لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کی ایشین گیمزمیں شرکت مشکوک ہوگئی۔ ڈیڈ لائن گزرگئی، پی اواے کی یاد دہانی کے باوجود پی ایچ ایف نے کوئی جواب نہ دیا۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے مطابق آئندہ سال ستمبرمیں چین میں ہونے والے ایشین گیمزمیں ہاکی ٹیم کی شرکت کی ڈیڈ لائن گزرگئی لیکن پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گیمزمیں شرکت کی تصدیق نہیں کی۔ پی اواے حکام کے مطابق انہوں نے پی ایچ ایف کویاددہانی کیلئے دومرتبہ خط بھیجے لیکن فیڈریشن نے کوئی جواب نہیں دیا۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشین گیمزکے ہاکی ایونٹ کی دفاعی چیمپئین ہے۔ پاکستان نے دوہزارآٹھ کے ایشین گیمزمیں ملائیشیا کوشکست دیکرگولڈ میڈل جیتا تھا۔ آئی اوسی کی تسلیم شدہ پی اواے اورحکومتی پی اواے کے درمیان جاری تنازع کے باعث قومی ٹیم 2014کے کامن ویلتھ گیمزسے پہلے ہی باہرہوچکی ہے۔