سگ گزیدگی کے بڑھتے واقعات سنگین خطرہ ہیں:پاسبان

وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کی خواتین ارکانِ پارلیمنٹ کی ملاقات

گورنرسندھ کی اسپیکرقومی اسمبلی ،جرمنی کی سفیر اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

کھورواہ میں جھگڑے کے دوران خاتون ہلاک ،، 2 مرکزی ملزمان گرفتار

نواز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا اعلیٰ سطحی اجلاس ، آزاد کشمیر کی صورت حال پر تفصیلی غور

اوکاڑہ ،لالا زار کالونی ویں کی ٹکر سے عمر رسیدہ خاتون جاں بحق ،بیٹا زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ

لاہور(پی پی آئی)فاسٹ بولر محمد عامر آئرلینڈ کے لیے روانہ ہوگئے۔ وہ ڈبلن میں قومی ٹیم کو آج جوائن کرلیں گے مگر پہلے ٹی ٹوئنٹی کی سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں ہونگے۔پی پی آئی کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ سے محمد عامر ڈبلن روانہ ہوئے۔ محمد عامر اتوار اور منگل کو کھیلے جانے والے دوسرے اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے دستیاب ہوں گے۔یاد رہے کہ محمد عامر کا ویزا تاخیر سے جاری ہوا اس لئے وہ ٹیم کے ساتھ پہلے آئر لینڈ نہ جاسکے اور اب روانہ ہوئے۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی کوششوں سے محمد عامر کا ویزا جاری ہوا۔آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی اسکواڈ 15 مئی کو لیڈز انگلینڈ پہنچے گا جہاں میزبان کے خلاف 22۔25۔28 اور 30 مئی کو چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔