معروف پشتو شاعر امیر حمزہ بابا  کے مزار کی تزئین و آرائش مکمل

اسلام آباد(پی پی آئی)فرنٹیئرکور خیبرپختونخوا کی جانب سے نامور پشتو شاعر امیرحمزہ بابا کے مزار کی تزئین وآرائش مکمل کرلی گئی۔

امیرحمزہ بابا شنواری 1907 میں ضلع خیبر کے علاقے لنڈی کوتل میں پیدا ہوئے۔ بابائے پشتوغزل کا لقب پانے والے امیر حمزہ نے تحریک آزادی میں بھی اپنی شاعری سے نوجوانوں میں خوب جوش و ولولہ پیدا کیا۔ قیام پاکستان کے بعد امیر حمزہ بابا نے ریڈیو پاکستان میں شمولیت اختیار کی اور پوری زندگی  پشتو زبان و ثقافت کے تحفظ میں گزار دی۔ امیر حمزہ بابا نے 1994 ء میں وفات پائی اور انہیں  لنڈی کوتل میں سپرد خاک کی گیا تھا۔ ایف سی نارتھ کی جانب سے امیر حمزہ بابا کے مزار کی تزین و آرائش مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا تھے۔ نامور شعراء نے امیر حمزہ بابا شنواری کی زندگی کو اپنے شعروں میں بیان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

بشکیک میں طلبا پر تشدد: کرغزستان میں پاکستانی سفیر کا اہم ویڈیو پیغام جاری

Sun May 19 , 2024
اسلام آباد(پی پی آئی)بشکیک میں پاکستانی طالب علموں پر تشدد کے واقعات اور موجودہ صورتحال پر کرغزستان میں تعینات سفیر نے اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔پاکستانی سفیر حسن علی ضیغم نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بشکیک میں انتہا پسندوں نے غیر ملکی ہوسٹلز پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کم از کم 14 پاکستانی طلبا زخمی […]