قائمہ کمیٹی سینیٹ کے اجلاس میں سینیٹر محسن عزیز

اور وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا میں تلخ کلامی
اسلام آباد (پی پی آئی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس کے دوران سینیٹر محسن عزیز اور وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا میں تلخ کلامی ہوئی وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان بحرانی صورت حال سے گزر رہا ہے، ملک کو ایک طوفان کا سامنا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔کمیٹی کے رکن محسن عزیز نے کہا کہ وزیر مملکت خزانہ شاید زمینی حقائق سے آگاہ نہیں۔عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہیں ہونے دیں گے، ڈیفالٹ اس وقت ہوتا ہے جب ریاست ذمہ داری پوری نہ کرے۔جس پر محسن عزیز نے کہا کہبینک ایل سیز ہی نہیں کھول رہے، یہ ڈیفالٹ ہے۔جواب میں عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ ایل سیز نہ کھلنے کا مطلب ڈیفالٹ نہیں، مسائل ضرور ہیں لیکن کوئی ڈیفالٹ نہیں ہوا،نہ ہوگا، اپنے وسائل کے اندر رہ کر گزارہ کرنا ہوگا۔

Next Post

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی،بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا

Thu Jan 19 , 2023
کراچی (پی پی آئی)پاکستان میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آئی ہے نیزبین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1200 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 85 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں […]