ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

ٹمپے، ایریزونا، 28 جولائی 2015ء/پی آرنیوزوائر– گاڑیوں کے لیے اعلیٰ معیار کے عمل انگیز مادے بنانے والے معروف ادارے ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ (“ایس ڈی سی”) نے آج ایک سرمایہ کاری مرحلے کا اعلان کیا جس کی قیادت ایس اے آئی سی ٹیکنالوجیز فنڈ آئی، ایل ایل سی (“ایس اے آئی سی”) کے پاس ہے، جو ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کا منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن چین میں گاڑیاں تیار کرنے والا سب سے بڑا ادارہ ہے جو 2014ء میں 5.6 ملین سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرچکا ہے۔ ایس ڈی سی کی جانب جاری عالمی کمرشلائزیشن کے تناظر میں یہ سرمایہ کاری مرحلہ ادارے کی چینی مارکیٹ میں حالیہ تجارتی کوششوں کو مزید تیز کرنے میں کام آئے گا۔

Revolutionizing ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈنے ایس اے آئی سی کیپٹل کی جانب سے سرمایہ کاری کا اعلان کردیا

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20140922/147665

انیش پٹیل، (سینئر انوسٹمنٹ ڈائریکٹر) نے کہا کہ “ایس ڈی سی کے انقلابی عمل انگیز مادے بنیادی پلاٹینم گروپ دھاتوں کی کارکردگی موثریت میں مرحلہ وار بہتری کو ممکن بنا رہے ہیں جو اخراج پر گرفت کی کلید ہیں۔ اخراج محرکات میں ایس ڈی سی مادوں کا استعمال ہمیں گاڑیوں کے اخراج پر قابو پانے کے بہترین دستیاب حل پیش کرنے کی اجازت دے گا – تاکہ اپنی گاڑیوں کے برانڈز کو فائدہ پہنچائیں اور ساتھ ساتھ اپنے موجودہ اور مستقبل کے عالمی شراکت داروں کو بھی دیں۔”

ایس ڈی سی میٹیریلز کے سی ای او میکسی ملین بائی برجر نے کہا کہ “ایس اے آئی ایس ہمارے لیے ایک عظیم شراکت دار ہے۔ ادارے نے عمودی طور پر ایگزسٹ-سسٹم کے اثاثہ جات کو لاگو کردیا ہے اور جارحانہ طور پر اہم مصنوعات کی بنیاد پر عالمی پیشرفت کررہا ہے۔ ہماری نظریں ایک قریبی تعاون پر مرکوز ہیں۔”

موجودہ سرمایہ کاروں بشمول جنرل موٹرز وینچرز، بی اے ایس ایف وینچر کیپٹل، وولوو گروپ وینچر کیپٹل، انوس فنانشل ایڈوائزرز اور ایمیرالڈ ٹیکنالوجی وینچرز نے بھی سرمایہ کاری مرحلے میں حصہ لیا۔

ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ کے بارے میں
ایس ڈی سی میٹیریلز اعلیٰ خوبیاں رکھنے والے جدید عمل انگیز مادوں کو تیار اور تجارتی پیمانے پر پیش کرتا ہے جن کی بنیاد نادر مادوں کی بناوٹ اور  تکمیل کے پلیٹ فارم ہے۔ ادارہ 2004ء میں قائم ہوا جس کے صدر دفاتر اور آر اینڈ ڈی مرکز ٹمپے، ایریزونا، امریکہ میں ہے اور پیداواری تنصیبات شوارزیڈے، جرمنی میں واقع ہیں۔

رابطہ:
میکسی ملین بائی برجر، سی ای او
ایس ڈی سی میٹیریلز انکارپوریٹڈ
ٹیلی فون:
1-480-966-6106+ایکسٹینشن  101
ای میل: maximilian.biberger@sdcmaterials.com

ایس اے آئی سی موٹر لمیٹڈ کے بارے میں
ایس اے آئی سی موٹر چین کی اے-شیئر مارکیٹ میں سب سے بڑا گاڑیاں بنانے والا ادارہ ہے۔ ایس اے آئی سی موٹر کا کاروبار تحقیق، پیداوار اور گاڑیوں کی فروخت کا احاطہ کرتا ہے جن میں مسافر اور تجارتی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ یہ پرزوں کا بھی احاطہ کرتا ہے جن میں انجن، گیئربکس، پاور ٹرینز، چیسس، انٹیریئر اور ایکسٹیریئر اور مختلف برقی پرزے اور انتظامات، گاڑیوں کے ٹیلی میٹکس، استعمال شدہ گاڑیوں کے سودے اور گاڑیوں کی مالیاتی خدمات شامل ہیں۔ تفصیلات http://www.saicgroup.com/english/index.shtml پر۔

رابطہ:
انیش پٹیل، سینئر انوسٹمنٹ ڈائریکٹر
ایس اے آئی سی کیپٹل
ٹیلی فون:
1-650-391-2404+
ای میل: apatel@saicusa.com

Latest from Blog