شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی،بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا

کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے نیزبین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 29 روپے کی کمی کے بعد ایک لاکھ 58 ہزار 865 روپے ہوگئی ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی آئی ہے اور نئی قمیت 6 ڈالر کی کمی کے بعد 1909 ڈالر ہوگئی۔ملکی صرافہ مارکیٹوں میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کمی کے بعد 2080 ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی کی قیمت 17 روپے 15 پیسے کمی کے بعد 1783 روپے 26 پیسے ہوگئی۔