جناح ہاؤس حملہ کیس میں طیبہ راجا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ، 15 مئی تک سماعت ملتوی

لاہور(پی پی آئی)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں تحریک انصاف کی کارکن طیبہ راجا کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالت میں پیش نہ ہونے پر طیبہ راجہ کے قابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کو 29 اپریل کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا اور ان کے خلاف تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔ پی پی آئی کے مطابق پیر کو لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس کی سماعت کی۔ طیبہ راجہ سمیت تحریک انصاف کی دیگر خواتین کارکنان خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ اور صنم جاوید عدالت میں پیش ہوئیں۔ عدالت لاہور نے طیبہ راجہ کے ورانٹ گرفتاری منسوخ کرتے ہوئے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے ٹرائل میں 15 مئی تک سماعت ملتوی کر دی۔

Latest from Blog