پی ٹی آئی فوجی قیادت سے براہ راست مذاکرات کا شوق پورا کرلے، خواجہ سعد رفیق

لاہور(پی پی آئی)خواجہ سعد رفیق کا شہریارآفریدی کیبیان پرردعمل دیتیہوئیکہابلی نہیں بلا تھیلے سے باہرآگیا،پی ٹی آئی قیادت فوجی قیادت سیبراہ راست مذاکرات کا شوق پورا کر لیں۔خواجہ سعد رفیق نیلاہورمیں تقریب سیخطاب کیدوران کہابانی پی ٹی آئی ایک طرف گریبان اوردوسری طرف پاؤں پکڑتے ہیں،فوجی قیادت سیمذاکرات کا کہہ کر پھر یہ آزادی کیعلمبرداربھی بنتے ہیں،حکومت اورلڑائی دونوں کام اکٹھینہیں ہو سکیں گے، جماعت کی اکثریت چاہتی ہیکہ نوازشریف پارٹی صدارت سنبھالیں۔سعد رفیق نیمزیدکہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کو اسلام آباد پر چڑھائی کا بیان واپس لینا چاہیے،حکومت اور لڑائی دونوں کام اکٹھینہیں ہوسکیں گے،اتحادی حکومت کوکسی صوبیمیں گورنرراج لگانیکا شوق نہیں،اگر وہ چڑھائی کی باتیں کریں گیتومسائل ہوں گے، سیاستدان کو ایک دوسرے سے بات کرنا پڑے گی۔میڈیا سیمجھے پارٹی کا سیکرٹری جنرل بنانے کا سنا،احسن اقبال بطور پارٹی سیکرٹری جنرل بہتر کام کررہے ہیں۔

Latest from Blog