سری لنکا کاانگلینڈ کے خلاف ابتدائی تین ون ڈے میچوں کے لیے ٹیم کااعلان

کولمبو:سری لنکا نے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے ابتدائی تین میچوں کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا۔ سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز میں سات میچ کھیلے جائیں گے جن کا آغاز کل26نومبر سے ہوگا۔ انگلینڈ کی ٹیم رواں برس ون ڈے میںپے در پے شکستوں سے دوچار رہی ہے۔ سری لنکن ٹیم کوحال ہی میں بھارت کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں تاریخی وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا۔سری لنکن ٹیم میں اینجیلو میتھیوز(کپتان)،کمار سنگاکارا،مہیلا جے وردھنے، تلکارتنے دلشان، کوشل پریرا(وکٹ کیپر)، لہیرو تھیما نے، جیون مینڈس، تھیلان کنڈمبے، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، اجانتا مینڈس، شمیندا ایرانگا، دھمیکا پرشاد، تھیسارا پریرا اور لہیرو گمیج شامل ہیں ۔

Next Post

سچن ٹنڈولکرکا جسٹس مدوگال رپورٹ پر تبصرے سے انکار

Mon Nov 24 , 2014
ممبئی:سچن ٹنڈولکرنے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)سٹے بازی اور اسپاٹ فکسنگ کی جسٹس مدوگال تحقیقاتی کمیشن رپورٹ پر تبصرہ کر نے سے انکار کردیاہے۔ سچن ٹنڈولکر کاکہناہے کہ اس کیس کا صحیح فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، میرے لیے اس پر تبصرہ کرنا دانش مند ی کی بات نہیں ہوگی۔سچن ٹنڈولکرنے کہاکہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہاہے اس […]