شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ثانیہ مرزا کا آسٹریلین اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز میں فاتحانہ آغاز

میلبورن (پی پی آئی)ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینارواں سال کے پہلے گرینڈ سلام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے خواتین کے ڈبلز مقابلوں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئیں۔ پی پی آئی کے مطابق فاتح جوڑی نے ویمنزڈبلز کے ابتدائی میچ میں ہنگری کی ڈالما ریبیکا گالفی اور ان کی امریکی ٹینس کھلاڑی برنارڈا پیرا کو شکست دی۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے زیراہتمام آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 111 واں ایڈیشن آسٹریلوی شہر میلبورن میں جاری ہے۔جمعرات کو کھیلے گئے خواتین کے ڈبلزمقابلوں کے پہلے راؤنڈ میچ میں بھارت کی نامورٹینس سٹارثانیہ مرزا اوران کی جوڑی دار اینا سرجیوینا ڈینیلینانے شاندار کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے حریف ہنگری کی ڈالما ریبیکا گالفی اور ان کی امریکی ٹینس کھلاڑی برنارڈا پیرا کو سٹریٹ سیٹس میں 2-6 اور 5-7 سے شکست دی۔اس فاتحانہ آغازسے وہ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔واضح رہے کہ ثانیہ مرزا کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیتے ہوئے کہہ چکی ہیں کہ آئندہ ماہ دبئی ٹینس چیمپئن شپ ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کو انٹرویو میں دوران کیریئر6 گرینڈ سلم ڈبلزٹائٹل جیتنے والی 36 سالہ ثانیہ کا کہنا تھا کہ انجری کے باعث کئی ایونٹس کھیل نہیں پائی۔ چاہتی ہوں کے کیرئیرکا اختتام ٹورنامنٹ کھیل کر کروں۔