ممبئی:سچن ٹنڈولکرنے انڈین پریمئر لیگ (آئی پی ایل)سٹے بازی اور اسپاٹ فکسنگ کی جسٹس مدوگال تحقیقاتی کمیشن رپورٹ پر تبصرہ کر نے سے انکار کردیاہے۔ سچن ٹنڈولکر کاکہناہے کہ اس کیس کا صحیح فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، میرے لیے اس پر تبصرہ کرنا دانش مند ی کی بات نہیں ہوگی۔سچن ٹنڈولکرنے کہاکہ کیس سپریم کورٹ میں چل رہاہے اس پر تبصرہ نہیں کرناچاہیے، سپریم کورٹ نے پچھلی دفعہ آئی سی سی کے سربراہ سری نواسن،گروناتھ میاپن،سندررامناور راج کندراسمیت 13افراد کے نام دیے تھے جن کااسپاٹ فکسنگ میں تعلق تھا۔
Next Post
بورڑکو مدوگال رپورٹ میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کے سواکوئی چارہ نہیں:بھارتی سپریم کورٹ
Mon Nov 24 , 2014
نئی دہلی:بھارتی سپریم کورٹ نے بی سی سی آئی پر واضح کردیا ہے کہ آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ میں ملوث افراد کے خلاف کارروا ئی کے سواکوئی چارہ نہیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل 2013کے ایڈیشن میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ اورسٹے بازی کے خلاف کیس کی کارروائی کی اور کرکٹ بورڑ پر واضح کردیا کہ ان کے […]