کراچی (پی پی آئی)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے ڈائمنڈ جوبلی انٹر میڈیا یوم آزادی کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل 24 نیوز ایچ ڈی اور سجاس ریڈ کے درمیان کھیلا گیا، 24 نیوز کے کپتان جاوید اقبال کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت ہوا، 24 نیوز نے عبدالرحمن اور ان فارم بیٹر غضنفر بلوچ کی شاندار بلے بازی کے باعث 04 وکٹوں پر 216 رنز بنائے، عبدالرحمن ایک رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہیں کرسکے ان کی اننگز میں 09 چوکے شامل تھے جبکہ غضنفر بلوچ 07 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 48 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، زاہد غفار نے چار اوور میں 42 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کیں، ہدف کے تعاقب میں سجاس ریڈ کو 25 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، مقررہ اوور میں سجاس ریڈ 08 وکٹوں پر 191 رنز بنا سکی، حذیفہ خان کے چار چوکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر جارحانہ 42 رنز بھی ان کی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی، دیگر بیٹرز میں زاہد غفار 28, ارشد وہاب 22 اور اصغر عظیم 17 رنز کے ساتھ نمایاں اسکورر رہے، فاتح ٹیم کے غضنفر بلوچ اور حبیب خان نے بالترتیب نے 19 اور 40 رنز دیکر 3,3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دیکھائی، فائنل کے اختتام پر نیشنل بینک آف پاکستان کے سینئر وائس پریذیڈنٹ و ہیڈ آف اسپورٹس ونگ کامران خالد نے این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کے منیجر انور فاروقی، پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اصغر عظیم، سجاس کے صدر آصف خان، سنیئر نائب صدر محمود ریاض، سیکریٹری شاہد عثمان ساٹی، این بی پی میڈیا کوآرڈینیٹر اسپورٹس عظمت اللہ خان، سابق ڈائریکٹر اسپورٹس کے ڈی اے ایاز منشی، اسپورٹس آرگنائزر محمد نسیم اور سابق کرکٹر جاوید اقبال کے ہمرہ کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر سینیر اسپورٹس جرنلسٹس زبیر نذیر خان، نادرہ مشتاق، اولمپیئن خالد پراچہ اور قومی ہاکی ٹیم کے ویڈیو انالسٹ ابوزر امراؤ بھی موجود تھے، کامران خالد کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی اسپورٹس جرنلسٹس کے لئے سجاس کا مضبوط اور متحرک پلیٹ فارم موجود ہے، سجاس کے ساتھ تعاون جاری رہے گا، پیشہ وارانہ زمہ داریوں میں مصروف اسپورٹس جرنلسٹس کا کرکٹ کے میدان میں سجاس کے پلیٹ فارم سے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کرنا خوش آئیند ہے۔غضنفر بلوچ فائنل کے بہترین کھلاڑی و چیمپئن شپ کے بہترین بیٹر، زاہد غفار بہترین آل راؤنڈر، عدیل زبیری بہترین بولر اور کاشف فاروقی بہترین وکٹ کیپر قرار پائے۔
Next Post
نگراں وزیراعلیٰ کیلئے سکھیرا اور نوید چیمہ کے نام فائنل
Thu Jan 19 , 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے احمد نواز سکھیرا اور نوید اکرم کا نام فائنل کرلیا۔تحریک انصاف نے دونوں نامزد رہنماؤں کے نام فائنل کرکے پارلیمانی کمیٹی کو بجھوا دیئے ہیں۔پی پی آئی کے مطابق عمران خان سے پارلیمانی کمیٹی ارکان کی ملاقات ہوئی جس میں مشاورت کے بعد دو نام پارلیمانی کمیٹی کو بھیجے […]