شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ادارہ نور حق میں سعید غنی، امتیاز شیخ اور نجمی عالم کے حافظ نعیم الرحمان سے مذاکرات

جماعت اسلامی کو ڈپٹی مئیرشپ اور ڈسٹر کٹ میونسپل کارپوریشنز کی سربراہی کی پیش کش
پیپلز پارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی کی سربراہی میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان سے ملنے ادارہ نور حق پہنچ گیا۔حافظ نعیم الرحمان نے پی پی وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بلدیاتی الیکشن پر ہمارے شدید تحفظات ہیں جس سے پیپلزپارٹی کے وفد کو آگاہ کردیا ہے، اس وقت بھی کچھ جگہوں پر دوبارہ گنتی جاری ہے۔ ہم اپنے تحفظات دور ہونے کا انتطار کریں گے جس کے بعد ہی معاملات آگے بڑھیں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ پی پی جانب سے جماعت اسلامی کو کراچی کی ڈپٹی مئیرشپ اور ڈسٹر کٹ میونسپل کارپوریشنز کی سربراہی کی پیش کش گئی ہے،صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا انتخابات میں تمام عملہ الیکشن کمیشن کے ماتحت کام کرتا ہے، الیکشن کمیشن نے 6 یوسیز پر نوٹس لے لیا ہے، الیکشن کمیشن جوبھی فیصلہ کرے گا تسلیم کریں گے۔سعید غنی نے بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پر جماعت اسلامی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ چاہتے ہیں کراچی کیلئے جماعت اسلامی اور پیپلزپارٹی ملکرچلیں، کوشش ہے سیاسی اختلافات کا اثر شہرکے ماحول پر نہ ہو، دونوں جماعتوں نیساتھ چلناہے توکارکنان میں کشیدگی اچھی نہیں۔پیپلز پارٹی کے وفد میں سعید غنی کے علاوہ امتیاز شیخ اور نجمی عالم بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ پیپلزپارٹی میئرکراچی کے معاملے پر جماعت اسلامی سے مذاکرات کی خواہاں ہے جبکہ جماعت اسلامی پہلے متنازع یوسیز کا معاملہ حل کرنے پر زور دے رہی ہے۔ پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ یوسی نتائج کا معاملہ آراوز اورالیکشن کمیشن حل کرسکتے ہیں۔