پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بشکیک میں طلبا پر تشدد: کرغزستان میں پاکستانی سفیر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

اسلام آباد(پی پی آئی)بشکیک میں پاکستانی طالب علموں پر تشدد کے واقعات اور موجودہ صورتحال پر کرغزستان میں تعینات سفیر نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بشکیک میں انتہا پسندوں نے غیر ملکی ہوسٹلز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 14 پاکستانی طلبا زخمی ہوئے جبکہ ایک طالب علم شاہ زیب اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔حسن علی ضیغم نے بتایا کہ کرغزستان سے متعلق سوشل میڈیا پر آنے والی خبریں بے بنیاد ہیں، حملوں میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی طلبا کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی ہے۔کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں آج پاکستانی طلبا کے ہاسٹلز پر حملے ہوئے۔ پاکستان طلبا نے بتایا تھا کہ پاکستانی ہاسٹلز پر حملے میں متعدد طلبا زخمی ہوئے، بلوائی بہت بڑی تعداد میں تھے جنہوں نے ہاسٹلز میں توڑ پھوڑ کی۔طلبا کا کہنا تھا کہ کل عرب ممالک کے طلبہ سے مقامی لوگوں کا جھگڑا ہوا تھا تاہم حملوں کے بعد کرغزستان کی فوج ہوسٹلز کے باہر پہنچنا شروع ہوگئی۔بعدازاں سفیر حسن علی ضیغم نے سوشل میڈیا پر پیغام میں ہدایت کی تھی کہ حالات معمول پر آنے تک بشکیک میں موجود پاکستانی طلبا گھروں کے اندر ہی رہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطے میں ہیں اور طلبا کی حفاظت یقینی بنانے کیلیے اقدامات کر رہے ہیں۔ادھر، وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستانی طلبا کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام تر ضروری مدد اور تعاون فراہمی کی ہدایت کی تھی۔شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر گہری تشویش ہے، سفیر کو تمام ترضروری مدد اور تعاون فراہمی کی ہدایت کی۔