پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان سعید احمد انتقال کرگئے

لاہور(پی پی آئی)سابق ٹیسٹ کرکٹر سعید احمد طویل علالت کے بعد لاہور میں انتقال کرگئے۔ سعید احمد 1937 میں جالندھر میں پیدا ہوئے تھے اور قیام پاکستان کے بعد والدین کے ہمراہ پاکستان ہجرت کی تھی۔ 86 سالہ سعید احمد طویل عرصے سے بیمار تھے،۔پی پی آئی کے مطابق مرحوم نے پاکستان کی طرف سے 41 ٹیسٹ کھیلے، مرحوم نے پانچ سنچریوں اور سولہ نصف سنچریوں کی بدولت 40.41 کی اوسط سے 2991 رنز بنائے۔ان کا بہترین سکور 172 رنز تھا جو انہوں نے 1965میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنایا تھا۔ انہوں نے گیند کے ساتھ 22 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ مرحوم نے 1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا، انہوں نے 1973 میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ میلبرن میں کھیلا تھا۔ وہ پاکستان کے چھٹے ٹیسٹ کپتان تھے اور 1969 میں انگلینڈ کے دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے حنیف محمد کی جگہ ٹیم کی کپتانی سنبھالی اور تین ٹیسٹوں میں پاکستان کی قیادت کی۔

Latest from Blog