیا کی متاثر ترین مرطوب زمینوں میں سے ایک چین میں ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمین کی بحالی کے لیے کاروباری اور انسان دوست شخصیت وین لیانگ وینگ کی کوششوں اور وابستگی کو سراہنے کے لیے کھڑا ہوا ہوں۔” ریڈ نے مزید کہا کہ یہ جناب وینگ کی “ذاتی کوششیں اور [ڈین ڈونگ] علاقے کے ساتھ خاص تعلق ہے جوان کو ڈین ڈونگ یالو دریا کی مرطوب زمینوں کی بحالی پر لاکھوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کرنے کی تحریک دے رہا ہے۔” ڈین ڈونگ یالو ریور ایسچوری ویٹ لینڈ نیشنل نیچر ریزرو کے مطابق 55 اقسام کے تقریباً 5 ملین آبی پرندے ہیں جو الاسکا سے لے کر سائبیریا تک 20 ممالک اور خطوں سے جنوب کی طرف سے مشرقی ایشیا، جنوب مشرقی ایشیا کے ذریعے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ تک آتے ہیں۔ یہ مرطوب زمین الاسکا اور سائبیریا کے نسل افزائی کے مقامات سے 1,860-3,100 میل دور اور آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے 3,100-3,728 میل کے فاصلے پر ہے جہاں آبی پرندے سردیاں گزارتے ہیں۔ یہ آبی پرندوں کے لیے قطب شمالی ٹنڈرا سے قریبی ترین مقام ہے جہاں وہ افزائش نسل کے علاقوں میں جانے سے پہلے کافی خوراک حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کی بحالی کے بعد یہ مرطوب زمینیں ہجرت کے ان راستوں پر سب سے زیادہ آباد مرطوب زمینوں میں سے ایک بن جائیں گی جہاں ایک ملین سے زیادہ پرندے سردیاں گزاریں گے، یا گزریں گے یا انوکھے مقام، دوستانہ ماحول اور وافر خوراک کی وجہ سے ان مرطوب زمینوں کو اپنا گھر بنائیں گے۔ مارچ 2007ء میں 12 مخصوص لم ڈھینگوں، جنہیں “ای7″ کا نام دیا گیا، کو نیوزی لینڈ میں پہلی بار سیٹلائٹ جی پی ایس ٹریکنگ ڈیوائس سے لیس کیا گیا تاکہ ان کی سرگرمیوں کی نگرانی کی جا سکے۔ 17 مارچ 2007ء کو ای7 میرانڈا، نیوزی لینڈ کو روانہ ہوئے اور 7 دن بغیر رکے 6,342 میل کا سفر کرتے ہوئے ڈین ڈونگ یالو دریا کی ان مرطوب زمینوں تک پہنچے۔ یہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی سب سے طویل بغیر وقفے کی ریکارڈ کی گئی پرواز تھی۔ راستے میں متعدد موزوں مقامات تھے جہاں ای7 اتر سکتے تھے، لیکن انہوں نے سب کو چھوڑا اور ان مرطوب زمینوں کا سفر کیا کیونکہ یہ لم ڈھینگ اپنے آرام کے مقامات سے بہت خیرخواہی رکھتے ہیں۔ اگلے پانچ ہفتوں تک ای7 ان مرطوب زمینوں پر رہے تاکہ الاسکا کے لیے
یونین پے کارڈز تدریسی ادائیگی کو محفوظ اور آسان بنانے کے لیے 1,200 سے زیادہ غیر ملکی تعلیمی اداروں میں استعمال کے قابل
(July 27, 2015)
شنگھائی، 24 جولائی 2015ء/ پی آرنیوزوائر– یونین پے انٹرنیشنل نے 23 جولائی کو اعلان کیا ہے کہ تدریسی ادائیگی کے لیے یونین پے کارڈز قبول کرنے والے غیر ملکی تعلیمی اداروں، بشمول ہائی-اسکول، کالج اور جامعات، میں 1,200 سے زیادہ تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ سروس تعلیم حاصل کرنے کے لیے امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، انگلستان، نیوزی لینڈ، ہانگ کانگ اور تائیوان جیسے ممالک میں دستیاب ہے اور کئی معروف جامعات کا احاطہ کرتی ہے۔ کے جیان بو، سی ای او یونین پے انٹرنیشنل، کے مطابق بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے طالب علم اور ان کے اہل خانہ اہم صارفین ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل بیرون ملک مقیم طالب علموں کے لیے ایک ہمہ جہت ادائیگی نظام تخلیق کرنے سے واسبتہ ہے۔ حفاظت اور سہولت سے آراستہ نظام خدمات کے ایسے سلسلے کا احاطہ کرتا ہے جس میں تدریس کی ادائیگی، روزمرہ اخراجات اور کارڈ استعمال، طالب علمی کی گرانٹ کا قیام اور دیگر متعلقہ خدمات شامل ہیں۔ اس وقت بیرون ملک مقیم چینی طالب علم اور ان کے اہل خانہ تین اہم ادائیگی پلیٹ فارموں کے لیے درخواست دے سکتے ہیں تاکہ یونین پے کارڈ بین-السرحد آن لائن ادائیگی کے ذریعے تدریسی ادائیگی کرسکیں۔ یہ پلیٹ فارمز پیئرٹرانسفر ہیں جو 600 سے زیادہ تعلیمی اداروں کا احاطہ کرتے ہیں، ویسٹرن یونین جو تقریباً 300 تعلیمی اداروں کو دامن میں لیتی ہے اور بینک آف تائیوان کا “ٹیوشن اینڈ انسیڈنس فیس پورٹل” ہے جو تائیوان کے نصف کالجوں اور جامعات تک پھیلاہوا ہے۔ دریں اثناء، یونین پے کارڈ آن لائن ادائیگی ہانگ کانگ اور مکاؤ کے ابتدائی 10 بڑے کالجوں اور جامعات میں اور ساتھ ساتھ آسٹریلیا کے چند لسانی مراکز میں تدریسی ادائیگی کے لیے ادائیگی پلیٹ فارم پر استعمال کی جاسکتی ہے۔ تدریسی ادائیگی بینک مراکز سے قطع نظر ہوکر بین-السرحدی آن لائن ادائیگی کے لیے کی جا سکتی ہے جہاں عملی طریقہ آسان ہو۔ عام طور پر ادائیگی تین عملی دنوں میں کھاتے میں وصول ہوجاتے ہیں۔ تدریسی ادائیگی متعلقہ یونین پے کارڈز سے چینی رینمنبی میں منہا ہوتی ہے اور کرنسی کی منتقلی کی اجرت کل مالیت کا 1 سے 2 فیصد اس سے مستثنیٰ ہے۔ آن لائن ادائیگی کے ہٹ کر طالب علم تدریسی ادائیگی اور تعلیمی کتب کی خریداری کے لیے سینکڑوں غری ملکی اسکولوں میں پی او ایس ٹرمینلز پر یونین پے کارڈز استعمال کرسکتے ہیں۔ آسٹریلیا میں سروس 200 سے زیادہ مڈل اسکولوں اور جامعات میں دستیاب ہے۔ خاص طور پر جامعات، مڈل اسکولوں اور نجی اسکولوں جیسے مقامی تعلیمی اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے یونین پے کارڈز ادائیگی متعاف کروائی ہے، جس میں طالب علموں کی انشورنس ادائیگی بھی شامل ہے۔ یونین پے انٹرنیشنل اجراء کے دن ہی بریون ملک تعلیمی تدریسی ادائیگی کے لیے خصوصی پیشکش کا اعلان بھی کیا۔ اب سے 30 ستمبر تک کارڈ یافتگان یونین پے کارڈز (62 سے شروع ہونے والے کارڈز) کے ذریعے (www.paytuitionnow.com) پر آن لائن تدریسی ادائیگی کرکے 300,000 رینمنبی تک کی الیانز انشورنس پالیسیاں حاصل کرسکتے ہیں (3000 پالیسیوں تک محدود ہے)۔ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل
ہبلوٹ اور پیرس ساں-جرمین کا روک فیلر سینٹر کی چھت پر گول
(July 27, 2015)
-ہبلوٹ نے پیرس ساں-جرمین فٹ بال کلب کے لیے محدود عرصے کی گھڑی کی رونمائی کردی نیو یارک، 23 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– ہبلوٹ اور مشہور عالم فرانسیسی فٹ بال کلب پیرس ساں-جرمین نے ٹیم کے موسم گرما کے دورۂ شمالی امریکہ کی خوشی میں پیرس ساں-جرمین کی باضابطہ گھڑی، بگ بینگ یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس-ساں جرمین، کا آاز کردیا ہے۔ فیفا کے خواتین عالمی کپ کینیڈا 2015ء ٹ م کے فوراً بعد کہ جہاں ہبلوٹ نے باضابطہ وقت نویس کی حیثیت سے خدمات انجام دیں، یہ شراکت داری اور گھڑی ہبلو کی عالمی “فٹ بال” سے محبت اور “ہبلوٹ فٹ بال کو چاہتا ہے” مہم کی جاری حمایت کی ایک اور مثال ہے جو گزشتہ موسم گرما میں فیفا عالمی کپ برازیل ٹ م کے دوران جاری کی گئی تھی۔ ہبلوٹ کے امریکی مینیجنگ ڈائریکٹر ژاں-فرانکو سبیرو نے بگ بینگ یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس-ساں جرمین گھڑی کی رونمائی کے لیے تاریخی راک فیلر سینٹر کی چھت پر نجی باغیچے میں ٹیم کے لیے ایک خصوصی تقریب کی میزبانی کی۔ حاضرین میں شامل معروف کھلاڑیوں میں زلاٹان ابراہیمووچ، بلیس ماتوئیدی اور تھیاگو سلوا کے ساتھ ساتھ پیرس کے کلب میں گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر شامل ہونے والے کیون ٹریپ بھی موجود تھے۔ فرانسیسی ثقافت کا جشن مناتی شب میں فرانسیسی ڈی جے اولیویئر میجی کی موسیقی اور فرانسیسی فن کار جون ون کے فن کا براہ راست مظاہرہ شامل تھا۔ مہمانوں کو حیرت میں مبتلا کرنے کے لیے پریس ساں-جرمین کے کھلاڑیوں نے بھی مصوری پر ہاتھ صاف کیے، اور یوں مصور کی مدد سے ایک بڑے کینوس پر اپنی نوعیت کا منفرد فن پارہ تخلیق کیا۔ تصویر اس سیزن میں نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی تاکہ ٹیم کے خیراتی ادارے فاؤنڈیشن پیرس ساں-جرمین کے لیے فوائد حاصل کرسکے۔ ان سب سے بڑھ کر مہمانوں نے اس میٹھے کا لطف اٹھایا جو ٹیم نے معروف پیسٹریاں بنانے والے ڈومینک اینسل کے ساتھ مل کر بنایا۔ گھڑی کی رونمائی کی میزبانی نیو یارک جائنٹس کے سابق کوارٹر بیک اور ہبلوٹ کے ساتھی جیسی پالمر نے کی اور اس کے مہمانوں میں نیو یارک جائنٹس کے اسٹار کھلاڑی وکٹر کروز، نیو یارک نکس کے باسکٹ بال کھلاڑی لانس تھامس، فیفا خواتین عالمی کپ کینیڈا 2015ء ٹ م کی چیمپئن کیلی او’ہارا، اور ایل وی ایم ایچ یو ایس اے کی سی ای او پالین براؤن جیسی اعلیٰ شخصیات شامل تھیں۔ ہبلوٹ کے سی ای او ریکارڈو گواڈیلوپ نے کہا کہ “ہبلوٹ پیرس-ساں جرمین ٹیم کا نیو یارک شہر میں خیرمقدم کرنے پر بہت خوش ہے کیونکہ ہم فٹ بال جیسے کھیل سے وابستگی کے ذریعے اس عظیم ٹیم کی حمایت ظاہر کررہے ہیں۔ ہمارا برانڈ پیرس-ساں جرمین کے ساتھ ایک دلچسپ تاریخ رکھتا ہے اور آج شب ہم یہاں کھیل، فن، موسیقی اور کھانے پینے کے ذریعے فرانسیسی ثقافت کے مختلف پہلوؤں کو یکجا کرکے ‘ہبلوٹ فٹ بال کو چاہتا ہے’ اور آرٹ آف فیوژن کا جشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔” بگ بینک یونیکو بائی-ریٹروگریڈ پیرس ساں-جرمین فرانسیسی فٹ بال چیمپئن کے ساتھ ہبلوٹ کی دوسری گھڑی ہے – جو 100 نمونوں
موسم گرما کی تعطیلات میں یونین پے کارڈز پر بہتر رعایت دنیا بھر کے 40 کاروباری علاقوں کے 1,000 تاجروں کا احاطہ کرتی ہوئی
(July 24, 2015)
شنگھائی، چین، 23 جولائی 2015ء/ سن ہوا-ایشیانیٹ — آج یونین پے انٹرنیشنل نے اعلان کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں 40 سے زیادہ کاروباری خطوں میں ترجیحی پروگرام شروع کرے گا، جس کے مطابق یونین پے کارڈ (62 کے ساتھ شروع ہونے والے کارڈ نمبر) پر خصوصی انعامات دنیا بھر کے 21 ممالک اور خطوں کے تقریباً 1,000 تاجروں کی جانب سے 10 فیصد تک رعایت ملے گی، جو 10 خریداری مراکز، 12 رعایتی مقامات اور 20 معروف ڈپارٹمنٹ اسٹورز کا احاطہ کررہے ہیں۔ یہ خصوصی رعایت 20 نومبر 2015ء تک جاری رہے گی۔ 14 ملین سے زیادہ تاجر اور 150 سمندر پار ممالک اور خطوں میں 1.2 ملین اے ٹی ایمز یونین پے کارڈز قبول کرسکتے ہیں۔ یونین پے انٹرنیشنل نے معروف ترین خریداری مراکز، مشہور ڈیزائنر-لیبل دکانوں، بے مثال ہوٹلوں اور بیرون ملک سیاحوں کی جانب سے بارہا دیکھے جانے والے دیگر مقامات کو منتخب کیا ہے تاکہ مرکزی کاروباری حلقوں کے تصور کو تخلیق کیا جاسکے۔ مزید برآں ہانگ کانگ، تائیوان، جاپان، کوریا، جنوب مشرقی ایشیا، یورپ اور آسٹریلیا جیسے گرما کے روایتی سیاحتی مقامات کی شمولیت کے ساتھ متحدہ عرب امارات، ترکی اور روس جیسے ابھرتے ہوئے نئے سیاحتی مقامات میں پھیلے کاروباری علاقے بھی ترجیحی فہرست میں ظاہر ہیں، جو کارڈ یافتگان کثیر سیاحتی ضروریات کو پورا کرسکتے ہیں۔ مضبوط کاروباری علاقوں اور تاجروں کے انتخاب کے معاملے میں یونین پے انٹرنیشنل نے کارڈ یافتگان کے رحجان کے ساتھ زیادت درستگی اختیار کی۔ مثال کے طور پر جیسا کہ لوگوں کی بڑی تعداد جاپان کا سفر کرنے کا ترجیح دے رہی ہے تو یونین پے نے مقامی طور پر کارڈ یافتگان کے لیے 10 اہم ترین کاروباری علاقوں کا انتخاب کیا جو 400 تاجروں کا احاطہ کرتے ہیں۔ دریں اثناء، یونین پے انٹرنیشنل نے خصوصی رعایتوں کو پہلی بار جاری کرنے کے لیے سیاحوں کے پسندیدہ نیو یارک میں ووڈبری پریمیئم آؤٹ لیٹس اور لاس اینجلس میں ڈیزرٹ ہلز پریمیئم آؤٹ لیٹس جیسے بڑے غیر ملکی تاجروں کو بھی منتخب کیا۔ مزید برآں، ہانگ کانگ آئی اے پی ایم جیسے کھانے کا بندوبست کرنے والے تاجر اور تائيوان ایسلائٹ بک اسٹور جیسے ثقافتی و تفریحی تاجروں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ کیونکہ کارڈ یافتگان کی جانب سے منتخب کرنے سفر کے طریقے بہت مختلف ہوچکے ہیں اور زیادہ سے زیادہ مسافر آزاد مشق کا انتخاب کررہے ہیں، ترجیحی پروگرام میں زیادہ ترجیحی طریقے اور خصوصی خدمات شامل ہیں۔ مثال کے طور پر یونین پے “کوئیک پاس” کارڈ یافتگان ہاربر سٹی اور ڈوٹا شاپنگ سینٹر میں اضافی خصوصی رعایتوں کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ یہ کوریا کا دورہ کرنے والے کارڈ یافتگان کے لیے دستیاب ہے تاکہ وہ یونین پے لاؤنج میں سامان چھوڑنے اور مفت وائی فائی استعمال کرنے جیسی اضافی خصوصیات کے مزے اٹھائیں۔ اس کے علاوہ یونین پے کے سرفہرست کارڈ یافتگان پرنٹمپس میں وی آئی پی خدمات کے سلسلے کا لطف اٹھا سکتے ہیں جیسا کہ چینی زبان میں نجی خریداری رہنما ہدایات، ہینڈز فری خریداری، ترجیحی ٹیکس تلافی اور مقامی ایکسپریس۔ ذریعہ: یونین پے انٹرنیشنل
