سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فراڈ سیلز ٹیکس اور جعلی انوائس جمع کرانیوالوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی پی آئی)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو ریونیو کو کھربوں کا نقصان پہنچانے والے سیلز ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں کے کیسز کا پتہ لگانے کی ہدایت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو محمد اورنگزیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر ملک امجد زبیر ٹوانہ اور بورڈ کے ممبران سے ملاقات کی، جس میں ریونیو ڈویڑن کے ٹیکس سے متعلق مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران تاجر دوست اسکیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مختلف منصوبوں اور ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔تاجر دوست اسکیم کے بارے میں وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اسکیم چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا تصور کرتی ہے اور حکومت ٹیکس کی بنیاد کو بڑھانے کے لیے اسے کامیاب بنانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیر خزانہ نے ٹیکس فراڈ اور جعلی رسیدوں کے کیسوں کا پتہ لگانے کے لیے ایک موثر طریقہ کار وضع کرنے پر بھی زور دیا۔اجلاس میں ریونیو اکٹھا کرنے کی کوششوں اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن سمیت دیگر مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔