شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

”فروری سے ملک میں ادویات نہ ملنے کا خدشہ

فارماسوٹیکل مینوفیکچرز کی قائمہ کمیٹی سینیٹ کوبریفنگ
اسلام آباد (پی پی آئی)فارماسوٹیکل مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن نے خبردارکیا ہے کہ فروری میں ملک میں ادویات ملنا بند ہوجائیں گی کیونکہ ہماری برآمدات 35 فیصد گرچکی ہیں فارماسیوٹیکل کمپنیزکی ایل سیز100 فیصد بند کردی گئی ہیں پیشگی ادائیگوں کے باوجود بھی ایل سیزنہیں کھل رہیں۔سینیٹ قائمہ کی کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں فارماسوٹیکل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن نے ایل سیز کلیئرنہ ہونے پرفارماسیوٹیکل انڈسٹری کو درپیش مسائل سے متعلق بریفنگ دی۔بریفنگ میں ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کا ایک طوفان آنے والا ہے، فارماسیوٹیکل 6 ارب ڈالرکی صنعت ہے اور ہم 96 فیصد خام مال درآمد کرتے ہیں اور باقی بھی بھارت سے منگواتے ہیں۔سینیٹ قائمہ کی کمیٹی کو بریفنگ کے دوران ایسوسی ایشن نے بتایا کہ تمام بینک کہہ رہے ہیں کہ ڈالر نہیں ہیں، تو ایل سیزنہیں کھول سکتے اس کے ساتھ ہی وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈارکوخط لکھا ہے مگر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔