کراچی (پی پی آئی)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے آٹھویں ایڈیشن کا شیڈول فائنل کر لیا گیا ہے، جس کا اعلان جمعہ کومتوقع ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل فرنچائزز کے ساتھ شیڈول کے حوالے سے جمعہ کو حتمی مشاورت کرے گا۔ملتان میں افتتاحی تقریب کے ساتھ ایونٹ کا آغاز 13فروری سے ہوگا، پہلے میچ میں قلندرز اور سلطانز ٹکرائیں گے، میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 19مارچ کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔دوسری جانب کوئٹہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اورپشاور زلمی کیدرمیان نمائشی میچ کا پلان بھی زیرغورہے۔
Next Post
ڈائمنڈ جوبلی انٹر میڈیا یوم آزادی کرکٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں 24 نیوز ایچ ڈی فتحیاب
Thu Jan 19 , 2023
کراچی (پی پی آئی)اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن آف سندھ (سجاس) کے تحت این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے ڈائمنڈ جوبلی انٹر میڈیا یوم آزادی کرکٹ چیمپئن شپ کا فائنل 24 نیوز ایچ ڈی اور سجاس ریڈ کے درمیان کھیلا گیا، 24 نیوز کے کپتان جاوید اقبال کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ درست ثابت […]